الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اگر کوئی جنتی دنیا میں جھانک لے اور اس کے کنگن نمودار ہو جائیں تو ان کی تابناکی کے سامنے سورج کی روشنی یوں ماند پڑ جائے جیسے سورج ستارے کی روشنی ماند کر دیتا ہے۔
(سلسلۃ الصحیحہ : 3396)
حضرت عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، نیند، موت ہی کی ایک قسم ہے، اس لیے اہل جنت سوئیں گے نہیں۔
( سلسلۃ الصحیحہ : 1087)
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جنتی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور جب تک اللہ چاہے گا یہاں رہیں گے (اس کے باوجود جنت کے کچھ حصے خالی ہوں گے) چنانچہ اللہ تعالیٰ نئی مخلوق پیدا کر کے جنت بھر دے گا۔
( سلسلۃ الصحیحہ : 2540)