الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سنن ابن ماجہ کا تعارف
امام ذہبی رحمہ اللہ نے سنن ابن ماجہ میں موجود کتابوں کی تعداد (۳۲) ذکر فرمائی ہے، اور ابوالحسن القطان راوی کتاب سے نقل فرمایا ہے کہ سنن میں (۱۵۰۰) ابواب ہیں، نیز امام ذہبی رحمہ اللہ نے احادیث کی تعداد (۴۰۰۰) بتائی ہے۔
استاذ محمد فواد عبدالباقی کے ایڈیشن میں مقدمہ کتاب کے...
٭ وفات:
۲۲ ؍ماہ رمضان، بروز دوشنبہ ۲۷۳ھ میں آپ کا انتقال ہوا، عمر ۶۴ سال کی تھی۔
حافظ ابن طاہرمقدسی کا ارشاد ہے: ''میں نے آپ کی تالیف تاریخ دیکھی ہے، جس کے آخر میں جعفر بن ادریس صاحب نسخہ کے قلم سے یہ مرقوم ہے کہ ابو عبداللہ کا انتقال رمضان ۲۷۳ھ میں ہوا، ابھی رمضان کے آٹھ دن باقی تھے، اور...
٭ابن ماجہ اور ان کی سنن علمائے حدیث کی نظر میں:
۱- حافظ محمد بن طاہرمقدسی فرماتے ہیں: آپ کی کتاب السنن بڑی جامع، عمدہ، اور کثیر ابواب وغرائب حدیث والی ہے، اور اس میں شدید ضعیف احادیث بکثرت ہیں، حتی کہ السری کا یہ مقولہ مجھے پہنچا کہ جن احادیث کو ابن ماجہ نے تنہا روایت کیا ہے وہ اکثرضعیف ہیں،...
٭ تألیفات:
امام ابن ماجہ نے مندرجہ ذیل کتابیں تصنیف فرمائیں:
۱- تفسیر القرآن الکریم:امام مزی کو اس کتاب کے صرف دو منتخب جزء ملے تھے (تہذیب الکمال ۱/۱۵۰)
۲- سنن ابن ماجہ
۳- التأریخ :حافظ محمد بن طاہر مقدسی کہتے ہیں: «رأيت الابن ماجه بمدينة قزوين تاريخًا على الرجال والأمصار إلى عصره » (شروط...
٭ تلامذہ اور سنن کے راوی:
سنن کے چار راوی مشہور ہیں:
۱- ابو الحسن علی بن ابراہیم القطان، ہمارے سامنے موجود سنن ابن ماجہ کے راوی یہی ہیں، انہوں نے بعض حدیثیں اپنی سند سے بھی بیان کی ہیں جن کو زوائد ابن قطان کہا جاتا ہے، ابو الحسن القطان مؤلف ابن ماجہ کے شہر قزوین کے باشندہ تھے، ان کی ولادت ۲۵۴ ھ...
٭ اساتذہ کرام وشیوخ عظام:
آپ نے متعدد کبار ائمہ حدیث سے احادیث روایت کی ہیں ، جن میں ابو بکر عبداللہ بن ابی شیبہ صاحب (المصنف) سے کثرت سے احادیث روایت کی ہے، نیز ان مشایخ میں عثمان بن ابی شیبہ، مشہور امام حدیث وماہر جرح وتعدیل ابو خیثمۃ زہیر بن حرب، ناقد حدیث عبد الرحمن دحیم، نیز موطا امام مالک...
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ اور سنن ابن ماجہ
(از ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی)
٭ نام ونسب اور ولادت:
آپ کی کنیت ابو عبد اللہ ،نام محمد بن یزید بن عبد اللہ ہے، نسبت ’’ ربعی‘‘بالو لا ء ہے ، وطن قزوین کی نسبت سے آپ کو ’’قزوینی‘‘ لکھا جاتا ہے۔
لفظ ماجہ کی تحقیق : محدثین اور رواۃ کے نام و...
۴- حدیث کی مشترک قسمیں
مسند: وہ مرفوع حدیث ہے جس کی سند متصل ہو ، اس کی سند کے اندر کسی طرح کا انقطاع نہ ہو(عام مرفوع حدیث: منقطع اور معضل بھی ہوسکتی ہے)۔
متصل : وہ حدیث یاخبرہے جس کی سند متصل ہو، اس کی سندکے اندرکسی قسم کا انقطاع نہ ہو،خواہ مرفوع ہویا موقوف یا مقطوع۔
۵- عام اصطلاحات
متابعات...
۳-منسوب الیہ کے اعتبارسے حدیث کی قسمیں
حدیث یا خبر کسی ذات یا شخص سے منسوب ہوتی ہے یعنی ہرحدیث اورخبر کا ایک مصدر ہوتا ہے اس کو منسوب الیہ کہتے ہیں ،اس اعتبارسے حدیث کی مندرجہ ذیل قسمیں ہیں:
حدیث قدسی، حدیث مرفوع، موقوف،مقطوع، اوریہ اقسام صحیح ضعیف دونوںمیں مشترک ہیں۔
حدیث قدسی: وہ حدیث ہے جس کی...
۲- راویِ میں کسی نقص اور عیب کے سبب ضعیف حدیث کی مندرجہ ذیل قسمیں ہیں
موضوع ، متروک، منکر، شاذ، معلل یامعلول ، مدرج، مقلوب، مضطرب، اورمصحف
موضوع: اگرراوی کاذب اور جھوٹا ہے اور اس نے اپنی طرف سے سند، یا متنِ حدیث وضع کرکے رسول اللہ ﷺکی طرف منسوب کردیا ہے تو اُس کی یہ گڑھی اور بنائی ہوئی حدیث...
تدلیس اور اس کی اقسام
تدلیس : لغت میں خریدار سے سامان کے عیب کو چھپانے کا نام تدلیس ہے۔ اصطلاح حدیث میں سند کے عیب پر پردہ ڈالنا اور ظاہری سند کو اچھا بنا کر پیش کرنے کا نام تدلیس ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں: ایک تدلیس الشیوخ اور دوسری تدلیس الاسناد ۔
۱- تدلیس الشیوخ : راوی اپنے شیخ کے معروف ومشہور...
صحیح کی قسمیں
صحیح کی دو قسمیں ہیں: صحیح لذاتہ اور صحیح لغیرہ
صحیح لذاتہ: جس حدیث کے تمام رواۃصحیح کی تعریف میں مذکور شروط وصفات میں اعلیٰ درجہ کی صفات کے حامل ہوں۔اس کو صحیح لذاتہ کہتے ہیں۔ یعنی ثقہ (عادل اور پختہ حفظ والا راوی) متصل سند کے ساتھ روایت کرے اور وہ شذوذ اور علت سے پاک ہو۔
صحیح...
اصطلاحاتِ حدیث
الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم، اما بعد:
حدیث کی روایت اور اس کی صحت وضعف کو جانچنے اور پرکھنے کے لئے محدثین نے جو قواعد وضوابط بنائے ، اور جن کی مدد سے کسی حدیث کی صحت اور ضعف تک پہنچے، اس علم کو اصولِ حدیث ،مصطلح حدیث اور قواعد التحدیث کہتے ہیں۔
زیر نظر...
تاثرات قاری نجم الحسن احمد اللہ
(ناظم جامعہ رحمانیہ کاندے ولی، بمبیٔ)
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على رسوله الريم اما بعد
بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہماری عزیز بھائی جناب ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی حفظہ اللہ نے ایسے کام کے لئے قدم اٹھایا ہے کہ جس کام کی اس دور میں بہت ہی ضرورت...
تاثرات ڈاکٹر اقبال احمد مدنی
(صدرشعبہ حدیث جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاؤں)
موجودہ دور میں تقلید جامد سے نفرت اور اتباع کتاب وسنت کی جو لہر چل رہی ہے، اس میں نشر واشاعت کے اداروں کا بہت اہم رول رہا ہے،جنہوں نے امت اسلامیہ کی ضرورت اور زبان کا لحاظ کرکے، ان کے سامنے احادیث رسول کو پیش کیا اور اس کے...
تاثرات مولانا اصغر علی بن امام مہدی السلفی
ناظم عمومی مرکز جمعیت اہل حدیث ہند
ا لحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وعلی ألہ وصحبہ أجمعین و بعد :
چند سال قبل دارالدعوۃ،نئی دہلی نے نہایت ہی ابتدائی حالات میں ایک عظیم اور مفیدمنصوبہ '' نقل علوم السلف إلی لغات الہند'' پر کام شروع کیا تھا،...
برصغیر کے علماء ،دعاۃ، ذمہ دارانِ جامعات ومدارس وتنظیماتِ اسلامیہ کے تاثرات
تاثرات محترم ومکرم جناب حافظ محمد یحییٰ صاحب دہلوی -حفظہ اللہ-
(امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند)
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على نبينا ومحمد وعلى آله وصحبه أجمعين:
معروف عالم دین اور حدیث کے اسکالر جناب ڈاکٹر...
تاثرات فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن غانم السدلان -حفظہ اللہ-
(استاذ جامعۃ ا لا ِمام محمد بن سعود الا ِسلامیۃ ریاض)
الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسول الکریم أما بعد:
میرے فاضل دوست شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی استاذ جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ وفقہ اللہ کی زیر...
کلمات تہنیت وتاثرات
از علماء ودعاۃ واساتذہ جامعات بلاد عربیۃ اسلامیہ
تاثرات فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد السعید -حفظہ اللہ-
(صدر سعودی علمی کمیٹی برائے خدمت علوم حدیث و پروفیسر جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ، الریاض)
الحمد للہ وصلی اللہ وسلم علی رسول اللہ وآلہ وصحبہ وسلم
أما بعد...
كلمة فضيلة الشيخ أحمد بن حمد البو علي -حفظه الله-
رئيس هيئة الإغاثة الإسلامية العالمية بالأحساء (المملكة العربية السعودية)
الحمد لله رب العالمين الرحمن الرحيم مالك يوم الدين، وأصلي وأسلم على خيرة خلقه، محمد بن عبدالله صلى الله عليه وسلم وعلى آله وصحبه أجمعين.
أما بعد:
فإنَّ همَّ الدعوة الإسلامية...