• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئیے عقیدہ سیکھیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
قانون ساز


س: قانون ساز کسے کہتے ہیں؟
ج: جو قانون بنائے۔
س: قانون کون بناتا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ قانون بناتا ہے۔
س: کسی چیز کو حلال و حرام کرنے کا اختیار کس کو ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کو۔
س: نبی جو چیز حرام کرتا ہے۔کیا وہ اللہ تعالیٰ کے کہنے سے حرام کرتا ہے؟
ج: ہاں۔وہ اللہ تعالیٰ کے کہنے سے حرام کرتا ہے۔
س: کیا انبیاء بھی اللہ تعالیٰ کے قانون کے پابند ہیں؟
ج: انبیاء بھی اللہ تعالیٰ کے قانون کے پابند ہیں۔
س: صرف اللہ تعالیٰ کو قانون بنانے کا حق کیوں ہے؟
ج: اس لیے کہ مخلوق اللہ تعالیٰ کی ہے اور حکم بھی اللہ تعالیٰ کا چلتا ہے۔
س: پارلیمنٹ کو قانون بنانے کا حق کیوں نہیں؟
ج: اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا قانون مخلوق پرچلتا ہے۔مخلوق کا قانون مخلوق پر نہیں چل سکتا۔
س: قرآن و حدیث کے مقابلے میں قانون بنانا کیسا ہے؟
ج: شرک،کفر اور ضلالت ہے۔
س: اگر قومی اسمبلی قرآن و حدیث کے مقابلے میں قانون بنائے؟
ج: ایسا کرنا شرک و کفر ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
قسم


س: قسم کھانا کیسا ہے؟
ج: قسم کھانا اچھی بات نہیں۔
س: اگر قسم کھانا بہت ضروری ہو تو کس کی قسم کھانی چاہیے؟
ج: اللہ تعالیٰ کی۔
س: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی قسم کھانا کیسا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی قسم کھانا شرک اصغر ہے۔
س: کیا والدین کی قسم کھانا جائز ہے؟
ج: والدین کی قسم کھانا بھی ناجائز ہے۔
س: بعض لوگ اپنے محبوب یا اس کے سر کی قسم کھاتے ہیں؟
ج: ایسا کرنا بھی شرک اصغر ہے۔
س: کیا اللہ تعالیٰ مختلف چیزوں کی قسم کھا سکتا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ مخلوق کی قسم کھا سکتا ہے۔
س: اللہ تعالیٰ مخلوق کی قسم کیوں کھا سکتا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ جو چاہے کرتا ہے اس کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
فرقہ بندی


س: فرقہ بندی کا کیا مطلب ہے؟
ج: فرقہ بنانا فرقہ بندی کہلاتا ہے۔
س: فرقہ کسے کہتے ہیں؟
ج: وہ جماعت یا گروہ جو اصل سے کٹ جائے فرقہ کہلاتا ہے۔
س: فرقہ بندی کیا ہے؟
ج: فرقہ بندی گمراہی ہے۔
س: گمراہ فرقے کون ہیں؟
ج: وہ جو قرآن و حدیث کے علاوہ کسی تیسری چیز کی طرف دعوت دیں۔
س: گمراہ فرقے کی نشانی کیا ہے؟
ج: وہ فرقہ جس کی اصل نبی اکرم ﷺ کے دور میں نہ ہو۔
س: کسی امام یا بزرگ کے نام پر جماعت بنانا کیسا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ نے فرقے بنانے سے منع فرمایا ہے۔
س: جماعت حقہ کون سی ہے؟
ج: وہ جو نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں موجود تھی۔
س: جماعت حقہ کی نشانی کیا ہے؟
ج: وہ جماعت قرآن و حدیث پر عمل کرتی ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جادو


س: جادو کیا ہے؟
ج: جادو شیطانی عمل ہے۔
س: شیطانی عمل کا کیا معنی ہے؟
ج: شیطان اپنے ساتھیوں کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچاتا ہے۔
س: جادو کرنا کیسا ہے؟
ج: جادو کرنا کفر ہے۔
س: کیا جادو کا اثر ہو جاتا ہے؟
ج: جادو کا اثر ہو جاتا ہے۔
س: کیا نیک لوگوں پر جادو کا اثر ہوجاتا ہے؟
ج: ہاں۔نبی ﷺ پر بھی جادو کااثر ہو گیا تھا ۔جو یہودیوں نے کیا تھا۔
س: جادو کا اثر کس طریقے سے دور ہوتا ہے؟
ج: سورۃ الفلق اور سورۃ الناس یا دوسری دعائیں پڑھنے سے جادو کا اثر دور ہو جاتا ہے۔
س: کیا آیۃ الکرسی پڑھنے سے بھی شیطان کا اثر ختم ہو جاتا ہے؟
ج: آیۃ الکرسی پڑھنے سے بھی شیطان کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اطاعت


س: ہم پر کس کی اطاعت کرنا فرض ہے؟
ج: ہم پر اللہ تعالیٰ ،اس کے رسول (ﷺ) اور خلیفہ کی اطاعت کرنا فرض ہے۔
س: کیا خلیفہ کی اطاعت بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کی طرح ہے؟
ج: ہاں۔لیکن وہ جب تک قرآن و حدیث کے خلاف بات نہ کہے۔
س: غیر مشروط اطاعت کس کی کرنی چاہیے؟
ج: غیر مشروط اطاعت صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی کرنی چاہیے۔
س: کیا والدین کی اطاعت بھی غیر مشروط ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے علاوہ سب کی اطاعت مشروط ہے کہ جب تک وہ قرآن و حدیث کے خلاف بات نہ کہیں ان کی اطاعت کریں۔
س: کیا ہمیں قرآن و حدیث کے مقابلے میں امام کی بات ماننی چاہیے؟
ج: ایسا کرنا حرام ہے۔
س: کیا ہمیں قرآن و حدیث کے مقابلے میں لوگوں کی بات یا رسم و رواج پر عمل کرنا چاہیے؟
ج: ایسا کرنا گناہ ہے بلکہ ہمیں رسم و رواج کو ترک کر کے قرآن و حدیث پر عمل کرنا چاہیے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ہدایت


س: ہدایت کے کیا معنی ہیں؟
ج: ہدایت کا معنی سیدھا راستہ دکھانا چلانا اور ثابت قدم رکھنا ہے۔
س: ہدایت دینا کس کے اختیار میں ہے؟
ج: ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔
س: کیا ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ کے اختیار میں بھی نہیں؟
ج: اگر ہدایت دینا رسول ﷺ کے اختیار میں ہوتا تو آپ (ﷺ) اپنے رشتہ داروں خاص طور پر اپنے چچا ابو طالب کو ضرور ہدایت دیتے۔
س: راستہ دکھانے کا کیا مطلب ہے؟
ج: راستہ دکھانے کا مطلب مسلمان بنانا ہے۔
س: راستہ چلانے کا کیا مطلب ہے؟
ج: زندگی بھر اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرنا ہے۔
س: ہدایت پر ثابت قدم رکھنے کا کیا مطلب ہے؟
ج: ہدایت پر ثابت قدم رکھنے کا مطلب اسلام کی حالت میں موت آنا ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
شافی


س: شافی کا کیا مطلب ہے؟
ج: شفاء دینے والا۔
س: شفاء دینے والا کون ہے؟
ج: شفاء دینے والا اللہ تعالیٰ ہے۔
س: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور شفاء دے سکتا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور شفاء نہیں دے سکتا ہے۔
س: کیا قبر کی مٹی کھانے سے شفاء مل جاتی ہے؟
ج: قبر کی مٹی کھانے سے بیماری ملتی ہے شفاء نہیں۔
س: اللہ تعالیٰ شفاء نہ دینا چاہے تو کیا ڈاکٹر اور حکیم کی دوائی سے آرام آ جائے گا؟
ج: جب تک اللہ تعالیٰ نے چاہے آرام نہیں آئے گا۔
س: انبیاء کس سے شفاء طلب کرتے تھے؟
ج: اللہ تعالیٰ سے۔
س: کیا پیروں فقیروں کے ہاتھ میں شفاء ہے؟
ج: کسی کے ہاتھ میں شفاء نہیں ہے۔
س: کیا مزاروں پر منتیں مانگنے اور وہاں کے طواف کرنے سے شفاء مل جاتی ہے؟
ج: یہ شرکیہ کام ہیں اس طرح گناہ تو ملتا ہے شفاء نہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اولاد دینا


س: اولاد کون دیتا ہے؟
ج: اولاد اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔جس کو چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے جس کو چاہے لڑکیاں دیتا ہے۔جس کو چاہے ملے جلے دیتا ہے۔اور جس کو چاہے کچھ بھی نہیں دیتا۔
س: کیا قبر والے اولیاء اولاد نہیں دے سکتے؟
ج: قبر والے اولیاء کسی کو کچھ بھی نہیں دے سکتے۔
س: کیا انبیاء بھی اولاد نہیں دے سکتے؟
ج: انبیاء بھی کسی کو اولاد نہیں دے سکتے۔
س: انبیاء کس سے اولاد مانگتے تھے؟
ج: اللہ تعالیٰ سے۔
س: ایسے انبیاء کا نام بتلائیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے بڑھاپے میں اولاد دی؟
ج: ابراہیم علیہ السلام،زکریا علیہ السلام۔
س: اللہ تعالیٰ نے کس کو بغیر شوہر کے اولاد دی؟
ج: مریم علیہا السلام کو۔
س: بغیر ماں باپ کے اللہ تعالیٰ نے کس کو پیدا کیا؟
ج: حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہا السلام کو۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
قبر


س: قبر کسے کہتے ہیں؟
ج: جس گڑھے میں انسان کو مرنے کے بعد دفن کیا جاتا ہے ۔اسے قبر کہتے ہیں۔
س: کیا قبر میں مردے کو زندی کیا جاتا ہے؟
ج: قبر میں مردے کو زندہ کیا جاتا ہے لیکن اس کی زندگی برزخی ہوتی ہے اس کا دنیا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
س: برزخی زندگی کب تک رہتی ہے؟
ج: مرنے کے بعد قیامت تک۔
س: کیا قبر میں فرشتے سوا ل و جواب کرتے ہیں؟
ج: ہاں۔فرشتے قبر میں سوال و جواب کرتے ہیں۔
س: کیا قبر میں سزا یا جزا ملتی ہے؟
ج: برے لوگوں کو سزا ملتی ہے اور نیک لوگوں کو جزا ملتی ہے ۔
س: کیا قبر والے کی چیخ و پکار انسان سنتا ہے؟
ج: مردے کی چیخ و پکار انسان اور جنوں کے علاوہ ہر چیز سنتی ہے۔
س: قبر میں کتنے سوال ہوتے ہیں؟
ج: تین سوال۔
س: قبر میں کون سے تین سوال ہوتے ہیں؟
ج: تیرا رب کون ہے؟تیرا نبی کون ہے؟تیرا دین کیا ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
شیطان


س: شیطان کون ہے؟
ج: شیطان انسان کا دشمن ہے۔
س: شیطان کیا کرتا ہے؟
ج: انسان کو برائی کی تعلیم دیتا ہے۔
س: شیطان نے آدم علیہ السلام کے ساتھ کیا کیا؟
ج: شیطان نے آدم علیہ السلام کو بہلا پھسلا کر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کروادی اور آدم علیہ السلام کو جنت سے نکلوا دیا۔
س: کیا ہم شیطان کو دیکھ سکتے ہیں؟
ج: ہم شیطان کو نہیں دیکھ سکتے کیونکہ وہ جنوں میں سے ہے۔
س: شیطان ہمیں کیسے گمراہ کرتا ہے؟
ج: ہمارے دل میں گندے خیال ڈالتا ہے۔
س: کیا شیطان فرشتوں کے ساتھ رہتا تھا؟
ج: شیطان فرشتوں کے ساتھ رہتا تھا۔
س: شیطان کو جنت سے کیوں نکالا گیا؟
ج: اس لیے کہ اس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے سب کو حکم دیا کہ آدم علیہ السلام کو سجدہ کریں۔شیطان نے سجدہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
س: کیا آدم علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے جنت سے نکال دیا تھا؟
ج: آدم علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے جنت سے نکال دیا تھا۔
س: آدم علیہ السلام کی توبہ کیسے قبول ہوئی؟
ج: آدم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے کچھ کلمات سیکھے تو اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمالی۔
س: کیا آدم علیہ السلام نے محمد ﷺ کے واسطے یا وسیلے دے دعا کی تھی؟
ج: ایسا کہنا جھوٹ ہے۔

س: وہ کلمات کیا تھے؟جن سے آدم علیہ السلام نے دعا مانگی تھی۔
ج: (رَبَّنَا ظَلَمْنَآ أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلْخَٰسِرِينَ﴿23﴾)(سورۃ الاعراف،آیت 23)
(ترجمہ) اے ہمارے رب ! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا تو ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔
 
Top