الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سورة العادیات
(سورہ عادیات مکی ہے اور اس میں گیارہ آیتیں ہیں۔)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا ﴿١﴾
ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم! (١)
١۔١ عَادِيَاتٌ، عَادِيَةٌ کی جمع ہے۔ یہ عَدُوٌّ سے...
وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ ﴿٨﴾
اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا۔ (۱)
۸۔۱ وہ اس پر سخت پشیمان اور مضطرب ہو گا۔ ذَرَّةٍ بعض کے نزدیک چیونٹی سے بھی چھوٹی چیز ہے۔ بعض اہل لغت کہتے ہیں، انسان زمین پر ہاتھ مارتا ہے، اس سے اس کے ہاتھ پرجو مٹی لگ جاتی ہے، وہ...
يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ ﴿٦﴾
اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (واپس) لوٹیں گے (١) تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں (۲)
٦۔۱ يَصْدُرُ، يَرْجِعُ (لوٹیں گے) یہ ورود کی ضد ہے۔ یعنی قبروں سے نکل کر موقف حساب کی طرف، یا حساب کے بعد جنت اور دوزخ کی طرف لوٹیں...
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا ﴿٥﴾
اس لیے کہ تیرے رب نے اسے حکم دیا ہو گا۔ (۱)
۵۔۱ یعنی زمین کو یہ قوت گویائی اللہ عطا فرمائے گا، اس لیے اس میں تعجب والی بات نہیں ہے، جس طرح انسانی اعضا میں اللہ تعالیٰ یہ قوت پیدا فرما دے گا، زمین کو بھی اللہ تعالیٰ متکلم بنا دے گا اور وہ اللہ کے حکم سے بولے گی۔
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا ﴿٤﴾
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی۔ (١)
٤۔۱ یہ جواب شرط ہے۔ حدیث میں ہے، نبی ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی اور پوچھا، جانتے ہو، زمین کی خبریں کیا ہیں؟ صحابہ رضی الله عنہم نے عرض کیا، اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا، اس کی خبریں یہ ہیں کہ...
وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا ﴿٣﴾
انسان کہنے لگے گا اسے کیا ہو گیا؟ (۱)
۳۔۱ یعنی دہشت زدہ ہو کر کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے، یہ کیوں اس طرح ہل رہی ہے اور اپنے خزانے اگل رہی ہے۔
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ﴿٢﴾
اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی۔ (١)
٢۔١ یعنی زمین میں جتنے انسان دفن ہیں، وہ زمین کا بوجھ ہیں، جنہیں زمین قیامت والے دن باہر نکال پھینکے گی۔ یعنی اللہ کے حکم سے سب زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے۔ یہ دوسرے نفخے میں ہو گا، اسی طرح زمین کے خزانے بھی باہر...
سورة الزلزال
(سورہ زلزال مدنی ہے اور اس میں آٹھ آیتیں ہیں۔ اس کے مدنی اور مکی ہونے میں اختلاف ہے، اس کی فضیلت میں متعدد روایات منقول ہیں لیکن ان میں سے کوئی روایت صحیح نہیں ہے۔)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
إِذَا...
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَـٰئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ ﴿٧﴾
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں۔ (١)
٧۔١ یعنی جو دل کے ساتھ ایمان لائے اور جنہوں نے اعضا کے ساتھ عمل کیے، وہ تمام مخلوقات سے بہتر اور افضل ہیں۔ جو اہل علم اس بات کے قائل ہیں...
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ أُولَـٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ ﴿٦﴾
بیشک جو لوگ اہل کتاب میں سے کافر ہوئے اور مشرکین سب دوزخ کی آگ میں (جائیں گے) جہاں وہ (ہمیشہ) ہمیشہ رہیں گے۔ یہ لوگ بدترین خلائق ہیں۔ (١)
٦۔١ یہ...
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّـهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ ﴿٥﴾
انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا (١) کہ صرف اللہ کی عبادت کریں اسی کے لیے دین کو خالص رکھیں۔ ابراہیم حنیف (۲) کے دین پر اور نماز...
وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ ﴿٤﴾
اہل کتاب اپنے پاس ظاہر دلیل آ جانے کے بعد ہی (اختلاف میں پڑ کر) متفرق ہو گئے. (١)
٤۔١ یعنی اہل کتاب، حضرت نبی کریم ﷺ کی آمد سے قبل مجتمع تھے، یہاں تک کہ آپ ﷺ کی بعثت ہو گئی، اس کے بعد یہ متفرق ہو...
رَسُولٌ مِّنَ اللَّـهِ يَتْلُو صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ﴿٢﴾
اللہ تعالیٰ کا ایک رسول (١) جو پاک آسمانی کتاب پڑھے۔ (۲)
٢۔۱ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔
۲ یعنی قرآن مجید جو لوح محفوظ میں پاک صحیفوں میں درج ہے۔
سورة البینة
(سورہ بینہ مدنی ہے اور اس میں آٹھ آیتیں ہیں۔ اس کا دوسرا نام سورہ لَمْ يَكُنِ بھی ہے۔ حدیث میں ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا، اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں سورہ (لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا) تجھے پڑھ کر سناؤں۔ حضرت ابی رضی اللہ عنہ نے...