• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    مَلِكِ النَّاسِ ﴿٢﴾ لوگوں کے مالک کی (اور) (١) ٢۔١ جو ذات، تمام انسانوں کی پرورش اور نگہداشت کرنے والی ہے، وہی اس لائق ہے کہ کائنات کی حکمرانی اور بادشاہی بھی اسی کے پاس ہو۔
  2. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة الناس (سورہ ناس مکی ہے اور اس میں چھ آیتیں ہیں۔ اس کی فضیلت گزشتہ سورت کے ساتھ بیان ہو چکی ہے۔ ایک اور حدیث ہے جس میں آتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں بچھو ڈس گیا۔ نماز سے فراغت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی اور نمک منگوا کر اس کے اوپر ملا اور ساتھ ساتھ قل یایھا الکفرون،...
  3. محمد نعیم یونس

    بليوں كى خريد و فروخت كا حكم كيا ہے ؟

    جواب QUOTE کے نیچے لکھیں۔ پھر علیحدہ نظر آئے گا۔
  4. محمد نعیم یونس

    آپ مانیں یا نہ مانیں یہ ایک حقیقت ہے!

    آسی تے دو لےآ کے رکھے ہوے نے اک ادھا لب جاندا اے۔الحمدللہ۔
  5. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَمِن شَرِّ‌ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾ اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وہ حسد کرے۔ (١) ۵۔۱ حسد یہ ہے کہ حاسد، محسود سے زوال کی نعمت کی آرزو کرتا ہے، چنانچہ اس سے بھی پناہ طلب کی گئی ہے کیونکہ حسد بھی ایک نہایت بری اخلاقی بیماری ہے، جو نیکیوں کو کھا جاتی ہے۔
  6. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَمِن شَرِّ‌ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ﴿٤﴾ اور گرہ (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی) (١) ٤۔١ نَفَّاثَاتٌ، مونث کا صیغہ ہے، جو النُّفُوسُ (موصوف محذوف) کی صفت ہے مِنْ شَرِّ النُّفُوسِ النَّفَّاثَاتِ یعنی گرہوں میں پھونکنے والے نفسوں کی برائی سے پناہ۔ اس سے مراد جادو کا کالا عمل...
  7. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَمِن شَرِّ‌ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ﴿٣﴾ اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے۔ ۳۔۱ رات کے اندھیرے میں ہی خطرناک درندے اپنی کچھاروں سے اور موذی جانور اپنے بلوں سے اور اسی طرح جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نکلتے ہیں۔ ان الفاظ کے ذریعے سے ان...
  8. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    مِن شَرِّ‌ مَا خَلَقَ ﴿٢﴾ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔ (١) ۲۔۱ یہ عام ہے، اس میں شیطان اور اس کی ذریت، جہنم اور ہر اس چیز سے پناہ ہے جس سے انسان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  9. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة الفلق (سورہ فلق مکی ہے اور اس میں پانچ آیتیں ہیں۔ اس کے سورۃ الناس ہے، ان دونوں کی مشترکہ فضیلت متعدد احاچیث میں بیان کی گئی ہے۔ مثلا ایک حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "آج کی رات مجھ پر کچھ ایسی آیات نازل ہوئی ہیں جن کی مثل میں نے کبھی نہیں دیکھی" یہ فرما کر آپ صلی اللہ علیہ...
  10. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ﴿٤﴾ اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔ (١) ٤۔۱ اس کی ذات میں، نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں۔ ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ﴾ (الشورى: ۱۱) حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”انسان مجھے گالی دیتا ہے یعنی میرے لیے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ میں ایک ہوں بے...
  11. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ﴿٣﴾ نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ (١) ۳۔۱ یعنی نہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔
  12. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة الإخلاص (سورہ اخلاص مکی ہے اور اس میں چار آیتیں ہیں۔ یہ مختصر سی سورت بڑی فضیلت کی حامل ہے، اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ثلث (ایک تہائی ۱/۳) قرآن قرار دیا ہے اور اسے رات کو پڑھنے کی ترغیب دی ہے۔ (بخاری، کتاب التوحید) بعض صحابہ رضی اللہ ہر رکعت میں دیگر سورتوں کے ساتھ اسے بھی ضرور پڑھتے...
  13. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍ ﴿٥﴾ اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہو گی۔ (١) ۱-۱ جِيدٌ گردن۔ مَسَدٌ، مضبوط بٹی ہوئی رسی۔ وہ مونج کی یا کھجور کی پوست کی ہو یا آہنی تاروں کی۔ جیسا کہ مختلف لوگوں نے اس کا ترجمہ کیا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ وہ دنیا میں ڈالے رکھتی تھی جسے بیان کیا گیا ہے۔...
  14. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سَيَصْلَىٰ نَارً‌ا ذَاتَ لَهَبٍ ﴿٣﴾ وہ عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا۔ وَامْرَ‌أَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ ﴿٤﴾ اور اس کی بیوی بھی (جائے گی) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے۔ (١) ٤۔١ یعنی جہنم میں یہ اپنے خاوند کی آگ پر لکڑیاں لا لا کر ڈالے گی، تاکہ آگ مزید بھڑکے۔ یہ اللہ کی طرف سے ہو گا، یعنی جس طرح...
  15. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    مَا أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ ﴿٢﴾ نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی۔ (١) ۲۔۱ کمائی میں اس کی رئیسانہ حیثیت اور جاہ و منصب اور اس کی اولاد بھی شامل ہے۔ یعنی جب اللہ کی گرفت آئی تو کوئی چیز اس کے کام نہ آئی۔
  16. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة تَبَّتْ (سورہ تبت مکی ہے اور اس میں پانچ آیتیں ہیں۔ اسے سورۃ المسد بھی کہتے ہیں۔ اس کی شان نزول میں آتا ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہوا کہ اپنے رشتہ داروں کو انذار و تبلیغ کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا پہاڑی پر چڑھ کر یا صباحاہ! کی آواز لگائی۔ اس طرح کی آواز خطرے کی علامت...
  17. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَ‌بِّكَ وَاسْتَغْفِرْ‌هُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا ﴿٣﴾ تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا ہے۔ (١) ٣۔١ یعنی یہ سمجھ لے کہ تبلیغ رسالت اور احقاق حق کا فرض، جو تیرے ذمے تھا، پورا ہو گیا اور اب تیرا دنیا سے کوچ...
  18. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة النصر (سورہ نصر مکی ہے اور اس میں تین آیتیں ہیں۔ نزول کے اعتبار سے یہ اخری سورت ہے۔ (صحیح مسلم، کتاب التفسیر) جس وقت یہ سورت نازل ہوئی تو بعض صحابہ رضی اللہ سمجھ گئے کہ اب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری وقت آ گیا ہے، اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تسبیح و تحمید اور استغفار کا حکم دیا گیا...
  19. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ ﴿٦﴾ تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین ہے۔ (١) ٦۔۱ یعنی اگر تم اپنے دین پر راضی ہو اور اسے چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہو، تو میں اپنے دین پر راضی ہوں، میں اسے کیوں چھوڑوں؟ ﴿لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ﴾ (القصص: ۵۵)
  20. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٢﴾ نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو۔ وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿٣﴾ نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ ﴿٤﴾ اور نہ میں عبادت کروں گا جسکی تم عبادت کرتے ہو۔ وَلَا أَنتُمْ...
Top