عزیر ادونوی
رکن
- شمولیت
- جون 05، 2018
- پیغامات
- 369
- ری ایکشن اسکور
- 16
- پوائنٹ
- 79
.
*آہ مولانا عبدالسلام عمری پنجابی یمگنوری*
نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ٢٠/جولائی ٢٠٢٠ رات ایک بجے بلاری میں مولانا عبد السلام عمری پنجابی یمگنوری کا انتقال پر ملال ہوا، اناللہ و انا الیہ راجعون،
موصوف بہت ہی سیدھے سادے ملنسار نرم مزاج ہر دل عزیز انسان تھے عمرآباد سے فراغت کے بعد آپ نے چنئ میں الندور کی مسجد اھل حدیث میں امامت فرمائی، یہاں سے ہجرت فرما کر
آندھراپردیش کے کئ مقامات پر دینی دعوتی جماعتی خدمات انجام دیتے رہے، ایک عرصہ تک کرنول ضلع کے ایک خوش الحان داعی رہے، آپکا انداز خطاب بہت ہی پر اثر دلکش ہوا کرتاتھا، سامعین آپکا خطاب بڑی دلچسپی سے سنا کرتے تھے، آپ جمعیت کے مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے، بعد ازاں آپ نے حیدرآباد کو اپنا وطن ثانی بنایا یہاں دعوت دین کو آگے بڑھاتے ہوے یہاں کے کچھ اھل خیر حضرات کے تعاون سے فکر آخرت کے نام سے ایک ادارہ کی بنیاد رکھی، اسی طرح آپ ایک مدت تک مسجد تقوی ٹولی چوکی حیدرآباد کے خوش بیاں خطیب رہے، آپ نے کئ دینی دعوتی کتابچے بھی لکھے، اپنی عمر کے آخری دور میں کچھ سال پہلے بڑی محنت اور عرق ریزی کے بعد *آسان فہم تفسیر قرآن* کے نام سے بہت عمدہ تفسیر بھی لکھی، بہر حال آپ نے ساری زندگی دعوت الی اللہ میں گزاری، آخر میں بحالت علالت صوبہ کرناٹک کے شہر بلاری میں مقیم رہے اور یہیں پر داعئ اجل کو لبیک کہا،
اللّٰہ سے ہماری دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ آپ کی دینی وعلمی خدمات کو آپکے لئے صدقۂ جاریہ بناے، آمین اللہم اغفر لہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ
شریک غم :-
صبغت اللہ عمری یمگنوری
امیر مقامی جمعیت اہل حدیث یمگنور، ضلع کرنول، آندھرا پردیش، ہند.