الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سوال : کیا کوئی مسلمان بھی مشرک ہوسکتا ہے؟
جواب :
ہاں مسلمان بھی مشرک ہوسکتا ہے۔ فرمان الٰہی ہے: اکثر لوگ اللہ پر ایمان لاکر بھی شرک کرتے ہیں۔ (سورۃ یوسف:۱۰۶) ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: قیامت نہیں آئیگی جب تک میری امت کے قبیلے مشرکوں میں نہ جاملیں اور بت...
سوال : کیا کسی زندہ یا مردہ کے سامنے تعظیماً کھڑا رہنا درست ہے؟
جواب :
کسی زندہ یا مردہ نبی یا ولی یا فرشتہ کے سامنے یا اس کی قبر کے سامنے تعظیم سے کھڑا ہونا درست نہیں ہے۔معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: جسے اس بات سے مسرت ہو کہ لوگ اسکے سامنے تصویروں کے مانند...
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کسی اور پر بھروسہ کرنا درست ہے؟
جواب :
بھروسہ اللہ پر کرنا چاہئے کیوں کہ وہی کارساز ہے اور اولاد آدم کے دل اس کی انگلیوں کے درمیان ہیں۔ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: انسان کے دل کیلئے ہر میدان میں ایک راہ ہے پھر جس نے اپنے دل کو تمام راہوں کے پیچھے لگادیا تو اللہ پاک اس...
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کوئی اور کسی کو روزی دے سکتا ہے؟
جواب :
ہرگز نہیں روزی کا مالک صرف اور صرف اللہ ہے۔ اگر اللہ کے علاوہ کسی اور کو رزاق سمجھا جائے تو یہ شرک ہے۔ فرمان باری تعالیٰ ہے: مشرکین اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہیں جو آسمان و زمین سے روزی پہنچانے میں کچھ بھی دخل نہیں رکھتے...
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کوئی اور شخص ہے جو نفع و نقصان کا مالک ہے؟
جواب :
اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی نفع و نقصان کا مالک نہیں ہے چاہے وہ نبی ہی کیوں نہ ہو۔ ارشاد الٰہی ہے: آپ فرمادیں کہ مجھے اپنے لئے بھی بھلائی و برائی کا اختیار نہیں مگر جو اللہ کو منظور ہو اگر میں غیب جانتا تو کثرت سے...
سوال : کیا اللہ کے رسول ﷺ غیب کی باتوں کو جانتے تھے؟
جواب :
اللہ کے رسول ﷺ کو غیب کی باتیں نہیں معلوم تھیں اور اللہ کے رسول ﷺ کو عالم الغیب ماننا شرک ہے۔ فرمان الٰہی ہے: آپ کہہ دیجئے کہ نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا...
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کسی اور کو سجدہ کرنا درست ہے؟
جواب :
ہر گز نہیں، اللہ کے علاوہ کسی اور کو چاہے وہ نبی ہو یا ولی ہو، فرشتہ ہو یا جن، زندہ ہو یا مردہ، پتھر ہو یا قبر، درخت ہو یا سورج یا چاند، سجدہ کرنا حرام ہے۔ سجدہ صرف اور صرف اللہ ہی کیلئے ہے۔ فرمان الٰہی ہے : سورج اور چاند کو سجدہ...
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کسی اور کو پکارنا اور اس سے مدد طلب کرنا درست ہے ؟
جواب :
ہر گز نہیں، کسی مصیبت اور پریشانی کے وقت اللہ کے علاوہ کسی دوسرے کو پکارنا اور مدد طلب کرنا شرک ہے۔ فرمان الًہی ہے: اور اللہ کو چھوڑ کر اس کو مت پکارئیے جو آپ کو نہ نفع پہنچا سکے اور نہ نقصان، اگر آپ ایسا کریں...
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کوئی اور ہے جو غیب کی باتوں کو جانتا ہو ؟
جواب :
اللہ کے علاوہ کوئی نہیں ہے جو غیب کی باتوں کو جانتا ہو، نہ ہی کوئی نبی ہے اور نہ ہی ولی۔ فرمان الٰہی ہے: اور اللہ ہی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں وہی جانتا ہے اور جو کچھ خشکی وتری میں ہے اسے بھی جانتا ہے زمین کے نیچے...
سوال : شرک کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب :
شرک کی چار قسمیں ہیں:
(۱) شرک فی العلم
(۲) شرک فی التصرف
(۳) شرک فی العبادت
(۴) شرک فی العادت۔
شرک فی العلم :
اللہ تعالیٰ کا علم ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے یعنی ہر ظاہر و باطن چیز خواہ وہ زمین و آسمان کے کسی حصہ میں ہو اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہے۔ اگر...
سوال : وہ کون سا گناہ ہے جسے اللہ تعالیٰ کبھی بھی معاف نہ کرے گا؟
جواب :
وہ شرک کا گناہ ہے جسے اللہ تعالیٰ کسی بھی حال میں معاف نہ کرے گا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ شرک کو معاف نہیں کرے گا اور شرک کے علاوہ جتنے گناہ ہیں اگر چاہے تو انہیں معاف کرسکتا ہے۔ (سورۃ...
سوال : شرک کے نقصانات کیا ہیں؟
جواب :
شرک کے بہت سارے نقصانات ہیں جس میں سب سے اہم نقصان یہ ہے کہ نیک اعمال بھی شرک کی وجہ سے اکارت اور برباد ہوجاتے ہیں اور اللہ مشرک کو ہمیشہ کیلئے جہنم میں ڈال دے گا جیسا کے اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جس نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا اس پر اللہ نے جنت حرام کردی...
سوال : توحید کی کتنی قسمیں ہیں اور ان کی تعریف کیا ہے؟
جواب :
توحید کی تین قسمیں ہیں:
(۱)توحید ربوبیت۔
(۲) توحید الوہیت۔
(۳) توحید اسماء و صفات۔
توحید ربوبیت :
اللہ کو اسکے افعال میں یکتا ماننا مثلاً زمین، آسمان، سورج، چاند ستارے، انسان، جان دار، بے جان تمام چیزوں کا مالک و خالق صرف اور...
سوال: توحید کے فوائد کیا ہیں؟
جواب :
توحید کے فوائد یہ ہیں:
(۱)انسان آخرت کے ابدی عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔
(۲) دنیا میں راہ راست پر آجاتا ہے۔
(۳) گناہوں کی بخشش ہوجاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: "حقیقت میں امن انہیں کیلئے ہے اور راہ راست پر وہی ہیں جو ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم...
سوال : شرک کسے کہتے ہیں؟
جواب :
اللہ تعالیٰ نے جو اعمال اپنے لئے خاص کر رکھی ہیں انہیں دوسروں کیلئے بھی انجام دینے کو شرک کہتے ہیں۔ مثلاً سجدہ، رکوع، قیام، قربانی، منت، مشکلوں میں کام آنا، حاضر و غائب کا علم رکھنا، دور و نزدیک سے سب کی آواز و پکار کو سننا۔ یہ سب اللہ کی صفات ہیں، اگریہ عقائد...
سوال : کفر کسے کہتے ہیں؟
جواب :
کفر کے معنی انکار کرنا یعنی جن چیزوں پر ایمان لانا ضروری اور فرض ہے ان چیزوں کے انکار کردینے اور دل سے نہ ماننے کو کفر کہتے ہیں۔ مثلاً اللہ کی ذات کا انکار کردینا یا اس کے صفات کو نہ ماننا یا اس کے رسولوں کا انکار کردینایا اس کی کتابوں کا انکار کردینا یا اسی...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
توحید و شرک (سوال و جواب )
افتتاحیہ :
دور حاضر میں مسلمانوں کے حالات نا گفتہ بہ ہیں۔ عبادات و رسومات میں بے شمار عمل ایسے ہیں جو مسلمان دین سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔ توحیدکے نام پر شرک اور سنت کے نام پر بدعت کا عروج ہورہا ہے۔ ایسے وقت میں یہ ذمہ داری بہت اہم ہو جاتی...