• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئیے عقیدہ سیکھیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
تقدیر


س: تقدیر کا کیا مطلب ہے؟
ج: تقدیر کا مطلب قسمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے لکھ دی ہے۔
س: کیا جو کچھ ہماری قسمت میں لکھ دیا گیا ہے ہم نے وہی کرنا ہے؟
ج: ہاں انسان وہی کچھ کرے گا اور اس کو وہی کچھ ملے گا جو اس کی قسمت میں ہے۔
س: کیا انسان تقدیر کے ہاتھوں مجبور ہے؟
ج: انسان مجبور نہیں ہے بلکہ تقدیر اللہ تعالیٰ کا علم ہے ۔اللہ تعالیٰ نے وہ سب لکھ دیا ہے جو انسان نے کرنا تھا۔
س: جب سب کچھ لکھ دیا گیا ہے تو پھر محنت کرنے کا کیا فائدہ؟
ج: محنت کرنا ضروری ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
آسمانی کتابیں


س: کیا اللہ تعالیٰ نے آسمانوں سے انسانوں کی ہدایت کے لیے کتابیں اُتاری ہیں؟
ج: جی ہاں۔
س: ان کتابوں کے نام لیجیئے۔
ج: صحف ابراہیم۔صحف موسی۔توراۃ۔زبور۔انجیل۔قرآن پاک۔
س: صحف ابراہیم کس پر اُترے؟
ج: ابراہیم علیہ السلام پر۔
س: تورات کس پر اُتری؟
ج: موسی علیہ السلام پر۔
س: زبور کس نبی پر اُتری؟
ج: داؤد علیہ السلام پر۔
س: انجیل کس نبی پر اُتری؟
ج: عیسی علیہ السلام پر۔
س: قرآن کس نبی پر اُترا؟
ج: محمد ﷺ پر۔
س: کیا ان سب پر ایمان لانا ضروری ہے؟
ج: ہاں تمام کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے۔
س: کیا ان کتابوں پر اب عمل کرنا بھی ضروری ہے؟
ج: قرآن کے علاوہ تمام کتابیں منسوخ ہو گئیں ہیں اس لیے ان پر عمل کرنا ضروری نہیں۔
س: کیا ان کتابوں کو بدل دیا گیا ہے؟
ج: ہاں پہلی اُمتوں نے ان کتابوں میں تبدیلی کر دی تھی۔
س: کیا قرآن میں بھی تبدیلی ہو گئی ہے؟
ج: قرآن میں تبدیلی ناممکن ہے۔اللہ تعالیٰ نے خود اس کی حفاظت کا ذمہ اٹھایا ہے۔
س: تو آج کے دور میں کن کتابوں میں عمل کیا جائے؟
ج: اب قیامت تک قرآن پاک اور احادیث مبارکہ پر عمل کیا جائے گا۔
س: قرآن تو وحی الہی مگر حدیث کو تو وہ مقام حاصل نہیں۔
ج: قرآن پاک کی طرح احادیث وحی الہی ہے۔قرآن وحی متلو ہے اور احادیث وحی غیر متلو ہے۔
س: تو کیا احادیث مبارکہ کے بغیر ہمارا دین مکمل نہ ہو گا؟
ج: بالکل نہیں قرآن کی طرح احادیث بھی دین کی بنیاد ہیں۔
س: لیکن احادیث میں تو بڑا تغیر پایا جاتا ہے کوئی غریب ہے۔کوئی ضعیف ہے اور کوئی صحیح ہے۔ اس طرح بہت سے درجے پائے جاتے ہیں۔
ج: صحیح احادیث اسلام کی بنیاد ہیں اور انہیں کوئی بدل نہیں سکتا
س: وہ کیوں؟
ج: وہ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کے ساتھ ساتھ احادیث مبارکہ کی حفاظت کا بھی ذمہ لیا ہے۔
س: وحی متلو کسے کہتے ہیں؟
ج: وہ وحی جس کی نماز میں تلاوت کی جائے۔جیسے قرآن پاک۔
س: وحی غیر متلو کسے کہتے ہیں؟
ج: وہ وحی جس کی نماز میں تلاوت نہ کی جائے۔جیسے احادیث مبارکہ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
وحدۃ الوجود


س: وحدۃ الوجود کا کیا مطلب ہے؟
ج: وحدۃ الوجود کا مطلب یہ ہے کہ ہم سب اللہ تعالیٰ کا وجود یعنی جسم ہے۔(نعوذ باللہ)
س: ایسا نظریہ رکھنا کیسا ہے؟
ج: ایسا نظریہ رکھنا شرک ہے۔
س: اللہ تعالیٰ نے کس نبی کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا؟
ج: آدم علیہ السلام کو۔
س: آدم علیہ السلام کی بیوی حوا علیہا السلام کو کیسے پیدا کیا؟
ج: آدم علیہ السلام کی بائیں پسلی سے۔
س: باقی تمام انسان کس کی اولاد ہیں؟
ج: آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں۔
س: اللہ تعالیٰ اور انسانوں میں کیا فرق ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ خالق ہے اور انسان مخلوق۔اللہ تعالیٰ مالک ہے اور انسان مملوک۔اللہ تعالیٰ رازق ہےاور انسان مرزوق۔انسان عابد ہے اور اللہ تعالیٰ معبود۔لہذا اللہ تعالیٰ اور انسان کو ایک
سمجھنا کفرو شرک ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
دین اسلام


س: دین اسلام کا کیا معنی ہے؟
ج: دین اسلام کا معنی سلامتی کا دین ہے۔
س: اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے کس دین کو پسند کیا؟
ج: اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے اسلام کو پسند کیا۔

س: اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ پر کس دین کو مکمل کیا؟

ج: دین اسلام کو۔
س: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کس دین کو قبول کرے گا؟
ج: دین اسلام کو۔
س: دین اسلام کے اجزاء کون سے ہیں؟
ج: توحید اور رسالت۔
س: دین اسلام کن چیزوں کا مجموعہ ہے؟
ج: قرآن اور احادیث کا۔
س: دین اسلام کی تعریف کیا ہے؟
ج: توحید کا اقرار اور اس دور کے نبی کی پیروی کرنے کو اسلام کہتے ہیں۔
س: آج کے دور میں دین اسلام کی کیا تعریف ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کی توحید کو ماننا اور محمد ﷺ کی پیروی کرنا اسلام ہے۔
س: کیا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ دین اسلام کے علاوہ سکی اور دین کو قبول کرے گا؟
ج: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن دین اسلام کے علاوہ کسی اور دین کو قبول نہیں کرے گا ۔
س: نبی ﷺ کس چیز کو ہمارے لیے چھوڑ گئے ہیں؟
ج: قرآن اور حدیث کو۔
س: کیا آج کے دور میں تورات اور انجیل پر عمل کرنا جائز ہے؟
ج: قرآن اور حدیث کی بجائے تورات اور انجیل پر عمل کرنا نا جائز ہے۔
٭٭٭٭٭٭​
ختم شد​
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
س: جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خود ہر جگہ پر ہے؟
ج: وہ غلط کہتے ہیں۔اس لیے کہ اگر اللہ تعالیٰ کود ہر جگہ پر ہو تو کیا ہماری چار پائیوں کے نیچے،سینما گھر اور (نعوذباللہ)گندی جگہ پر بھی اللہ تعالیٰ ہے۔
دیوبندی اس کا یہ جواب دیتے ہیں کہ قران تمہارے اند ر(یعنی کا قران کا حصہ جو ہمیں یاد ہے) ہے ۔ تو کیا جب تم بیت الخلا میں جاتے ہو تو کیا قران لے کر جاتے ہو۔اس لیے اللہ ذات کے ساتھ ہر جگہ موجود جسم کے ساتھ نہیں[/QUOTE]
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
اللہ عرش پر ہے

س: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟





س: کیا اللہ تعالیٰ ہر جگہ نہیں؟


س: جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خود ہر جگہ پر ہے؟
ج: وہ غلط کہتے ہیں۔اس لیے کہ اگر اللہ تعالیٰ کود ہر جگہ پر ہو تو کیا ہماری چار پائیوں کے نیچے،سینما گھر اور (نعوذباللہ)گندی جگہ پر بھی اللہ تعالیٰ ہے۔
دیوبندی اس کا یہ جواب دیتے ہیں کہ قران تمہارے اند ر(یعنی کا قران کا حصہ جو ہمیں یاد ہے) ہے ۔ تو کیا جب تم بیت الخلا میں جاتے ہو تو کیا قران لے کر جاتے ہو۔اس لیے اللہ ذات کے ساتھ ہر جگہ موجود جسم کے ساتھ نہیں
 
Top