الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سنا ہے آپﷺ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں:
ہمارے ہاں اکثر گلیوں، بازاروں میں دیواروں پر اور دکانوں اور گھروں میں کیلنڈرز وغیرہ پر یہ لکھا ہوا نظر آتا ہے کہ
؎ سنا ہے آپﷺ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں
میرے گھر میں بھی چراغاں ہوجائے یا رسول اللہﷺ
یہ شعر، اگر اسے شعر کا نام دیا جانا درست ہو، بالکل...
عشق کا جواز اقبال سے:
بعض لوگ جب کوئی اور چارہ نہیں دیکھتے تو فوراً کہتے ہیں کہ دیکھو جی! علامہ اقبال نے بھی تو اپنی شاعری میں لفظ عشق کو استعمال کیا ہے اور بےتحاشا کیا ہے۔ کیا وہ بھی غلط تھے؟
اشکال کا حل:
اس کا جواب یہ ہے کہ علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ ہوں یا کوئی اور صاحب علم ودانش، ہمارے لیے...
مُحِبّ رسولﷺ یا عاشق رسولﷺ؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر مؤمن ومسلمان کو سب سے زیادہ اللہ اور اس کے رسولﷺ سے محبت ہونی چاہیے جیسا کہ قرآن کی آیات اور احادیث اس کی وضاحت کرتی ہیں۔
مثال کے طور پر محبت الہٰی کے بارے میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرماتے ہیں:
‹وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلہِ›...
عشق عقل کے میزان میں:
عشق ایک دیوانگی ہے جو عاشق سے عقل و شعور کو ختم کرکے اسے پاگل پن میں مبتلا کردیتی ہے جس کے بعد اسے کسی قسم کے نفع ونقصان کی تمیز نہیں رہتی، بس اپنی خواہش کو پورا کرنے اور معشوق کو حاصل کرنے کا خیال اس پر ہر وقت حاوی رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہر قسم کے کام سے عاجز ہوکر بےکار...
ایک اشکال:
بعض لوگ عشق کے ثبوت میں ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: «من عشق، فعف، وكتم، وصبر، ثم مات كان شهيداً» جس نے عشق کیا، پھر پاک دامن رہا، اسے چھپایا اور صبر کیا، پھر مر گیا تو وہ شہید ہوگا۔
ازالہ:
یہ روایت موضوع یعنی من گھڑت ہے۔ تفصیل کےلیے دیکھیےسلسلۃ الضعیفۃ للألبانی رحمہ...
عشق کی شرعی حیثیت:
قرآن وحدیث میں عقیدت و الفت کو ظاہر کرنے لفظ محبت ہی استعمال ہوا ہے۔ لفظ عشق کا استعمال ہمیں کہیں نظر نہیں آتا۔ عزیز مصر کی بیوی کو یوسف علیہ السلام سے جو تعلق پیدا ہوگیا تھا، وہ تو ہر لحاظ سے عشق ہی تھا، لیکن قرآن مجید میں اس موقع پر بھی عشق کا لفظ لانے کی بجائے ' قَدْ...
محبت اور عشق میں فرق:
محبت اور عشق میں جو فرق ہے، اسے امام أبو هلال الحسن بن عبد الله بن سهل بن سعيد بن يحيى بن مهران العسكري (المتوفى: قریباً 395ھ) یوں بیان کرتے ہیں:
ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ عشق کہتے ہیں معشوق سے اپنی مراد ومطلوب حاصل کرنے کی خواہش۔ اسی لیے اچھا کھانے کی چاہت کو عشق سے تعبیر...
عشق کا مفہوم:
آئیے اب لفظ عشق کا معنی و مطلب دیکھتے ہیں:
امام فیروز آبادی لکھتے ہیں: « عُجْبُ المُحِبِّ بمَحْبوبِه، أو إفْراطُ الحُبِّ، ويكونُ في عَفافٍ وفي دَعارةٍ، أو عَمَى الحِسِّ عن إدْراكِ عُيوبِهِ، أو مَرَضٌ وسْواسِيٌّ يَجْلُبُه إلى نَفْسِه بتَسْليطِ فِكْرِهِ على اسْتِحْسانِ بعضِ...
محبت کا معنی:
امام اللغۃ مجد الدين أبو طاهر محمد بن يعقوب الفيروزآبادى (المتوفى: 817ھ) اپنی کتاب القاموس المحیط میں تحریر فرماتے ہیں: «الحُبُّ: الوِدادُ، كالحِبابِ والحِبّ، بكسرهما، والمَحَبَّةِ والحُبابِ بالضم» 'حُبّ' کا مطلب ہے محبت۔ حِبابِ، الحِبّ، المَحَبَّةِ، الحُبابِکے بھی یہی معنی ہیں۔ جس...
محبت اور عشق میں فرق
از قلم: محمد زبیر شیخ.... متعلم مرکز اہل الحدیث ملتان
کسی سے اپنی عقیدت کو ظاہر کرنے کےلیے ہمارے ہاں زیادہ تر لفظ عشق استعمال کیا جاتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ لفظ ہماری محبت اور عقیدت کو بالکل صحیح انداز سے واضح کردیتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عشق اور محبت وعقیدت میں...
مقتدی ومنفرد کا تکبیرات نماز سراً کہنا اور امام کاجہراً کہنا
اکیلا نمازی اور مقتدی ہمیشہ تکبیر تحریمہ آہستہ آواز سے کہتے ہیں ۔ صرف حدیث سے جواب دیں ؟ ابو عبد اللہ ریحان , جہلم
جواب السؤال
الجواب بعون الوهاب ومنه الصدق والصواب واليه المرجع والمآب
کیا وجہ ہے کہ سائل نے صرف حدیث کی قید لگا دی ہے ...
صحیح بخاری پر عمل کرنے کا حکم کس نے دیا ہے ؟
بخاری شریف پر عمل کرنے کا حکم اللہ نے دیا ہے یا اسکے نبی نے ؟ ابو عبد اللہ ریحان , جہلم (خبردار! ہم نے سوال کو من وعن نقل کر دیا ہے موصوف نے نبی کے ساتھ ﷺ تحریر نہیں کیا ! )
جواب السؤال
اسکا جواب تو سابقہ فتوى میں گزر ہی چکا ہے کہ بخاری میں مرفوع...
صحیح بخاری پر عمل نہ کرنے والا کا کیا انجام ہوگا ؟
بخاری شریف پر عمل نہ کرنے والا جنت میں جائے گا یا جہنم میں؟ ابو عبد اللہ ریحان , جہلم
جواب السؤال
الجواب بعون الوهاب ومنه الصدق والصواب واليه المرجع والمآب
بخاری شریف میں موجود احادیث پر عمل نہ کرنے والا اپنی آخرت برباد کرنے والا ہے ۔ اور جہنم...