الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
یہ کیا ہے بھائی؟جہاں تک میں سمجھا ہوں،آپ نے یہ لکھا ہے،
اور الحمدللہ،راقم کی ایک علیحدہ ویب ہر وقت اوپن ہوتی ہے جب بھی کوئی کال کرتا ہے اس کی رہنمائی کی جاتی ہے۔
بھائی آپ یوسف ثانی بھائی کی بات سمجھے نہیں،فرض کریں کسی تھریڈ میں سنجیدہ مکالمہ ہو ہا ہے اور آپ بھی اس بحث میں حصہ لے رہے ہیں،اب آپ اپنے دلائل رومن انگلش میں لکھتے ہیں اور ایک بڑا پیراگراف لکھ دیتے ہیں،چونکہ رومن میں پڑھنا وقعی دشوار ہے اسی لیے کوئی اکتاہت کے ڈر سے آپ کی پوسٹ پڑھتا ہی نہیں تو آپ...
بھائی میں نے بھی جو ونڈو میں عربی لینگویج سلیکٹ کر رکھی ہے،اس کا کی بورڈ بھی بہت مشکل ہے،یعنی "A" پریس کرنے سے "ش" لکھا جاتا ہے۔اگر واقعی آپ کے پاس ایسا کی بورڈ تھا تو یہ تو بہت اچھی بات ہے اور سہولت والی بھی۔میں نے عربی کی بورڈ ڈیزائن کر کے پرنٹ کر رکھا ہے اور اس سے دیکھ کر لکھتا ہوں،اگر آپ...
جیسا کہ اس سے پہلے ہم عرض کر چکے ہیں کہ مسلمانوں اور کافروں کے درمیان عقائد ،نظریات،طرز معاشرت اور تہذیب و تمدن کا یہ فرق کسی انسان کا بنایا ہوا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا ہے،لہذا ہم یہاں قرآن مجید سے چند آیات مثال کے طور پر پیش کر رہے ہیں:
مَثَلُ الْفَرِيْقَيْنِ كَالْاَعْمٰى...
(10)مسلمان "اللہ" اور "محمد" کے ناموں کے ساتھ اپنے نام رکھتے ہیں یا صحابہ کرام اور صحابیات کے نام پر اپنے نام رکھنا پسند کرتے ہیں جبکہ کفار اپنے معبودوں یا اپنے آباؤ اجداد کے نام پر نام رکھنا پسند رتے ہیں۔مثلا رچرڈ،ڈینی،دلیپ،ششی،منوہر اور سنگھ وغیرہ۔کیا یہ سب ایک ہی عقیدہ ،ایک ہی تہذیب اور ایک...
(9)مسلمانوں کے لیے جمعۃ المبارک تمام دنوں سے افضل ہے،عیدالفطر اور عید الاضحی بھی خوشی کے ایام ہیں۔لیلۃ القدر،عشرہ ذوالحجہ(یکم تا 10 ذوالحجہ)یوم عرفہ اور یوم عاشورہ گناہوں کی مغفرت کے لیے افضل دنوں میں شمار ہوتے ہیں جبکہ کفار کے لیے ویلنٹائن ڈے (14 فروری) کرسمس ڈے (25 دسمبر) اپریل فول (یکم اپریل)...
(8)مسلمانوں کے لیے خنزیر کا گوشت،خون اورشراب حرام ہیں جبکہ کفار کے لیے یہ چیزیں مرغوب ہی نہیں بلکہ زندگی کا جزا لاینفک ہیں۔کیا دونوں قوموں کا نظریہ ایک سا ہے؟
(7)مسلمانوں کی شریعت میں حدود و قوانین غیر متبدل ہیں اور ان کی تنفیذ اسلامی ریاست پر اس طرح فرض ہے جس طرح نظام صلوۃ اور نظام زکوۃ نافذ کرنا فرض ہے جبکہ کفار کی نزدیک یہ غیر مہذب سزائیں ہیں ۔کیا دونوں قوموں کا تعلیمی نصاب ایک ہو سکتا ہے۔
(6)مسلمانوں کی شریعت میں ہم جنس پرستی حرام ہے جبکہ کفار کی تہذیب میں یہ قانونا جائز ہے۔مسلمانوں کی شریعت میں اسقاط اور منصوبہ بندی حرام ہے جبکہ کفار کی تہذیب میں یہ آزادی نسواں کے لیے ضروری ہے۔
(5)مسلمانوں کی شریعت میں بے حجابی ،برہنگی،نمائش جسم اور مرد و عورت کا آزادانہ میل جول حرام ہے جبکہ کفار کی تہذیب میں آزادی نسواں کے تحت یہ سب کچھ جائز ہے۔
(3)مسلمانوں کی شریعت میں مرد بیک وقت چار شادیاں کر سکتا ہے لیکن عورت بیک وقت ایک ہی شادی کر سکتی ہے جبکہ کفار کی تہذیب میں مرد کئی گرل فرینڈز بنا سکتا ہے اور عورت بھی کئی بوائے فرینڈز بنا سکتی ہے۔