• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابدال کے متعلق روایات کا جائزہ

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
ایسی کمزور اور نادر الوجود روایات سے کسی دینی بات کا ثبوت اورکوئی عقیدہ نہیں بنایا جاسکتا ،

مسند احمد کے محقق علامہ شعیب ارناؤط اور انکے رفقاء نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ابدال کے موضوع پر ایک روایت کے ذیل میں لکھا ہے کہ :
قلنا: وأحاديث الأبدال التي رويت عن غير واحد من الصحابة، أسانيدها كلها ضعيفة لا ينتهض بها الاستدلال في مثل هذا المطلب‘‘
اورعلامہ شعیب ارناوط کہتے ہیں : ابدال کے وجود پر کئی ایک صحابہ سے روایات مروی تو ہیں ،لیکن ان میں سے کوئی بھی اس مطلب کی دلیل بننے کے لائق نہیں ۔۔سب ضعیف ہیں ؛
اس طرح کے مجمل جملے بہت سے علماء نے کہے ہیں۔ اور ابن حجر، سیوطی اور کئی علماء نے اس کے خلاف تصحیح و تحسین کے جملے بھی کہے ہیں۔ ان کی مانیں اور ان کی نہ مانیں تو بھلا کیوں؟ صرف اس لیے کہ ہمیں یہ قول پسند ہے اور وہ نہیں؟

اس لیے ہمیں روایات پر خود توجہ دینی چاہیے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
ور ابن حجر، سیوطی اور کئی علماء نے اس کے خلاف تصحیح و تحسین کے جملے بھی کہے ہیں۔
ابن حجر سے مراد ابن حجر عسقلانی ؒ ہیں ، یا ابن حجر الھیثمی ہیں ؟
 
Top