• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابتسامہ

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

"یہ ابتسامہ کون ہے؟"

کل ایک محترم دوست سے ملاقات ہوئی (پہلے بھی ہوتی رہتی ہے)، تو دوران گفتگو انہوں نے اچانک سوال داغ دیا:

"یہ ابتسامہ کون ہے؟"

سوال کا انداز اس طرح تھا کہ جیسے کسی شخص کے بارے پوچھ رہے ہوں....ابتسامہ!

محترم بھائی کو بتایا کہ ابتسامہ کا مطلب مسکرانا یا مسکرا کر بات کرنا ہے..

عام طور پر اس مقصد کے لیے لوگ اپنی تحریر میں مسکراتے ہوئے کارٹون ٹائپ آئیکان (شبیہ) استعمال کرتے ہیں اور میں اسکے بدل کے طور پر "ابتسامہ" لکھتا ہوں...

کہنے لگے کہ یہ لفظ انھوں نے پہلی بار پڑھا تھا اس لیے پوچھا ہے...

محترم بھائی ماشاء اللہ! حافظ ہیں...اسی بنیاد پر میں نے انہیں مزید بتایا کہ آپ نے لفظ "تبسم" سورہ نمل میں پڑھا ہو گا؟
میری یہ بات سن کر وہ زیر لب اس لفظ کو یاداشت میں لانے کے لیے قرآن کریم پڑھنے لگے...
مزید انہیں بتایا کہ اسی لفظ سے ابتسامہ ہے...

خیر! آیت کریمہ یہ ہے!

فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّن قَوْلِهَا وَقَالَ رَ‌بِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ‌ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْ‌ضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَ‌حْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ ﴿١٩﴾
اس کی اس بات سے حضرت سلیمان مسکرا کر ہنس دیئے اور دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار! تو مجھے توفیق دے کہ میں تیری نعمتوں کا شکر بجا لاؤں جو تو نے مجھ پر انعام کی ہیں (١) اور میرے ماں باپ پر اور میں ایسے نیک اعمال کرتا رہوں جن سے تو خوش رہے مجھے اپنی رحمت سے نیک بندوں میں شامل کر لے۔(۲)

محترم اراکین و قارئین کے لیے عرض ہے کہ آپ جب بھی لفظ ابتسامہ کسی تحریر کے آخر میں دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ اس سے میری مراد یہ ہے:

تَبَسُّمُکَ فِی وَجْہِ أَخِیْکَ لَکَ صَدَقَۃٌ
''تمھارا اپنے بھائی کے منہ پر مسکرانا بھی صدقہ ہے۔''(جامع الترمذي، حدیث: 1956)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
قریبا ہر شخص کے ساتھ ایسا ہوتا ہے اور اس کی وضاحت سے سخت چڑ ہوتی ہے۔
مجھے اچھے سے یاد ہے،میں بھابھی جان سے موبائل میسیجبز پر بات کر رہی تھی۔ہنسی والی بات پر ابتسامہ لکھ ڈالتی۔چونکہ کئی دفعہ پہلے بھی پوچھا جا چکا تھا لہذا مجھے خود بھی پریشانی ہو رہی تھی کہ پوچھ لیں گی۔کافی دیر گزر گئی اور پھر ان کا میسج آیا"سنو!یہ ابتسامہ کون ہے؟"
کسی نے لکھا تھا کہ میں اول اول حیران ہوتا تھا کہ یہ کون اہم شخصیت ہے کہ جسے ٹیگ کرنا کوئی نہیں بھولتا))
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
ترجمة و معنى ابتسامة في قاموس المعاني. قاموس عربي عربي
  1. اِبْتِسَامَةٌ :
    جمع : ـابتسامات . [ ب س م ].
    1 . :- ظَهَرَتْ عَلَى وَجْهِهِ اِبْتِسَامَةٌ :- : ضَحْكَةٌ خَفِيفَةٌ مِنْ غَيْرِ صَوْتٍ . :- تُنِيرُ الابْتِسَامَةُ وَجْهَهَا .
    2 . :- اِبْتِسَامَةٌ صَفرَاءُ :- : أيْ تَعْبِيرٌ عَنِ الْمُرَاوَغَةِ وَإِخْفَاءِ الْمَكْرِ .
    المعجم: الغني
  2. ابتِسامَة :
    ابتِسامَة :-
    1 - اسم مرَّة من ابتسمَ .
    2 - بشاشة ، ضَحِكَة خَفِيفَة بلا صوت :- كانت الابتسامة لا تفارق شفتيه ، - ابتسامة لطيفة / ساحرة .
    المعجم: اللغة العربية المعاصر
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ایک محترم شیخ کا جواب!

14572 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

محترم شیخ @اسحاق سلفی
آپ کی کیا رائے ہے؟
جزاک اللہ خیرا!
میری رائے پہلے لے لیں ، کہ لفظ ’ ابتسامہ ‘ کا استعمال بالکل درست ہے ، اور عربی میں یہ لفظ بکثرت استعمال ہوتا ہے ۔ بطور دلیل کسی عربی فورم کا چکر لگا کر دیکھ لیں ۔
’ ابتسامہ ‘ کی جگہ لفظ ’ مسکراہٹ ‘ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اور یہ رمز بھی :
:)
یہ مختصر بھی ہے ۔
سمائیلی والی قوم اس کو بخوبی جانتی ہے ۔
اس سے سمائیلی والی تصویر بھی نہیں بنتی ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
آپ کی کیا رائے ہے؟
جزاک اللہ خیرا!
یہ تھریڈ دیکھنے کے بعد مجھے اندازہ تھا کہ اس پرسوال ہو سکتا ہے
اسلئے میں نے اوپر اس کا حوالہ پہلے ہی دے دیا تھا کہ :
  1. اِبْتِسَامَةٌ :
    جمع : ـابتسامات . [ ب س م ].
    1 . :- ظَهَرَتْ عَلَى وَجْهِهِ اِبْتِسَامَةٌ :- : ضَحْكَةٌ خَفِيفَةٌ مِنْ غَيْرِ صَوْتٍ . :- تُنِيرُ الابْتِسَامَةُ وَجْهَهَا .
    2 . :- اِبْتِسَامَةٌ صَفرَاءُ :- : أيْ تَعْبِيرٌ عَنِ الْمُرَاوَغَةِ وَإِخْفَاءِ الْمَكْرِ .

    (المعجم: الغني)
یعنی بغیر آواز سے ہلکے ہنسنے کو ۔ابتسامۃ ۔کہا جاتا (جسے اردو میں مسکرانا کہا جاتاہے ) اور عربی میں کہتےہیں :ظَهَرَتْ عَلَى وَجْهِهِ اِبْتِسَامَةٌ :اس کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی ‘‘
اور۔ - تُنِيرُ الابْتِسَامَةُ وَجْهَهَا . مسکراہٹ سے اس کا چہرہ کھل اٹھا ،
اور اگر ہنسی و مسکراہٹ ۔دھوکہ دہی کیلئے ۔اور نفاق کی بنیاد پر ہو تو کہتے ہیں:- اِبْتِسَامَةٌ صَفرَاءُ ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ایک عربی فورم پر لکھا ہے
أخي المبتسم، أختي المُبتسمة، أخي المكشر، أختي المكشرة:
إنَّ الابتسامة شعارٌ من شعائر الأنبياء، وسُنَّة من سنن المرسلين، وصفة من صفات المُؤمنين، وسِمَة نبيلة من سِمَات النُّبلاء، ولُغة سامية من لُغات الحضارة البشريَّة، فإن أنت لم تفعلها؛ فنفسَك حَرَمْت، وحَظَّك ضيعت، وفُرصَتَك إلى قُلُوب النَّاس أهدرت، وما أملك لك أنْ نَزَع الله الرَّحمة من قلبك فحَرَمك هذا الفضل العظيم.
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
اہل علم کی معروف سائیٹ
المجلس العلمى۔۔مجالس العلوم الشرعية
پر ایک سوال کے جواب میں لکھا ہے :
حكم ابتسامة المرأة للأجنبي، ولكن بدون صوت أو ظهور الأسنان؟
يحرم على المرأة أن تكشف وجهها وأن تبتسم للرجل الأجنبي؛ لما يفضي إليه ذلك من الشر.( فتاوى اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء - المجموعة الأولى - فتوى :14496 ج :17 ص :25 )

سوال : غیر محرم مرد کیلئے عورت کا دانت اور آواز نکالے بغیر ۔۔ ابتسامہ ۔۔ کیسا ہے ،یعنی جائز ہے یا نہیں ؟
ـــــــــــــــــــــــ
جواب : عورت کو غیر محرم مرد کے سامنے اپنا چہرہ بے پردہ کرنا ، اور تبسم فرمانا حرام ہے
کیونکہ یہ عمل بڑے شر کی طرف لے جاتا ہے "
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
وٹس ایپ گروپ میں موجود میرے ایک دوست آج میرے دفتر تشریف لائے تو باتوں ہی باتوں میں کہنے لگے کہ: علامہ ابتسام الہٰی ظہیر بہت ہی خوش مزاج اور کھلے دل کے عالم ہیں۔
میں نے کہا: اچھا جی! آپ کو کیسے پتا چلا؟
کہنے لگے: آپ خود ہی تو اُن کی باتیں وٹس ایپ پر شیئر کرتے ہیں!
میں نے حیران ہو کر پوچھا: اچھا ! مثلا کون سی بات؟
کہنے لگے: کئی باتیں آپ نے شیئر کی ہیں، جن کے نیچے "ابتسامہ" لکھا ہوتا ہے۔
اُن کی بات سن کر میرا "ابتسامہ" پھیل گیا۔۔۔ابتسامہ!
پھر انہیں ساری تفصیل سمجھائی اور اس مراسلے کی پہلی پوسٹ بھی دیکھائی۔۔۔تب اُنہیں سمجھ آئی۔۔۔۔ابتسامہ!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میں نے جب یہ فورم جوائنٹ کیا تو میں بھی یہی سمجھتا تھا کہ ابتسام کسی آدمی کا نام ہیں -
 
Top