الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شکریہ شاکر بھائی آپ کی پوسٹ کا قرآن و احادیث صحیحہ سے پوسٹ مذکورہ کا جواب:
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات
تفسیر السعدی کے مطابق بھی ایک مجلس کی تین طلاقیں ضرر رساں اور لاگو ہوتی ہیں۔
دارلسلام کی شائع شدہ ، اردو تفسیر السعدی جلد 2 صفحہ 278 دیکھیے ۔
اللہ تعالیٰ نے آگاہ فرما یا یعنی وہ...
اور انس نضر بھائی حیرت ہے آپ میرے پوری پوری پوسٹس کا جواب نہیں دے رہے ہیں اور پھر شکوہ بھی برائے کرم میرے ارسال کردہ پوسٹ نمبر ٢٦
اور یہ میرے خیالات نہیں بلکہ بخاری و مسلم سے لی گئی روایات ہیں اور حافظ ابن القیم ان کو اعلام المعوقعین میں بیان کر رہے ہیں۔ اور پھر بتائیں کہ خلفائے راشدین کے...
کیا آپ حضرات بتا سکتے ہیں کہ شیخ عبدالوہاب نجدی رحمہ اتنے ہی کم علم و بے مایہ شخص تھے کہ جن کو یہ تک نہیں پتہ تھا کہ ایک مجلس کی تین طلاق کو ایک کہنا تقلید تیمیہ و ابن القیم نہیں بلکہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
آپ حضرات واضح دیکھ سکتے ہیں کہ امام الموحدین سیدھا سیدھا کہہ رہے ہیں کہ ایک...
متاخرین میں سے شیخ عبدالوہاب ، الدرر السنیۃ ، جلد ۱ صفحہ 240 کتاب العقائد میں واضح کر دیتے ہیں کہ درحقیقت ایک مجلس کی تین طلاق کے ایک ہونے کے سب سے بڑے داعی و موجدین کون ہیں، اور یہ بھی کہ امام موحدین شیخ عبدالوہاب کے نزدیک حق کیا ہے، اور درحقیقت ایک مجلس کی تین طلاق کو ایک کہنا امام ابن تیمیہ...
محترم ابو الحسن بھائی السلام علیکم
معاف کیجیے گا میرے بقول نہیں ، بلکہ بقول حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ جمہور علماء سلف و خلف کے بقول، کہ جو ایک مجلس کی تین طلاق کو تین ہی جان کر نافذ کر تے ہیں۔
سبحان اللہ کیا رحلت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مرتدین سے جہاد نہیں کیا گیا تھا۔
اور...
معاف کیجیے گا ، امام ابن تیمیہ مکمل اور ابن القیم کی جزوی حمایت کے علاوہ سوائے چند ایک ناموں کے آپ بہت سے علماء ، و صحابہ و تابعین اور ائمہ کرام کے نام ثابت نہیں کر سکتے اگر ہیں تو برائے مہربانی ایک لسٹ فراہم کر دیں۔
یہی تو میرے دھاگے کا مقصد ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کچھ منسوخ نہیں...
انس نضر بھائی السلام علیکم
معاف کیجئے گا اس کا اثبات میں اوپر حافظ ابن القیم کی تحریر سے دے چکا ہوں ، جو کہ تلخیص ہی سمجھیں مزید تفصیل اعلام الموقعین کے مطالعے سے حاصل ہو سکتی ہے۔
غلطی کی تعریف کیا کرتے ہیں آپ ؟ میں نے اوپر عرض کیا تھا کہ ایسی بات یا فیصلہ غلطی کی تعریف میں نہیں آتا کہ...
یہ نتیجہ نکلتا ہے آپ والے موقف سے ،
جب کہ فتح الباری سے حافظ ابن حجر رحمہ اور شرح مسلم سے امام نووی رحمہ کے قلم سے اوپر پیش کر چکا ہوں کہ میرا موقف وہ ہے جو اجماعی ہے اور جو جمہور سلف و خلف کا موقف ہے ، جس کے مطابق سیدنا عمر رضی اللہ نے مخصوص حالات میں کوئی نیا سیاسی حکم نہیں لگایا، وہ امر جو...
اور انس بھائی آپ جو حدیث پیش کر رہے ہیں اس کے جواب میں فتح الباری سے حافظ ابن حجر رحمہ کی بحث سے کچھ پیش خدمت ہے ۔
وَقَعَ فِي هَذِهِ الْمَسْأَلَةِ نَظِيرُ مَا وَقَعَ فِي مَسْأَلَةِ الْمُتْعَةِ سَوَاءً أَعْنِي قَوْلَ جَابِرٍ إِنَّهَا كَانَتْ تُفْعَلُ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ...
ایک مجلس کی تین طلاق کو ایک قرار دینے والے معاملے میں سب سے بڑا حصہ آٹھویں صدی ہجری کے ابن تیمیہ اور ان کے شاگرد حافظ ابن القیم کا ہے، مگر وہ بھی اس معاملے میں بحث کو منطقی اور مدلل طریقے سے نہ چلا سکے جس کا اظہار ان کی اپنی ہی تحریروں سےہوتا ہے ذیل میں اعلام الموقعین سے چند اقتباسات پیش خدمت...
گو کہ پیش کردہ مسئلہ اور اعتراضات میں کوئی مماثلت نہیں، بات ہورہی تھی کہ کیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ قرآن و سنت کے خلاف جا کر کوئی غلطی کر سکتے ہیں چاہے آپ کے شوگر کوٹڈ الفاظ میں اجتہادی غلطی ، اور جمہور علماء سلف و ائمہ اربعہ کا مسلک ہے کہ نہیں، مگر آپ لوگ بجائے اس پر قائل ہونے کے سیدنا عمر رضی...
اور مزید راجا بھائی سے سوال ہے کہ آپ جو بات گھما پھرا رہے ہیں وہ صحیح بخاری از داود راز میں تفصیل سے درج ہے، آپ کی فقہی موشگافیوں و مانع و قطع نظر یہ صاف صاف لکھا گیا ہے کہ یہ سراسر خلاف حدیث فتویٰ تھا جو قابل عمل نہیں؟ اس کا آپ کیا جواب دیتے ہیں؟
جزاک اللہ راجا بھائی، یہی میرا مقصود ہے۔ مگر جذباتیت کی بات غلط ہے ، میری ساری تحریریں ٹھوس دلائل کے ساتھ موجود ہیں۔
اس کا جواب دے چکا ہوں کہ اس حدیث پر بے شمار اعتراضات ہیں، اور یہ دلیل رافضی حضرات کی تو ہو سکتی ہے آپ کی نہیں اگر یہ آپ کی دلیل ہے تو اس کی وجہ سے آپ کا ایک مجلس کی تین طلاق...
جزاک اللہ عامر بھائی العیاذ باللہ یہ میرا موقف نہیں یہ تو وہ موقف ہے جو ایک مجلس کی تین طلاق کو تین نہ ماننے سے پیدا ہوتا ہے، اور جس کو برصغیر کے اہل حدیث حضرات نے اختیار کیا ہوا ہے، جبکہ سر خیل ائمہ اہل حدیث امام احمد بن حنبل وجمہور علما ایک مجلس کی تین طلاق کے تین ہی کے قائل ہیں ، جس کی عکاس...
جزاک اللہ بھائی جیسا کہ میں نے عرض کیا مجھے علامہ صاحب کی کتابوں سے کچھ لینا دینا نہیں، مجھے کچھ کہنا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ کی کتاب صحیح بخاری سے ہے ، چلیں ہم مان لیتے ہیں کہ برصغیر کے تمام اہل سنت بشمول آپ اور ہم میں کوئی اس قابل نہیں تھا کہ احادیث مبارکہ کا ترجمہ...
آپ کی مندرجہ بالا تحریر کا سب سے بہترین جواب سب سے بہترین انسان کے واضح طریقے سے دے رہا ہوں ،
اب مجھے بتائیں کہ آپ جو اوپر مجھے فقہ کی مو شگافیوں میں الجھا رہے ہیں کیوں ؟ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک واضح طریقے کے موجود ہوتے ہوئے اس چیز کی گنجائش ہے کہ کوئی امتی اس میں اپنی عقل کے...
جزاک اللہ انس بھائی ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اللہ کی کتاب سے کھیلا گیا مگر بقول اہل حدیث جدیدیہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حق رجوع سلب نہیں کیا اور اس طرح ایک طریقہ ایک قانون واضح کر دیا کہ باوجود اللہ کی کتاب کے ساتھ کھیل و مذاق کے کسی شخص سے اللہ کا دیا ہوا حق رجوع...
درست کہا آپ نے شرعی مسائل کو جذبانی بنیادوں پر حل کرنا غلط طرز ہے، اور جذبانی طرز یہی ہے کہ اور یہ جذباتی طرز ہی ہے کہ ایک مجلس کی تین طلاق کے مسئلے میں حلالہ کو گھسیٹ لایا جاتا ہے اور عورت پر ظلم و زیادتی قرار دے کر اصل مسئلے کو خلط ملط کر دیا جاتا ہے۔
میرا اس محترم فورم کے تمام محترم...
مسئلے کی نوعیت سمجھنے کے لیے حکیم عبدالرحمٰن خلیق صاحب کی کتاب 12 مسائل سے چند اقتباسات پیش کر رہا ہوں دیکھیں کہ کیا یہ مسئلہ صرف سادہ سا اجتہادی مسئلہ ہے یا گھمبیر حلال و حرام کا مسئلہ۔
مذکورہ کتاب کے صفحہ 228 پر رقم ہے کہ حدیث رسول پاک کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی شخص کا اپنی بیوی کو...
جزاک اللہ آپ ایک اچھے انسان ہیں کہ انسان کی تحریر اس کی شخصیت کو پتہ دیتی ہے باقی رہے یہ جھگڑے تو یہ صدیوں سے چلتے آ رہے ہیں اور چلتے ہی رہیں گے بس ہونا یہ چاہیے کہ علمی جھگڑے علمی انداز میں ہی ہونا چاہیں ، صاف شستہ زبان، ادب و احترام کے ساتھ۔
ذاتی طور پر مجھے علامہ صاحب سے صرف ایک شکوہ ہے...