الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اہل حدیث مسلک کا سب سے بڑا المیہ اس وقت حاملین مسلک کا مقلدانہ رویہ ہے ۔یہ کتنی عجیب سی بات ہے حافظ زبیر علی زئی صاحب پر میری معمولی سی رائے تو قابل گرفت بن جائے ۔ ان کے عقیدتمندوں کے نزدیک تو شاید یہ میرا ایسا گناہ کبیرہ ہے جس کی تلافی یا کفارہ ادا کردیا اب ممکن ہی نہیں ۔ تاہم حافظ صاحب کے لئے...
آج کے دور میں اہل حدیث ہونے کے لئے صرف حافظ زبیر علی زئی کی سند ضروری ہے ۔ اور ان کا معیار اہلحدیثیت اس قدر بلند ہے کہ بہت کم لوگ ہی اس معیار کو پاسکتے ہیں ۔ خیر میرے نزدیک کسی کے اہل حدیث ہونے یا نہ ہونے کے لئے حافظ زبیر علی زئی کی تحریر کا حوالہ مناسب نہیں ، انہوں نے تو نواب صدیق حسن خاں کو...
مکتبہ دار الاحسن کا ایڈریس تبدیل ہو چکا ہے نیا ایڈریس یہ ہے :
مکتبہ دار الاحسن
٤ ، ایس ٹی ١ ، نزد مدراس بیکری و ٹو کے بس کا آخری اسٹاپ ، بلاک ایم ، نارتھ ناظم آباد ، کراچی
نواب صدیق حسن خاں رحمہ اللہ بلاشبہ اہل حدیث تھے صاحب عون المعبود علامہ شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ نے نواب صاحب کا شمار چودہویں صدی ہجری کے مجددین میں کیا ہے ۔
تمنا عمادی بلاشبہ منکر حدیث رہے ہیں ان کے نظریات انتہائی حد تک گمراہ کن بھی رہے ہیں لیکن آخری عہد میں انہوں نے اپنے بہت سے خیالات سے رجوع فرمالیا تھا ۔ اگر ایک زمانے میں انہوں مثلہ و معہ والی حدیث کو موضوع و مکذوب قرار دیا تو +خری عہد میں اس کی تلافی ’’ وحی متلو و غیر متلو قرآنی تقسیم ہے ‘‘ لکھ...
آپ کے اسی صفحے پر فیس بک کا لنک موجود ہے یا تو یہ آپ لوگوں کی انتہائی سادگی ہے یا پھر انتہائی منافقت ۔
آخر مضمون نگار کا مقصد کیا تھا ؟ عربی کا ایک محاورہ ہے ’’ المعنی فی بطن الشاعر ‘‘ یعنی شعر کا مطلب شاعر کے پیٹ میں ہے اس مضمون کی بھی کچھ یہی حالت ہے ۔
علامہ تمنا عمادی مجیبی پھلواروی
1888ء تا 1972ء
علامہ تمنا عمادی 1888/1305 میں پھلواری شریف پٹنہ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنے خانوادے کے علماء سے کسب علم کیا ۔ ان کا آبائی تعلق جس خاندان سے تھا وہ تصوف سے وابستہ تھا تاہم علامہ تمنا عمادی نے کسب علم کے بعد جوانی ہی میں تصوف اور اس کے تمام...
کلیم حیدر بھائی الفاظ میرے نہیں بلکہ میرے چچا محمدتنزیل الصدیقی الحسینی کے ہیں ۔ میں نے ان سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ وحید الزماں لکھنوی پر مضمون لکھیں۔
وحید الزماں لکھنوی سے متعلق یہ بحث بہت طویل بھی ہوگئی ہے اور تلخ و لا حاصل بھی ۔ اس سلسلے میں میں نے محمد تنزیل الصدیقی الحسینی سے ان کا موقف دریافت کیا ۔ ان کا جواب مختصر اور جامع بھی ہے اور اس میں سمجھنے والوں کے لئے بھی بہت کچھ ہے ۔
وہ فرماتے ہیں :
’’ حق کو اشخاص میں نہیں بلکہ اشخاص کو حق...
قاضی نصیر الدین برہان پوری
منقول کتاب '' برصغیر میں تحریکِ اھل حدیث - ایک تاریخی جائزہ ''
از قلم محمد تنزیل الصدیقی الحسینی ( غیر مطبوعہ )
قاضی نصیر الدین برہان پوری اپنے عصر کے مشاہیر فضلاء و علماء میں سے تھے ۔ ان کے والد گرامی شیخ سراج محمد بنبانی برہان پوری بھی اپنے عہد کے جید عالم...
برادرم ابن بشیر الحسینوی نے مولانا اسحاق بھٹی کی طرف سے جو وضاحت پیش فرمائی ہے خود مولانا اسحاق بھٹی صاحب نے اپنی جانب سے ایسی کوئی وضاحت نہیں فرمائی اور اپنی کتاب اہل حدیث خدام قرآن میں وحید الزماں کو اہل حدیث سمجھتے ہوئے ہی شامل کیا ہے اگر ان کے نزدیک وحید الزماں واقعی شیعہ ہوگئے تھے تو انہیں...
برادرم مرزا مظہر جان جاناں دہلوی کی جو تحریری تصویر آپ نے ’’ ارواح ثلاثہ ‘‘ جیسی کتاب کی مدد سے پیش کی ہے وہ درست نہیں ۔ مرزا صاحب مسلک و عقائد کے اعتبار سے اہل حدیث تھے ۔ محمد تنزیل الصدیقی الحسینی نے ان پر سوانحی مضمون لکھا تھا جس میں تفصیل سے ان کے مسلک کا ذکر کیا ہے ۔ وہ مضمون ہفت روزہ ’’...
مولانا حافظ ابو محمد ابراہیم آروی
محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کی غیر مطبوعہ کتاب ’’ تذکرہ علمائے بہار ‘‘ سے ماخوذ
مولانا حافظ ابو محمد ابراہیم بن عبد العلی بن رحیم بخش آروی کا شمار دیارِ ہند کے مشاہیر و اکابر علمائے ذی اکرام میں ہوتا ہے۔مولانا موصوف نے جس زمانہ میں دنیائے شعور میں قدم رکھا وہ...
محمد تنزیل الصدیقی الحسینی نے ایک کتابی سلسلے ’’ الانتقاد ‘‘ کا اجراء کیا ہے جس کا ہر شمارہ خاص شمارہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اس میں جدید مطبوعات پر ناقدانہ تبصرے ، وفیات اور خزینہ علمیہ کا بھی مستقل گوشہ ہے۔ اس کا پہلا شمارہ محدث شہیر امام ابو الطیب شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ پر طباعت...
میں اپنے بھائیوں کے لئے یہ خوشخبری بھی سنا دوں کہ میرے چچا تنزیل الصدیقی الحسینی تاریخ اہل حدیث پر بالعموم اور برصغیر کے تناظر میں اہل حدیث کی تاریخ پر بالخصؤص کتاب تصنیف کر رہے ہیں ۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی سے قبل کے اہل حدیث اکابر کی تلاش میں بھی انہیں خصؤصی دلچسپی ہے اور اس ضمن میں انہیں...