الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سورة الکافرون
(سورہ کافرون مکی ہے اور اس میں چھ آیات ہیں۔ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طواف کی دو رکعتوں اور فجر اور مغرت کی سنتوں میں قل یٰٓایھا الکٰفرون اور سورہ اخلاص پڑھتے تھے۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض صحابہ رضی اللہ عنہ کو فرمایا کہ رات کو سوتے وقت، یہ...
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ﴿٣﴾
یقیناً تیرا دشمن ہی لا وارث اور بے نام و نشان ہے۔ (١)
٣۔١ أَبْتَرُ ایسے شخص کو کہتے ہیں جو مقطوع النسل یا مقطوع الذکر ہو، یعنی اس کی ذات پر اس کی نسل کا خاتمہ ہو جائے یا کوئی اس کا نام لیوا نہ رہے۔ جب نبی ﷺ کی اولاد نرینہ زندہ نہ رہی تو بعض کفار نے نبی ﷺ کو...
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ﴿٢﴾
پس تو اپنے رب کے لیے نماز پڑھ اور قربانی کر۔ (١)
۲۔۱ یعنی نماز بھی صرف ایک اللہ کے لیے اور قربانی بھی صرف ایک اللہ کے نام پر۔ مشرکین کی طرح ان میں دوسروں کو شریک نہ کر۔ نَحْرٌ کے اصل معنی ہیں اونٹ کے حلقوم میں نیزہ یا چھری مار کر اسے ذبح کرنا۔ دوسرے جانوروں کو...
سورة الکوثر
(سورہ کوثر مکی ہے اور اس میں تین آیتیں ہیں۔ اس کا دوسرا نام سورۃ النحر بھی ہے۔)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ ﴿١﴾
یقیناً ہم نے تجھے (حوض) کوثر (اور بہت کچھ) دیا ہے۔ (١)...
وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ ﴿٧﴾
اور برتنے کی چیز روکتے ہیں۔ (١)
٧۔١ مَعْنٌ: شَيْءٌ قَلِيلٌ کہتے ہیں۔ بعض اس سے مراد زکوٰۃ لیتے ہیں، کیوں کہ وہ بھی اصل مال کے مقابلے میں بالکل تھوڑی سی ہی ہوتی ہے، (ڈھائی فی صد) اور بعض اس سے گھروں میں برتنے والی چیزیں مراد لیتے ہیں جو پڑوسی ایک دوسرے سےعاریتاً مانگ...
الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ ﴿٦﴾
جو ریاکاری کرتے ہیں۔ (١)
٦۔۱ یعنی ایسے لوگوں کو شیوہ یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ ہوئے تو نماز پڑھ لی، بصورت دیگر نماز پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے، یعنی صرف نمود و نمائش اور ریاکاری کے لیے نماز پڑھتے ہیں۔
فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ ﴿٤﴾
ان نمازیوں کے لیے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے۔
الَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ﴿٥﴾
جو اپنی نماز سے غافل ہیں۔ (١)
٥۔١ اس سے وہ لوگ مراد ہیں جو نماز یا تو پڑھتے ہی نہیں۔ یا پہلے پڑھتے رہے ہیں، پھر سست ہو گئے یا نماز کو اس کے اپنے مسنون وقت میں نہیں...
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ ﴿٣﴾
اور مسکین کو کھلانے کے لہے ترغیب نہیں دیتا۔ (١)
٣۔١ یہ کام بھی وہی کرے گا جس میں مذکورہ خوبیاں ہوں گی ورنہ یہ یتیم کی طرح مسکین کو بھی دھکا ہی دے گا۔
فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ ﴿٢﴾
یہی وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔ (١)
۲۔۱ اس لیے کہ ایک تو بخیل ہے۔ دوسرا، قیامت کا منکر ہے، بھلا ایسا شخص یتیم کے ساتھ کیوں کر حسن سلوک کر سکتا ہے؟ یتیم کے ساتھ تو وہی شخص اچھا برتاؤ کرے گا جس کے دل میں مال کے بجائے انسانی قدروں اور اخلاقی ضابطوں کی...
سورة الماعون
(سورہ ماعون مکی ہے اور اس میں سات آیتیں ہیں۔ اس سورت کو سورۃ الدین سورۃ ارأیت اور سورۃ الیتیم بھی کہتے ہیں (فتح القدیر))
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ ﴿١﴾
کیا...
فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَـٰذَا الْبَيْتِ ﴿٣﴾
پس انہیں چاہیے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں۔
الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ ﴿٤﴾
جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا (١) اور ڈر (اور خوف) میں امن و امان دیا. (٢)
٤۔١ مذکورہ تجارت اور سفر کے ذریعے سے۔
٤۔٢ عرب میں قتل و غارت گری...
سورة قریش
(سورہ قریش مکی ہے اور اس میں چار آیتیں ہیں۔ اسے سورہ ایلاف بھی کہتے ہیں، اس کا تعلق بھی گزشتہ سورت سے ہے۔)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ ﴿١﴾
قریش کے مانوس کرنے کے لیے۔ (۱)...
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولٍ ﴿٥﴾
پس انہیں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کر دیا۔ (۱)
۵۔۱ یعنی ان کے اجزائے جسم اس طرح بکھر گئے جیسے کھائی ہوئی بھوسی ہوتی ہے۔
تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ ﴿٤﴾
جو انہیں مٹی اور پتھر کی کنکریاں مار رہے تھے۔ (۱)
٤۔۱ سِجِّيلٍ مٹی کو آگ میں پکا کر اس سے بنائے ہوئے کنکر۔ ان چھوٹے چھوٹے پتھروں یا کنکروں نے توپ کے گولوں اور بندوق کی گولیوں سے زیادہ مہلک کام کیا۔
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ ﴿٣﴾
اور ان پر پرندوں کے جھنڈ پر جھنڈ بھیج دیئے۔ (۱)
۳۔۱ ابابیل، پرندے کا نام نہیں ہے، بلکہ اس کے معنی ہیں غول در غول۔
أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ ﴿٢﴾
کیا ان کے مکر کو بے کار نہیں کر دیا؟ (١)
٢۔١ یعنی وہ خانہ کعبہ ڈھانے کا ارادہ لے کر آیا تھا، اس میں اس کو ناکام کر دیا۔۔ استفہام تقریری ہے۔
سورة الفیل
(سورہ فیل مکی ہے اور اس میں پانچ آیات ہیں۔)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ ﴿١﴾
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟ (١)...
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ ﴿٨﴾
وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہو گی۔ (۱)
۸۔۱ مُؤْصَدَةٌ بند، یعنی جہنم کے دروازے اور راستے بند کر دیئے جائیں گے، تاکہ کوئی باہر نہ نکل سکے، اور انہیں لوہے کی میخوں کے ساتھ باندھ دیا جائے گا، جو لمبے لمبے ستونوں کی طرح ہوں گی، بعض کے نزدیک عَمَدٍ سے مراد بیڑیاں...
نَارُ اللَّـهِ الْمُوقَدَةُ ﴿٦﴾
وہ اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہو گی۔
الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ ﴿٧﴾
جو دلوں پر چڑھتے چلی جائے گی۔ (۱)
۷۔۱ یعنی اس کی حرارت دلوں تک پہنچ جائے گی۔ ویسے تو دنیا کی آگ کے اندر بھی یہ خاصیت ہے کہ وہ ہر چیز کو جلا ڈالتی ہے لیکن دنیا میں یہ آگ دل تک پہنچ...