• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    سنن ابی داود میں استعمال ہونے والے رموز و علامات خ صحیح البخاری م صحیح مسلم ت سنن الترمذی ن سنن النسائی ق سنن ابن ماجہ حم مسند احمد ط موطا امام مالک دی سنن الدارمی الصحیحۃ سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ، للالبانی الضعیفۃ سلسلۃ...
  2. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    ۵- عام اصطلاحات متابعات: سند کے کسی طبقہ میں واقع کسی راوی کے ساتھ کوئی اور بھی راوی اس حدیث کی روایت میں شریک ہو لیکن صحابی ایک ہی ہو تو دوسرے راوی کو یا اس کی روایت کو ’’مُتابِع‘‘ اور پہلے راوی کو یا اس کی روایت کو مُتَابَع‘‘ کہتے ہیں، اور اس عمل کو متابعت کہتے ہیں جس کی جمع ’’متابعات‘‘...
  3. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    ۴- حدیث کی مشترک قسمیں مسند: وہ مرفوع حدیث ہے جس کی سند متصل ہو، اس کی سند کے اندر کسی طرح کا انقطاع نہ ہو (عام مرفوع حدیث: منقطع اور معضل بھی ہو سکتی ہے)۔ متصل: وہ حدیث یا خبر ہے جس کی سند متصل ہو، اس کی سند کے اندر کسی قسم کا انقطاع نہ ہو، خواہ مرفوع ہو یا موقوف یا مقطوع۔
  4. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    ۳- منسوب الیہ کے اعتبار سے حدیث کی قسمیں حدیث یا خبر کسی ذات یا شخص سے منسوب ہوتی ہے یعنی ہر حدیث اور خبر کا ایک مصدر ہوتا ہے اس کو منسوب الیہ کہتے ہیں، اس اعتبارسے حدیث کی مندرجہ ذیل قسمیں ہیں: حدیث قدسی، حدیث مرفوع، موقوف، مقطوع، اور یہ اقسام صحیح ضعیف دونوں میں مشترک ہیں۔ حدیث...
  5. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    ۲- راویِ میں کسی نقص اور عیب کے سبب ضعیف حدیث کی مندرجہ ذیل قسمیں ہیں موضوع ، متروک، منکر، شاذ، معلل یا معلول، مدرج، مقلوب، مضطرب، اور مصحف موضوع: اگر راوی کاذب اور جھوٹا ہے اور اس نے اپنی طرف سے سند، یا متنِ حدیث وضع کرکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر دیا ہے تو اُس کی یہ...
  6. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    مرسل خفی: راوی ایسے آدمی سے روایت کرے جو اُس کے زمانہ میں موجود تو ہو مگر اس سے اس کی ملاقات اور روایت نہ ہو، اور ایسے الفاظ استعمال کرے جس سے سماع کا دھوکہ ہو جیسے ’’عن‘‘ اور ’’قال‘‘ (تدلیس التسویہ اور ارسال خفی میں یہی فرق ہے کہ تدلیس میں ملاقات اور روایت ہوتی ہے اور ارسال خفی میں صرف زمانہ...
  7. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    مدلس: تدلیس کے ساتھ روایت کی گئی حدیث یا خبر کو ’’مُدَلَّس‘‘ کہتے ہیں اور اس طرح کی روایت کرنے والے راوی کو ’’مُدَلِّسْ‘‘ کہتے ہیں۔ تدلیس اور اس کی اقسام تدلیس: لغت میں خریدار سے سامان کے عیب کو چھپانے کا نام تدلیس ہے۔ اصطلاح حدیث میں سند کے عیب پر پردہ ڈالنا اور ظاہری سند کو اچھا بنا کر...
  8. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    معلق: وہ حدیث ہے جس کی سند کے شروع سے ایک یا کئی ایک راوی مسلسل یا سبھی رواۃ ساقط ہوں، اور چونکہ ساقط شدہ رواۃ کی عدالت اور ضبط کا کچھ علم نہیں اس لئے معلق بھی ضعیف کے اقسام میں سے ہے، البتہ صحیح بخاری کی معلق روایات اگر معروف صیغوں کے ساتھ مذکور ہوں (جیسے قال ابن عباس: قال النبي صلی اللہ علیہ...
  9. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    مرسل: وہ حدیث ہے جس کی روایت تابعی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی ہو، مثلاً کہے: ’’قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ (رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا)۔ مرسل کا حکم: مرسل ضعیف کی ایک قسم ہے، کیونکہ یہ نہیں معلوم کہ تابعی نے سند سے کسی صحابی ہی کو ساقط کیا ہے یا صحابی کے ساتھ...
  10. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    صحیح الاسناد و حسن الاسناد : کسی حدیث کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ صحیح الاسناد یا ضعیف الاسناد ہے، اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ وہ صحیح اور حسن کے درجہ کی ہو، اس لئے کہ صحت حدیث میں شذوذ اور علت کی نفی بھی ضروری ہے، اور صحیح الاسناد اور حسن الاسناد میں سند کا اتصال اور راوی کی عدالت اور حفظ و...
  11. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    حسن حسن: حسن وہ حدیث ہے جس کے بعض رواۃ ’’صفتِ ضبط‘‘ میں ’’صحیح لذاتہ‘‘ کے رواۃ سے قدرے کم ہوں، یعنی صحیح لغیرہ کی تعریف میں مذکور کسی ایک سند سے مروی حدیث کو حسن (لذاتہ) کہتے ہیں۔ حسن کی قسمیں حسن کی دو قسمیں ہیں: حسن لذاتہ اور حسن لغیرہ حسن لذاتہ: صحیح لذاتہ میں ثقہ، راوی کا تام الضبط...
  12. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    صحیح حدیث کے مراتب صحیح حدیث کے سات مراتب ہیں ۱- جس حدیث کی روایت امام بخاری و مسلم دونوں نے اپنی صحیح میں کی ہو۔ ۲- جس حدیث کی روایت صرف امام بخاری نے کی ہو۔ ۳- جس حدیث کی روایت صرف امام مسلم نے کی ہو۔ ۴- جو حدیث بخاری اور مسلم کی متفقہ شرائط پر پوری اترتی ہو اور ان دونوں میں سے...
  13. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    صحیح کی قسمیں صحیح کی دو قسمیں ہیں: صحیح لذاتہ اور صحیح لغیرہ صحیح لذاتہ: جس حدیث کے تمام رواۃ صحیح کی تعریف میں مذکور شروط و صفات میں اعلیٰ درجہ کی صفات کے حامل ہوں۔ اس کو صحیح لذاتہ کہتے ہیں۔ یعنی ثقہ (عادل اور پختہ حفظ والا راوی) متصل سند کے ساتھ روایت کرے اور وہ شذوذ اور علت سے پاک...
  14. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    صحیح، حسن اور ضعیف مقبول یا مردود ہونے کے لحاظ سے حدیث کی تین قسمیں ہیں: صحیح، حسن اور ضعیف۔ پھر ان تینوں کی ذیلی قسمیں ہیں: صحیح: وہ حدیث ہے جس کے نقل (روایت) کرنے والے رواۃ ثقہ ہوں یعنی عادل و ضابط (پختہ حفظ کے مالک) ہوں، اور ان کے درمیان سند متصل ہو، یعنی ملاقات اور سماع ثابت ہو، نیز...
  15. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    مشہور (خبر آحاد کی اقسام: مشہور، عزیز اور غریب): مشہور اس حدیث کو کہتے ہیں جس کی روایت کرنے والے رواۃ تمام طبقات سند میں تین یا تین سے زیادہ ہوں، مگر وہ تواتر کی حد کو نہ پہنچیں، اس کو ’’مستفیض‘‘ بھی کہتے ہیں۔ مشہور کا حکم: اس طریقے سے پہنچنے والی حدیث کے لئے ضروری نہیں کہ وہ لازماً صحیح...
  16. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    متواتر اور آحاد منسوب الیہ سے ہم تک پہنچنے کے لحاظ سے حدیث کی دو قسمیں ہیں: متواتر اور آحاد۔ آحاد: آحاد خبر واحد اور اخبار الآحاد ہم معنی الفاظ ہیں، اور اس کی تین قسمیں ہیں۔ مشہور، عزیز اور غریب۔ متواتر: اس حدیث کو کہتے ہیں جس کی روایت کرنے والے راوی ہر طبقہ میں اتنی کثیر تعداد...
  17. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    خبر: اگر خبر کا تعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو تو وہ حدیث کے مترادف ہے، بعض لوگوں نے ’’حدیث‘‘ اور ’’خبر‘‘ کے درمیان یہ فرق بیان کیا ہے کہ ’’حدیث‘‘ وہ ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ہو، اور ’’خبر‘‘ وہ ہے جوغیر نبی یعنی صحابہ، تابعین ، اور اتباعِ تابعین کے بارے میں ہو، اس...
  18. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    اصطلاحاتِ حدیث الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم، اما بعد: حدیث کی روایت اور اس کی صحت و ضعف کو جانچنے اور پرکھنے کے لئے محدثین نے جو قواعد و ضوابط بنائے، اور جن کی مدد سے کسی حدیث کی صحت اور ضعف تک پہنچے، اس علم کو اصولِ حدیث، مصطلح حدیث اور قواعد التحدیث کہتے...
  19. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    مصادر سیرت امام ابی داود: ۱- الجرح والتعدیل للرازی (۴؍۱۰۱۔۱۰۲) ۲- تاریخ بغداد : تالیف احمد بن علی الخطیب البغدادی (۹؍۵۵۔۵۹) ۳- طبقات الحنابلہ: تالیف ابن ابی یعلی (۱؍۱۵۹۔۱۶۲) ۴- المنتظم : تالیف ابن الجوزی (۵؍۹۷۔۹۸) ۵- وفیات الا ٔعیان : تالیف ابن خلکان(۲؍۴۰۴۔ ۴۰۵) ۶- سیر اعلام...
  20. محمد نعیم یونس

    سنن ابو داود

    ۵- سنن ابی داود کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ امام صاحب ایک ہی سند اور ایک ہی متن میں متعدد اسانید اور مختلف متون کو جمع فرماتے ہیں، اور ہر حدیث کی سند اور الفاظ کو علیحدہ علیحدہ بیان کرتے ہیں۔ ۶- روایتوں کے تکرار سے کوئی کتاب خالی نہیں، لیکن امام ابو داود رحمہ اللہ نے تکرار سے حتی الامکان...
Top