الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام علیکم
شادی بیاہ پر یہ تمام رسومات کی جاتی ہیں ان سب کے بارے میں الگ الگ کر کے بتائیں کہ کون سی چیز ان میں جائز ہے کون سی ناجائز اور کون سی چیز اگر کر لی جائے تو حرج ہو گا؟
مہندی کی رسم
دلہا اور دلہن کے لیے خریدے ہوئے کپڑوں اور زیورات کی نمائش کرنا
دولہے کو گھر سے باہر نہ نکلنے دینا...
السلام علیکم
بعض اوقات ایسا ہوتاہے کہ مسلمانوں ،مومنین میں ایسی باتیں ہو جاتیں ہیں مثلا لڑائی جھگڑے وغیرہ جس کی وجہ سے وہ سالوں سال بھی ایک دوسرے سے نہیں بولتے اور نہ ہی اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں تو کیا اس تمام عرصے میں اُن کے کیے گئے اعمال صالحہ قبول ہوں گے؟
السلام علیکم
اگر کسی موحد کی موت گناہ (شراب نوشی،گانا سننا،زنا،فحاشی،گالی گلوچ،سود کھانا اور دیگر اعمال بد )کرتے ہوئے آ جائے تو اس کا قبر میں کیا انجام ہو گا؟اگرچہ وہ سورت الملک کی تلاوت بھی کرتا ہو تو کیا اسے قبر کا عذاب ہو سکتا ہے۔اور قیامت کے دن وہ کن لوگوں کے ساتھ کھڑا ہو گا؟
السلام علیکم
کیاکسی کا باپ کلمہ گو مشرکوں (بریلوی،شیعہ وغیرہ)میں سے ہو تو اس کے مرنے کے بعد اس کی موحد اولاد اس کے مال و جائیداد کی وارث بن سکتی ہے؟اور اگر کسی کو پتہ نہ ہو کہ مرنے والے کا عقیدہ کیا تھا تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
السلام علیکم
سوال: ایک شخص کسی مشرک کے مر نے کے بعد جان بوجھ کر اس کے لیے دعائے مغفرت کرتا رہے لیکن خود موحد ہو تو کیا یہ بھی مشرکین میں سے ہو جائے گا یا نہیں؟اور اگر ایسا جان بوجھ کر نہ کرے یعنی اسے علم نہ ہو کہ مرنے والا مشرک تھا یا نہیں تو کیا پھر اس دعا کرنے والے موحدکی نجات ممکن ہے؟
السلام علیکم
اگر مشرکین کے جملے رد کرنے کے لیے لکھے جائیں تو کیا جائز ہے؟یعنی ان شرکیہ جملوں (شاعری،تحاریر،قصے،کہانیاں وغیرہ۔) کو لکھ کر پھر ان کا قرآن و سنت سے رد کیا جائے تو اس طرح کرنا جائز ہے یا اس صورت حال میں بھی مشرکین کے جملوں کو لکھنا جائز نہیں؟
السلام علیکم
کیا فرض نماز کے علاوہ ،سنت،نوافل،وتر چھوڑنے والے کی نماز نہیں ہوتی؟ اور کیا وہ بھی بے نمازی کے کفر کی طرح ہو جائے گا یا اصل چیز فرض نماز کا ادا کرنا ہے؟اگر ایک شخص لگاتار کئی کئی دن صرف فرض نماز پڑھے اور اس کے علاوہ سنتیں،نوافل،وتر چھوڑتا رہے تو کیا یہ عمل گناہ کا باعث ہو گا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کتابوں پر ایمان لانے کے ثمرات
• بندوں پر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کا علم حاصل ہوتا ہے کہ اس نے ہر قوم کی ہدایت کے لیے ایک کتاب نازل فرمائی۔
• شریعت سازی میں اللہ تعالیٰ کی حکمت بالغہ کا پتہ چلتا ہے کہ اس نے ہر قوم کے لیے ان کے مناسب احوال شریعت عطا کی۔ارشاد باری تعالیٰ...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کتابوں پر ایمان
کتب،کتاب کی جمع ہے جس کے معنی مکتوب (نوشتہ) کے ہیں۔یہاں "کتب" سے مراد وہ کتابیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی ہدایت کے لیے رسولوں پر نازل فرمایا تاکہ ان کے ذریعے وہ وہ دنیا و آخرت کی سعادت سے بہرہ وہ ہو سکیں۔
کتابوں پر ایمان چار امور پر مشتمل ہے
•...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
منکرین رسالت کا نظریہ اور اس کا رد
معاندین نے اس دعوے سے اپنے رسولوں کو جھٹلایا کہ بشر اللہ تعالیٰ کے رسول نہیں ہو سکتے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ان کے اس زعم کا یوں رد فرمایا ہے:
وَمَا مَنَعَ ٱلنَّاسَ أَن يُؤْمِنُوٓا۟ إِذْ جَآءَهُمُ ٱلْهُدَىٰٓ إِلَّآ أَن قَالُوٓا۟...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یوم آخرت پر ایمان کے ثمرات
• اس دن کے اجر و ثواب کی امید و طلب میں اطاعت وفرمانبرداری کی رغبت اور اس کی حرص۔
• اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے نافرنای سے بے زار ہونا۔
• آخرت کی نعمتوں اور ثواب کی امید پر مومنوں کے لیے دنیاوی نعمتوں سے محرومی پر تسلی۔
اسلام کے بنیادی...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یوم آخرت پر ایمان
"یوم آخرت " سے مراد روز قیامت ہے۔اس دن لوگوں کو ان کے اعمال کے حساب اور جزا کے لیے دوبارہ اٹھایا جائے گا۔اس دن کا نام "یوم آخرت" اس لیے ہے کہ اس کے بعد کوئی دوسرا دن نہ ہو،کیونکہ تمام اہل جنت اور جہنم اپنے اپنے ٹھکانوں میں قرار پا چکے ہوں گے۔
آخرت کے...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رسالت کا اقرار
اللہ تعالیٰ کی توحید کے اقرار کے بعد محمد ﷺ کی رسالت پر ایمان لانا بھی از حد ضروری ہےجس کا اقرار کیے بغیر کوئی عمل درجہ قبولیت حاصل نہیں کر سکتا۔رسول اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر اور رسول ہیں۔آپ پر نبوت کا سلسلہ ختم ہو جاتا ہے۔لہذا اس بات کی گواہی...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رسولوں پر ایمان کے ثمرات
• بندوں پر اللہ تعالیٰ کی عنایت ورحمت کا علم کہ اس نے اپنے بندوں کی طرف اپنے رسولوں کو محض اس لیے بھیجا کہ وہ انہیں اللہ تعالٰی کا راستہ دکھائیں اور اس کی عبادت کرنے کا طریقہ بیان کریں،کیونکہ صرف عقل انسانی سے ان چیزوں کی معرفت ناممکن ہے۔
• اس...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رسولوں پر ایمان
رسل،رسول کی جمع ہے ۔اس کے معنی مرسل،یعنی پیغمبر،مبعوث اور فرستادہ کے ہیں۔جو کسی شے کو پہنچانے کے لیے بھیجا گیا ہو۔یاد رہے کہ یہاں "رسل" سے مراد انسانوں میں سے وہ ہستیاں ہیں جن کی طرف بذریعہ وحی شریعت نازل کی گئی اور انہیں اس تبلیغ کا حکم بھی دیا گیا۔سب سے...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
توحید باری تعالیٰ کا اقرار
پختہ اعتقاد کے ساتھ گواہی دینا کہ "اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔"توحید کہلاتا ہے۔کسی بھی عمل کی قبولیت کے لیے توحید بنیادی شرط ہے۔
"علم توحید" تمام علوم میں انتہائی عالی مرتبت ،انتہائی جلیل القدر اور حد درجہ مرغوب و مطلوب علم ہے...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تقدیر کے بارے میں دو گروہ گمراہی کا شکا ہوئے
جبریہ
جو اس بات کے قائل ہیں کہ بندہ اپنے ہر عمل پر محض مجبور ہیں،اس میں اس کے اپنے ارادہ اور قدرت کا کوئی دخل نہیں۔
قدریہ
جو اس بات کے قائل ہیں کہ بندہ اپنے ارادے اور قدرت کے ساتھ عمل کرنے میں خودمختار ہے اور اس کے عمل میں...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تقدیر پر ایمان کے ثمرات
• کسی "سبب" کو اختیار کرتے وقت اس سبب کی بجائے صرف اللہ تعالیٰ پر اعتماد کرنا،کیونکہ ہر چیز اللہ تعالیٰ ہی کی "قضاو قدر" سے ہوتی ہے۔
• کوئی مراد بر آنے پر خودپسندی میں مبتلا نہ ہو،کیونکہ مراد کا بر آنا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے جسے...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تقدیر پر ایمان
"قدر" یعنی تقدیر سے مراد اللہ تعالیٰ کا اپنے علم اور حکمت کے مطابق ساری کائنات کا ان کے وجود سے پہلے اندازہ اور فیصلہ کرنا ہے۔تقدیر پر ایمان چار امور پر مشتمل ہے:
(1)اس بات پر ایمان کہ اللہ تعالیٰ ازل سے ابد تک ہر چیز سے اجمالا اور تفصیلا واقف ہے،چاہے اس کا...