الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شیخ بدیع الدین راشدی رحمہ اللہ کے مکتبے کے منتظم اس وقت ان کے پوتے سید نصرت اللہ راشدی ہیں ۔ بڑے ملنسار ، خلیق اور مہذب ہیں شائقین کتب کے قدر دان ہیں ۔
اہل حدیث علمائ نے انہیں مسلک سے خارج قرار دیا ، اس کا حوالہ حسب ذیل ہے :
١ ظل محمدی از مولانا محمد جونا گڑی
٢ مناظرہ جودھپور از مولانا عبد الحنان علوی بہاری
٣ تراجم علمائے حدیث ہند از مولانا ابو یحیٰ امام خاں نوشہروی
٤ اصحاب علم و فضل از محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
جماعت غربا اہل حدیث کے بانی مولانا عبد الوہاب صدری دہلوی تھے ۔ یہ جماعت ہندوستان اور پاکستان میں پائی جاتی ہے ۔ پاکستان میں اس وقت اس کے امیر مولانا عبد الرحمان سلفی ہیں ۔ بانی جماعت کے افکار و نظریات کی بنا پر اہل حدیث علمائ کی اکثریت مثلا مولانا ثنائ اللہ امرتسری ، مولانا محمد جونا گڑھی ،...
برادرم مسلم آپ کے لئے میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں :
و کم من عائب قولاً صحیحاً
و آفتہ من الفھم السقیم
کتنی ہی صحیح باتیں ہوتی ہیں کمزور فہمی کی آفت سے عیب بن جاتی ہیں۔
ابرار بھائی آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں لیکن برادرم ابو الحسن علوی اس مقام پر فائز ہیں جہاں انہیں آپ کی درویشانہ صدا سنائی نہیں دے گی ۔ آپ کو احساس نہیں کہ آپ نے وقت کے امام شافعی کو مخاطب کیا ہے ممکن ہے کہ آپ کو اب تک جہالت کی سند بھی مل گئی ہو ۔
اگر ام المومنین سیدہ کائنات عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا مجتہدہ و فقیہ نہیں تو پھر کون ہوسکتا ہے ؟ ہمیں اجتہاد کی ایسی تعریف کرنے پڑے گی جس پر کوئی انسان پورا نہ اتر سکے۔
شاکر بھائی ’’ بر صغیر پاک و ہند کے چند تاریخی حقائق ‘‘ اور ’’ گستاخ کون ‘‘ کو اپلوڈ کردیں ۔ چند تاریخی حقائق کی ان پیج فائل ہے مگر اس میں بڑی گڑ بڑ ہے ۔
مرکز عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اسلامک ریسرچ سینٹر
پلاٹ نمبر 1709/10 ، اسٹریٹ نمبر 44 ، سیکٹر 1/2 11 ، اورنگی ٹاون کراچی
مرکز عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اسلامک ریسرچ سینٹر کے قیام کا مقصد دینی علوم کی اعلیٰ تحقیقی معیار کے ساتھ جدید اسلوب میں ترویج و اشاعت ہے ۔ اس ادارے کا قیام عمل میں آچکا ہے...
گستاخ کون ؟ پر محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کا فاضلانہ مقدمہ کتاب و سنت فورم پر دستیاب ہے
http://www.kitabosunnat.com/forum/%D9%85%DA%A9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%81-197/%DA%AF%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%AE-%DA%A9%D9%88%D9%86%D8%9F-3906/#post22401
گستاخ کون؟ جناب ابو القاسم محمد اسماعیل کی تحریر کردہ مختصر کتاب ہے اس کتاب پر جناب محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کا نہایت علمی مقدمہ ہے ۔ اس فکر انگیز مقدمے کو یہاں کتاب و سنت کے قارئین کے لئے شیئر کر رہا ہوں ۔
سخن ہائے گفتنی
اسلام اپنی شکل میں کامل ہے ( اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ...
محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کی غیر مطبوعہ تصانیف
یہ کتابیں یا تو مکمل ہوچکی ہیں یا قریب التکمیل ہیں۔
١ شیخ الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی
٢ ارباب علم و خرد
٣ برصغیر میں تحریکِ اھل حدیث - ایک تاریخی جائزہ
٤ برصغیر پاک و ہند میں تحریکَ ابن تیمیہ کے اثرات
محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کی مطبوعہ تصانیف و تالیفات :
١ برصغیر پاک و ہند کے چند تاریخی حقائق
٢ اسلام اور عصر جدید
٣ اصحاب علم و فضل
٤ مولانا محمد جوناگڑھی
٥ مولانا شاہ عین الحق پھلواروی
٦ بیت المقدس کس کا حق ہے ؟
٧ اللہ کی تلاش میں
تقدیم و حواشی :
١ امام ابن تیمیہ از علامہ...
ارسلان بھائی !
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے حالات پر علامہ شبلی نعمانی اور مولانا الطاف حسین حالی کا ایک کتابچہ اس وقت کتب خانوں پر دستیاب ہے ۔اس پر محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کا مقدمہ بھی ہے ۔ یہ کتابچہ آپ کی ضرورت کی تکمیل کردے گا ۔ انشائ اللہ
بدقسمتی سے بات وہ رخ اختیار کر گئی جو ہمارا قطعا مقصد نہیں تھا ۔ حافظ زبیر علی زئی بلاشبہ جید عالم و محقق ہیں خود خاکسار ان کا ادنیٰ سا عقیدتمند ہے ۔ ان کی تحریروں سے استفادہ کرنے کا اعتراف ہے ۔ باقی میں کیا عرض کروں
الہٰی نہ وہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے میری بات
دے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو...
یہاں یہ بھی عرض کردوں کہ کوئی مجھے علامہ البانی کا مقلد نہ سمجھ لے ۔ میرے لئے علامہ البانی رحمہ اللہ بھی قابل احترام ہیں اور حافظ صاحب بھی لائق تکریم ۔ میں خالص سلفی منہج و فکر سے وابستہ ہوں جس میں محض اس لئے کسی کی طرفداری نہیں کی جاتی کہ وہ ہمارے ’’ گروپ ‘‘ کا ہے ۔