مجھے دس،گیارہ سال ہوگئے ہیں عرب لوگوں کے درمیان میں ہی رہ رہا ہوں وہ کیا بولتے ہیں میں اسی حساب سے لکھ رہا ہوں شاید ان لوگوں نے اس لفظ کو بگاڑ دیا ہوں، جب وہ کہتے ہیں،ایش ابغا تو اس کا مطلب ہوتا ہے" کیا چاہئے" جب وہ اس لفظ کے ساتھ ت کا اضافہ کرتے ہیں تو مطلب "تمہیں کیا چاہئے" یعنی ت لگانے سے تم کا اضافہ ہو جاتا ہے (مثلا،ایش تبغا) خیر یہ کوئی معیاری عربی نہیں ہے جیسے پاکستان میں مختلف علاقوں میں پنجابی مختلف لہجوں میں بولی جاتی ہے ایسے یہ بھی بولی جاتی ہے۔اصل عربی کے الفاظ تو یہ ہیں؛ ماذا تريد؟(تمہیں کیا چاہئے؟) أريد۔۔(مجھے چاہئے۔۔)۔