الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
صوفی محمد اقبال قریشی دیوبندی لکھتے ہیں: حضرت حکیم الامت تھانوی قدس سرہ وہ معتدل مزاج جامع شخصیت تھے کہ خود فرماتے ہیں کہ ہم جب خود ایک غیر مقلد حضرت امام اعظم امام ابوحنیفہ کے مقلد ہیں (کیونکہ مجتہد کسی کا مقلد نہیں ہوتا) تو پھر غیر مقلدین سے نفرت کیوں کریں۔
(ھدیہ اھلحدیث، صفحہ 6)
ایک غیر مقلد کی کہانی، مقلدین کی زبانی
شاہد نذیر
ایک مشہور و معروف غیر مقلد کی کہانی پیش خدمت ہے جس نے اپنے''کارناموں ''کی بدولت تاریخ میں ایک متنازعہ ترین شخصیت کے طور پر بے پناہ شہرت حاصل کی ۔اگر چہ مختلف ادوار میں اس شخصیت کے چاہنے والوں نے دجل اور فریب کے ذریعے ہر چند کوشش کی کہ انھیں ایک...
نماز کے بعد آہستہ آواز میں ذکر افضل ہے
مسئلہ .... وظیفہ یا درود شریف با آواز پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟
الجواب....... مکرمی السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ، درود شریف خواہ کوئی وظیفہ باآواز بلند جبکہ اس کے باعث کسی نمازی یا سوتے مریض کی ایذاء ہو یا ریاء آنے کااندیشہ ہو اور اگر کوئی عذر نہ موجود...
ایسے نام جو رکھنے حرام ہیں
مسئلہ نمبر 21...... کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرح متن اس مسئلہ میں کہ بعض شخص اس طرح نام رکھتے ہیں :
تاج دین ، محی الدین ، غلام علی ، غلام حسین ، غلام غوث ، غلام جیلانی ، ہدایت علی ہیں ، اس طرح کے نام رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟مولوی عبد الحئی لکھنوی نے اپنے فتاویٰ...
حضور اقدس ﷺ کانام لے کر پکارنا حرام ہے
ارشاد خداوندی ہے :
''رسول کا پکارنا آپس میں ایسا نہ ٹھہرا لو جیسے ایک دوسرے کو پکارتے ہو '' (القرآن )
اس آیت کی تشریح کرتے ہوئے امام احمد رضا خان صاحب بریلوی لکھتے ہیں '' پہلے حضورﷺ کو یامحمد، یا اباالقاسم کہا جاتا ، اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کی تعظیم کو اس...
اس فتویٰ کی روشنی میں غور کیجئے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی پیران پیر کی نسبت سے گیارہویں کا دودھ اور کھانا ، امام جعفر رضی اللہ عنہ کی نذر اور نسبت سے کونڈے ، حضرت امام حسین کی نذر اور نسبت سے محروم کا حلیم اور سبیل ، حضرت علی ہجویری اور دیگر بزرگان دین ، اولیاء اللہ کے عروس کے نام پر دیگیں اور...
شیخ سدو اور دیگر بزرگوں کی نذر حرام ہے ۔ ( اعلاکلمتہ اللہ ص 137) (شیخ سدو ایک خیالی بزرگ ہیں جن کا کوئی وجوہ نہیں ، ہندوستانی عورتیں اپنی نذر پوری ہونے پر ان کے نام کا بکرا ذبح کرتیں ( فرہنگ آصفہ ج3ص 198) (ناقل)
کسی پیر یا پیغمبر کے لئے جانور زندہ مقرر کر لیں یہ سب حرام ہے اور حدیث شریفل میں وارد ہے ، ملعون من ذبح لغیرہ یعنی جو شخص غیر خدا کے لئے ذبح کرے وہ ملعون ہے ذبح کے وقت خدا کا نام لے یا نہ لے کیونکہ جب اس نے مشہور کر دیا کہ یہ جانور فلاں شخص کے لئے ہے تو پھر ذبح کے وقت خدا کا نام لیناکوئی فائدہ...
غیر اللہ کی نذر ونیاز
کوئی جانور کسی تہان یا قبر کے نزدیک ذبح کیا گیا ہے اور اس ذبح سے تقرب الہٰی کی بجائے یعنی تقرب صاحب قبر یا صاحب نشان مقصود ہے اور اللہ تعالیٰ کا نام بھی ذکر کیا ہے تو وہ جانور حلال نہ ہو گا ۔ (اعلاکلمۃ اللہ ص 61)
غیر خدا کی تعظیم اور اکرام کے لئے جانور ذبح کرنے سے ذبیحہ...
بزرگوں کی ارواح سے مانگنا
ارواح سے مانگنا اس امت سے بہت واقع ہے اور وہ جو جہال اور عوام کرتے ہیں کہ ان ارواح پر ہر کام میں مستقل اعتقاد رکھتے ہیں ، بلاشبہ شرک ہے ۔ ( اعلاکلمۃ اللہ ص 135)
اگر کوئی شخص قبروں کا طواف یا سجدہ کرے یا اس قسم کی دعاء مانگے کہ اے صاحب مزار میرا فلاں کام سرانجام دو تو...
قبروں پر چڑھا وے ، روپے ، دیگیں ، دودھ ، چادریں ، اور تیل چراغ وغیرہ
اگر کوئی شخص کھانا وغیرہ کسی بزرگ کی قبر پر اس کے تقرب کی خاطر لائے تو یہ درست نہیں اور حرام ہے اور وہ درہم اور شمع اور تیل اور دوسری اشیاء جو اولیاء کے مزاروں پر لوگ لے جاتے ہیں اور ان سے غرض ان اولیاء اللہ کا تقرب ہوتا ہے ،...
اللہ کے سوا کسی اور کو پکارنا
غیر اللہ کو خالق ، موحد ، نافع و ضار مستقل جان کر نداء کرے یا مطلب اور حاجات طلب کرے تو شرک ہے ، حرام قطعی ( اعلا کلمۃ اللہ ص 190)
حضور اکرمﷺ کے روضئہ اقدس کی زیارت کا درست طریقہ
مزار انوار کوسجدہ تو قطعی حرام ہے تو زائد جاہلوں کے فعل سے دھوکہ نہ کھائے بلکہ علماء باعمل کی پیروی کرے ۔ ( ص 52)
زیارت روضتۂ انور سید اطہر ﷺ کے وقت نہ دیوار کریم کو ہاتھ لگائے ، نہ چومے ، نہ اس سے چمٹے ، نہ طواف کرے ، نہ زمین چومے کہ یہ سب بدعت...
پیروں ، بزرگوں اور علماء کو سجدہ ، زمین بوسی
علماء و بزرگوں کے سامنے زمین بوسی جو لوگ کرتے ہیں حرام ہے اور کرنے والا اور اس پر راضی ہونےوالا دونوں گنہگار ہیں ، اس لئے کہ بت پرستی سے مشابہ ہے ۔ ( ص 61)
بے شک آئمہ نے تصریح فرمائی کہ پیروں کو سجدہ جو کہ جاہل صوفی کرتے ہیں ، حرام ہے اور سب سے بدتر...
بزرگوں کے مزارت کو سجدہ کرنا ، جھکنا ، چومنا
مزارات کو سجدہ یا اس کے سامنے زمین چومنا حرام اور حد رکوع تک جھکنا ممنوع ہے ۔ (ص51)
مشائخ و مزارات کو سجدہ گاہ بنانے والا (یعنی سجدہ کرنے والا) حکم الہٰی کا مخالف و مستحق نار ہو گا جیسے کوئی بہن سے نکاح کرے ۔ ( ص 102)