• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابتسامہ پر ابتسامہ

Urdu

رکن
شمولیت
مئی 14، 2011
پیغامات
199
ری ایکشن اسکور
341
پوائنٹ
76
السلام علیکم عزیز محدثی قارئین،
اردو فورمس (اردو مجلس،صراط الہدی اور اپنا پیارا محدث فورم وغیرہ) پر جب بھی وزٹ کی جائے الحمد اللہ معلومات میں اضافہ تو ہوتا ہی ہے،ہماری اردو بھی قدرے درست ہو جاتی ہے۔
آپ کو ہم بتاتے چلیں کہ ہمیں اپنی کم اردو دانی و کم مائیگی کا شدت سے احساس ہے۔اب یہی بات لے لیجئے۔کچھ تھریڈس باصرہ نواز کر تے ہوئے ہمیں ایک نیا لفظ دکھائی دیا۔
ابتسامہ
ہم نے سوچا یار کسی بندے کا نام ہوگا۔
مگر حیرت ہوئی یہ دیکھ کرکہ ابتسامہ موصوف کو اکثر پوسٹ میں لکھا پاتا ہوں۔سوچا ٹیگنگ ویگنگ کی ہوگی انھیں۔اور ٹانگ کھینچ رہے ہونگے انکی۔
مگر یہ کیا۔۔۔؟ موصوف کسی بھی تھریڈ میں ریپلائی نہیں کرتے۔کئی دن تک یہ سوچ سوچ کر پریشان رہا۔ہوسکتا ہے کہ آنلائن نہ آ رہےہوں۔یا پھر ۔۔۔کیا پتہ۔؟
حد ہوگئی۔لوگ ہر جگہ بندے کا نام لے رہے ہیں اور بندہ ہے کہ چپ چاپ سب کی سنے جا رہا ہے۔
پھر اپنا سر کھجایا۔ دماغ پر تھوڑا زور ڈالا۔اور ابتسامہ لفظ پر بڑی دیر تک غور وحوض کرتے رہے اوراس لفظ کے ارتقاء و تاریخ و ماخذ کی ذہن دماغ کے سرچ انجن میں گوگلنگ کرنے لگےکہ شاید کوئی لنک مل جائے یا ماضی میں کچھ پڑھا ہوا جھٹک آئے۔
۔یکایک ذہن کے ویب پیج پر کلک ہوا کہ ہو نا ہو موصوف ابتسامہ کے پیچھے موصوفہ تبسم صاحبہ کا ہاتھ لگتا ہے۔اور اسطرح معنٰی سمجھ میں آتے ہی ہونٹوں پر تبسم صاحبہ نمودار ہوئیں اور بے اختیار ہم نے کہا۔۔۔ابتسامہ۔۔۔۔! (-:

(کسی اردو فورم پر یہ ہماری اپنی پہلی ذاتی تحریر ہے۔اگر لکھنے میں کچھ لغزشیں ہوئی ہوں تواپنا چھوٹا بھائی سمجھ کر در گزر فرمائیے گا پلیز۔۔)
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
ویسے ایک بات ہے جو مزہ کھل کر ہنسنے میں ہے ہاہاہاہاہا کرنے میں ہے وہ ابتسامہ میں نہیں ہے۔ مجھے تو یہ لفظ بالکل اچھا نہیں لگتا اور میں بہت کم استعمال کرتا ہوں۔بلکہ نہ ہونے کے برابر۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
ویسے ایک بات ہے جو مزہ کھل کر ہنسنے میں ہے ہاہاہاہاہا کرنے میں ہے وہ ابتسامہ میں نہیں ہے۔ مجھے تو یہ لفظ بالکل اچھا نہیں لگتا اور میں بہت کم استعمال کرتا ہوں۔بلکہ نہ ہونے کے برابر۔
گو کہ یہ طنز و مزاح کا زمرہ ہے اور یہاں آپ کو کھُل کر ہنسنے کی ”اجازت“ بھی ہے اور ”موقع“ بھی۔ (ابتسامہ) ”دستور“ بے شک نہ ہو ۔ (ابتسامہ) ۔ کیونکہ دانا (ناداں نہیں) کہتے ہیں کہ فقط مسکرانا، زیادہ ہنسنے سے زیادہ بہتر ہے۔ (ابتسامہ)۔ ہاہاہاہا (ابتسامہ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تبسم تو ہر وقت درکار ہے، البتہ "ہا ہا ہی ہی "کبھی کبھار ہی چل سکتا ہے۔۔
اور جو ابتسامہ میں مزا ہے وہ قہقہامہ میں کہاں۔۔؟۔۔۔ ابتسامہ!
 
Top