کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
السلام علیکممراسلہ نمبر٣
آئیے گوگل ارتھ کی مدد سے موجودہ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے مضافاتی علاقے عیینہ کا زاویہ یعنی angle نکالتے ہیں۔ یہ زاویہ قریبا 86 درجے بنتا ہے۔ عیینہ محمد بن عبدالوہاب تمیمی رحمتہ اللہ علیہ کے جائے پیدائش ہے۔ جبکہ عیینہ کےکوآرڈی نیٹس 19 54 24 درجہ North اور 29 23 46 درجہ East ہیں۔
آپکی طرف سے پیش کردہ نقشہ پر تھوڑا سا کام کیا ھے تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو۔
آگے کا نقشہ کفایت صاحب کے مراسلہ سے لیا ھے اس پر ان کا شکریہ، باقی اس پر کچھ کام کیا ھے
نجد کسی گلی محلہ کا نام کا کسی کے گھر کا ایڈریس نہیں نجد بہت بڑی سٹیٹ ھے پھر بھی نجد کے حوالہ سے مراسلہ میں مزید کچھ تفصیل وقت آنے پر آگے بیان کی جائے گی بمعہ پرانے نقشہ کی مدد سے۔
اس نقشہ میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ھے کہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ سے ایک طرف مشرقی حدود اور دوسری طرف شمالی حدور واقع ہیں اس پر مزید کمنٹس کرنا شائد ضروری نہیں سمجھتا۔
عزیز برادر کو یہاں ایک بات بتانی ضروری سمجھتا ہوں کہ کعبۃ اللہ اور مسجد نبوی سے تو آپ پوائنٹ نقطہ نما کوٹ کر سکتے ہیں اور یہاں سے دوسری طرف اگر شہر کا نام ھے تو پھر اتنے بڑے شہر میں جہاں شہر کا نام لکھا ہو تو وہ پوائنٹ نقطہ نہیں ہوتا بلکہ پورا شہر ہوتا ھے۔
[SUP](جاری ھے)[/SUP]