• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئیے عقیدہ سیکھیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کارساز


س: کارساز کا کیا مطلب ہے؟
ج: کارساز کا مطلب کام بنانے اور بگڑے ہوئے کام سنوارنے والاہے۔
س: کارساز کون ہے؟
ج: صرف اللہ تعالیٰ ہی کارساز ہے۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور کارساز ہے؟
ج: نبی یا ولی مخلوق میں سے کوئی بھی کارساز نہیں ۔اللہ تعالیٰ کے علاوہ نہ کوئی کام سنوار سکتا ہے اور نہ بگاڑ سکتا ہے۔
س: انبیاء اور اولیاء کام سنوارنے کے لیے کس کو پکارتے رہے؟
ج: انبیاء اور اولیاء کام سنوارنے کے لیے اللہ تعالیٰ ہی کو پکارتے رہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
نفع و نقصان کا مالک


س: ہمیں نفع کون پہنچاتا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ
س: ہمیں نقصان کون پہنچاتا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ۔ لیکن ہماری اپنی بداعمالیوں اور آزمائشوں کی وجہ سے۔
س: اگر ساری مخلوق مل کر کسی کو نفع پہنچانا چاہے مگر اللہ تعالیٰ نہ چاہے تو کیا وہ نفع پہنچا سکتا ہے؟
ج: ساری مخلوق مل کر بھی نفع نہیں پہنچا سکتی جب تک کہ اللہ نہ چاہے۔
س: اگر ساری دنیا مل کر کسی کو نقصان پہنچانا چاہے مگر اللہ تعالیٰ نہ چاہے تو کیا وہ نقصان پہنچا سکتے ہیں؟
ج: جب تک اللہ تعالیٰ نہ چاہے وہ نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
س: کیا پیر و بزرگ نفع یا نقصان کے مالک ہیں؟
ج: نہیں۔پیر و بزرگ نفع یا نقصان کے مالک نہیں۔
س: کیا قبر والے بھی کسی کو نفع و نقصان نہیں پہنچا سکتے؟
ج: قبر والے بھی نفع و نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
عزت و ذلت کا ملک


س: کسی کو عزت دینے والا کون ہے؟
ج: صرف اللہ تعالیٰ۔
س: کسی کو ذلیل کرنے والا کون ہے؟
ج: صرف اللہ تعالیٰ۔
س: اگر اللہ تعالیٰ نہ چاہے تو کوئی کسی کو ذلیل کر سکتا ہے یا عزت دے سکتا ہے؟
ج: اگر اللہ تعالیٰ نہ چاہے تو کوئی کسی کو نہ عزت دے سکتا ہے نہ ذلیل کر سکتا ہے۔
س: کیا اولیاء بھی عزت و ذلت کے مالک نہیں؟
ج: اولیاء بھی عزت و ذلت کے مالک نہیں۔
س: کیا قبر والے بھی عزت و ذلت کے مالک نہیں؟
ج: قبر والے بھی عزت و ذلت کے مالک نہیں۔
س: ایسی مثال بیان کریں کہ اللہ تعالیٰ ہی عزت و ذلت کا مالک ہے۔
ج: (1) اللہ تعالیٰ نے فرعون اور اس کے لشکر کو ذلیل کر کے دریائے نیل میں غرق کر دیا جبکہ موسی علیہ السلام اور ان کی قوم کو واپس لا کر بادشاہت عطا کر کے عزت دی۔
(2) اللہ تعالیٰ نے مشرکین مکہ کو شکست دی اور محمد ﷺ کو ان پر غلبہ دے دیا حالانکہ مشرکین مکہ نے محمد ﷺ کو مکہ سے نکال دیا تھا ۔
(3) اللہ تعالیٰ نے ایک حکمران کو پھانسی کے تختے پر لٹکوا دیا حالانکہ وہ کہا کرتا تھا کہ میری کُرسی بڑی مضبوط ہے اور کسی اور کو اس کی کرسی پر بٹھا دیا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
وسیع علم


س: سب سے زیادہ علم کس کا ہے؟
ج: سب سے زیادہ علم اللہ تعالیٰ کا ہے۔
س: اللہ تعالیٰ کے علم کا کوئی احاطہ کر سکتا ہے؟
ج: کوئی شخص بھی اللہ تعالیٰ کے علم کا احاطہ نہیں کر سکتا۔
س: قیامت کے آنے کا علم کس کو ہے؟
ج: صرف اللہ تعالیٰ کو۔
س: کیا انبیاء اور فرشتوں کو بھی قیامت کا علم نہیں ؟
ج: انبیاء اور فرشتوں کو بھی قیامت کا علم نہیں۔
س: کیا کوئی جانتا ہے کہ کل کیا ہو گا؟
ج: اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہو گا۔
س: کیا کوئی ولی یا بزرگ یہ علم رکھتا ہے کہ بارش کب ہو گی؟
ج: اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی یہ علم نہیں رکھتا۔
س: کیا کوئی جانتا ہے کہ ماؤں کے پیٹوں میں کیا ہے؟
ج: نہیں۔یہ علم بھی اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔
س: کیا کوئی نبی یا ولی اس بات کا علم رکھتا ہے کہ وہ کب اور کس سر زمین پر فوت ہو گا؟
ج: اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی یہ علم نہیں رکھتا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
معجزہ دکھانا


س: معجزہ کیا ہوتا ہے؟
ج: انبیاء کے ذریعے وہ کام جو عام لوگ نہ کر سکیں۔
س: معجزہ دکھانا کس کے اختیار میں ہوتا ہے؟
ج: معجزہ دکھانا اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہوتا ہے۔چاہے دکھائے یا نہ دکھائے۔
س: معجزہ کس کے ہاتھ پر دکھایا جاتا ہے؟
ج: معجزہ انبیاء علیھم السلام کے ہاتھ پر دکھایا جاتا ہے۔
س: معجزہ دکھانے کا مقصد کیا ہوتا ہے؟
ج: معجزے کا مقصد انبیاء کی صداقت ثابت کرنی ہوتی ہے۔
س: کیا معجزہ دکھانا انبیاء کے اختیار میں نہیں ہوتا؟
ج: معجزہ دکھانا انبیاء کے اختیار میں نہیں ہوتا۔
س: انبیاء کے مختلف واقعات بیان کریں۔
ج: موسی علیہ السلام کے عصا کا سانپ بن جانا ۔دائیں ہاتھ کا چاند کی طرح روشن ہونا۔عیسی علیہ السلام کے معجزات یہ ہیں کہ پیدائش اندھے کو صحیح کر دینا۔ابرص کے مریض کو شفایاب کرنا اور محمد ﷺ کے معجزات یہ ہیں قرآن کا معجزہ ہے کہ کوئی اس جیسا کلام نہ بنا سکے ،آپ ﷺ کی انگلیوں سے چشمے پھوٹنا ،تھوڑا کھانا پورے لشکر کو کافی ہونا،چاند کا دو ٹکڑے ہونا وغیرہ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کائنات کا انتظام


س: کائنات کا انتظام کس نے سنبھال رکھا ہے؟
ج: کائنات کا انتظام اللہ تعالیٰ نے سنبھال رکھا ہے۔
س: آسمان کو کس نے تھام رکھا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ نے آسمان کو تھام رکھا ہے۔
س: زمین کو ہلنے سے کس نے محفوظ کر رکھا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ نے زمین کو ہلنے سے محفوظ کر رکھا ہے۔
س: کیا اولیاء شہروں اور ملکوں کی حفاظت کرتے ہیں؟
ج: ایسا نظریہ رکھنا شرک ہے۔کیونکہ جب اللہ تعالیٰ زلزلہ بھیجتا ہے تو کوئی زندہ یا مردہ اس کو نہیں روک سکتا۔
س: آندھیاں اور سیلاب کون بھیجتا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ ہی تیز ہوائیں اور سیلاب بھیجتا ہے۔
س: کیا کوئی ولی یاقبر والا ان کوروک سکتا ہے؟
ج: کوئی زندہ یا مردہ بزرگ ان کو نہیں روک سکتا۔
س: سورج کو نکالنے والا اور اس کی گرمی عطا کرنے والا کون ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ۔
س: ٹھنڈی ہوائیں بھیجنے والا۔بارش برسانے والا۔مردہ زمین کو زندہ کر کے فصلیں اُگانے والا۔باغات میں پھل لانے والا کون ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ۔
س: سردی اور گرمی۔بہار اور خزاں لانے والا کون ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ۔
س: آگ کو جلانے اور پانی کو آگ بھجانے کی صلاحیت دینے والا کون ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ۔
س: اگر اللہ تعالیٰ آگ کو نہ جلانے کا حکم دے تو کیا آگ نہیں جلائے گی؟
ج: ابراہیم علیہ السلام کو لوگوں نے آگ میں ڈالا ۔اللہ تعالیٰ نے آگ کو حکم دیا کہ ابراہیم علیہ السلام کو نہ جلانا تو آگ نے انہیں نہ جلایا اور آپ محفوظ رہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
نسبت


س: نسبت کس کی طرف کرنی چاہیے؟
ج: نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کرنی چاہیے یا اللہ تعالیٰ کے نبی ﷺ کی طرف کرنی چاہیے۔
س: اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت کرنے کا کیا مطلب ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت کرنا عبداللہ یا عبدالرحمن نام رکھنا ہے یا اللہ تعالیٰ کی کسی صفت کی طرف نسبت کرنا ہے۔
س: نبی ﷺ کی طرف نسبت کیسے کی جاتی ہے؟
ج: اپنے آپ کو محمدی کہلوانا۔
س: کیااپنی نسبت پیروں کی طرف کر کے پیراں دتہ کہلوایا جا سکتا ہے؟
ج: ایسا کہلوانا شرک ہے۔کیونکہ اولاد اللہ تعالیٰ دیتا ہے پیر نہیں دے سکتے۔
س: کیا پیر بخش،نبی بخش نام رکھنے بھی صحیح نہیں؟
ج: پیر بخش یا نبی بخش نام رکھنے شرک ہیں کیونکہ نبی یا ولی میں بخشنے کی طاقت نہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ریاکاری


س: ریاکاری کا کیا مطلب ہے؟
ج: ریاکاری کا مطلب دکھلاوا ہے۔
س: کیا دکھلاوے کے لیے عمل کرنے والا ریا کار ہوتا ہے؟
ج: ہاں۔وہ نماز اس لیے پڑھے کہ لوگ اسے نمازی کہیں،صدقہ و خیرات اس لیے کریں کہ لوگ اسے سخی کہیں ۔جہاد اس لیے کرے کہ لوگ اسے بہادر کہیں ایسے شخص کو ریاکر کہتے ہیں۔
س: کیا ریاکار کو قیامت کے دن اس کے عمل کا ثواب ملے گا ؟
ج: ریاکار کو قیامت کے دن کسی عمل کا ثواب نہیں دیا جائے گا۔
س: ریاکار کو اس کے اعمال کا ثواب کیوں نہیں دیا جائے گا؟
ج: اس لیے کہ وہ لوگوں کے لیے اعمال کرتا تھا۔اللہ تعالیٰ کی رجا کے لیے نہیں کرتا تھا۔
س: ریاکاری کیا ہے؟
ج: ریا کاری شرک اصغر ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اللہ تعالیٰ کا خوف،اُمید اور توکل


س: اللہ تعالیٰ کے خوف کا کیا مطلب ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرنا۔
س: ہمیں دل میں کس کا خوف رکھنا چاہیے؟
ج: ہمیں دل میں اللہ تعالیٰ کا کوف رکھنا چاہیے۔
س: اللہ تعالیٰ کے خوف کو کیا کہتے ہیں؟
ج: اللہ تعالیٰ کے خوف کو تقوی کہتے ہیں۔
س: ہمیں کسی سے کیوں نہیں ڈرنا چاہیے؟
ج: اس لیے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے علاوہ نہ کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے نہ بیماری دے سکتا ہے۔
س: ہمیں اُمید کس سے رکھنی چاہیے؟
ج: اللہ تعالیٰ سے۔
س: ہمیں اللہ تعالیٰ سے اُمید کیوں رکھنی چاہیے؟
ج: اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ہی نفع دیتا ہے ،وہی شفاء دیتا ہے،وہی کامیابی عطا کرتا ہےوہی عزت دیتا ہے۔
س: ہمیں توکل کس پر رکھنا چاہیے؟
ج: ہمیں اللہ تعالیٰ پر توکل رکھنا چاہیے۔
س:توکل کا کیا مطلب ہے؟
ج: توکل کا مطلب بھروسہ و اعتماد ہے۔
س: اللہ تعالیٰ پر توکل کیوں کرنا چاہیے؟
ج: اللہ تعالیٰ پر توکل اس لیے کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اس ذات پر بھروسہ کرو جو زندہ ہے اسے موت نہیں آئے گی۔(یہ قرآن کی آیات کے مفہوم ہیں)
س: کیا پیروں اور بزرگوں سے خوف نہیں کھانا چاہے؟
ج: پیر بزرگ کسی کا کچھ بگاڑ نہیں سکتےتو ان سے اُمیدرکھنے کا کیا فائدہ۔
س: کیا پیروں اور بزرگوں پر توکل نہیں کرنا چاہیے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے سوا توکل کسی پر نہیں کرنا چاہیے ایسا کرنے والے ہمیشہ نقصان میں رہتے ہیں ۔دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
غنی


س: غنی کون ہوتا ہے؟
ج: جو کسی کا محتاج نہیں ہوتا۔
س: غنی کون ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ غنی ہے کیونکہ وہ کسی کا محتاج نہیں۔
س: اللہ تعالیٰ غنی کیسے ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے پاس ہر چیز کے خزانے ہیں ۔اگر ساری مخلوق اللہ تعالیٰ سے مانگے اور اللہ تعالیٰ ساری مخلوق کی حاجات پوری کر دے تو اس کے خزانوں میں کمی نہیں آئے گی۔
س: کیا ہم محتاج ہیں؟
ج: ہم سب محتاج ہیں۔
س: کیا انبیاء اور اولیاء بھی محتاج ہیں؟
ج: اولیاء اور انبیاء سب اللہ تعالیٰ کی رحمت کے محتاج ہیں۔
س: انبیاء اور اولیاء محتاج کیسے ہو سکتے ہیں؟
ج: اللہ تعالیٰ کے فضل کے تمام لوگ محتاج ہوتے ہیں۔اس لیے ہم انبیاء کے لیے درود پڑھتے ہیں اور اولیاء کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔
س: ہمیں اپنی ضروریات کس سے مانگنی چاہیے؟
ج: ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنی ضروریات مانگنی چاہیے ۔اس لیے کہ اس کے ہاس کسی چیز کی کمی نہیں۔
س: جو قبر والوں کے پاس ماننے کے لیے جاتے ہیں کیا قبر والے ان کو دے سکتے ہیں؟
ج: قبر والے نہ سن سکتے ہیں اور نہ کچھ دے سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔
 
Top