• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابوالحسن علوی بھائی سے گزارش

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
چند دنوں سے مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے محدث فورم کا پُرامن ماحول بدامنی کا شکار ہو گیا ہے،اس کی وجہ جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے وہ یہ کہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کے متعلق ایک تھریڈ میں ابوالحسن علوی بھائی نے عورتوں کے غیر فقہیہ اور مجتہدہ نہ ہونے کے متعلق بات شروع کی جس میں اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کی فقاہت پر بھی لکھا،یہ بات تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ یہ تمام باتیں لکھتے وقت شیخ ابوالحسن علوی بھائی کی کیا نیت تھی لیکن بظاہر دیکھنے سے ان کی باتیں قابل اعتراض تھیں جن کا بہترین اور احسن طریقے سے علمی انداز اپناتے ہوئے شیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ،شیخ کفایت اللہ حفظہ اللہ،انس نضر حفظہ اللہ اور ابن داود حفظہ اللہ نے جواب دیا،اور ان تمام لوگوں کی گفتگو عورتوں کی فقاہت اور مجتہد ہونے کے متعلق بات کو سمجھنے کے لیے بہترین تھیں،لیکن چند لوگوں نے شیخ ابوالحسن علوی بھائی کی اس بات کو منفی لیا اور بحث کا ایک طوفان اُمڈ آیا،اور طرح طرح کی باتیں ہونا شروع ہو گئیں ،ذاتی تنقید اور شخصی حملے شروع ہو گئے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے تھریڈ کو مقفل کر دیا۔لیکن بات (میرے خیال میں) کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔
میں نے یہ تھریڈ محض اس لیے لکھا ہے کہ ابوالحسن علوی بھائی سے گزارش کروں کہ وہ اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کی فقاہت او ان کے فضائل پر ایک جامع اور مستند حوالہ جات سے ایک مضمون لکھ کر محدث فورم پر لگائیں،تاکہ جن لوگوں نے شیخ صاحب کی بات کو منفی لیا ہے اُن کے مغالطے دور ہو جائیں اور محدث فورم پر ایک بہترین مضمون بھی شئیر ہو جائے ۔یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لیے ہو۔
اور میں اُن تمام لوگوں سے جنہوں نے شیخ صاحب کی بات کو منفی لیا ہے گزارش کروں گا کہ اگر اُن کو کسی بات پر اعتراض ہے تو اس کا اقتباس لے کر اچھے اور احسن انداز میں اس کا رد لکھیں یا پھر تحریر لکھنے والے کا موقف پوچھ لیں کہ آپ کا اس بات سے کیا مطلب ہے؟
یہ میری رائے ہے اس پر عمل کرنے کے لیے کوئی زبردستی نہیں اور میری ان باتوں سے اختلاف بھی کھل کر کیا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو پیارومحبت کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
 
شمولیت
دسمبر 26، 2011
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
159
پوائنٹ
0
صحابہ وصحابیات انسان تھے لیکن آج کل صحابہ کی برابر کا کوی انسان نھی اس لیے ایسی منہ اور قلم بھی نھی ہونا چاھیے جو کسی بھی صحابی کی کوی بھی کمزوری لکھیں لھذا ایسی کسی بات لکھنے کی ضرورت نھی کل اللہ نا کرے اللہ نا کرے کویی شیعہ آکر اماں عایشہ کو گالی دیگا تو پھر؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟÷ بس بس پلیز پلیز پلیز لکھنا ہے تو تعریف ہی لکھیں صحابہ وصحابیات زندہ باد زندہ باد زندہ باد زندہ باد زندہ باد
 
شمولیت
دسمبر 26، 2011
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
159
پوائنٹ
0
جناب ابوالحسن صاحب ہمارے استاد ہے اماں عایشہ ان کی بھی ماں ہے ھم سب کی ماں ہے شیخ ابوالحسن صاحب کیلے لکھنے کی اور مواقع موجود ہے وہ وھاں لکھینگے ان شاء اللہ تعالی شیخ ابوالحس صاحب بھی اماں عایشہ سے ھم سے زیادہ محبت کرینگے اور کرتے ہیں میرا یہی یقین ہے
 

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
وعلیکم السلام ارسلان بھائی
ماشاء اللہ بہت خوب تھریڈ بہت صحیح وقت پر لگایا آپنے جزاک اللہ خیر۔
میں بھی چند دنوں سے یہی بات غور کر رہا تھا۔
علمی اختلاف تو ہر اہل علم میں ہوتا ہے۔اسکو ذاتیت پر نہیں لینا چاہئے۔شیطان یہی تو چاہتا ہے۔
اور آج وہ اس مقصد میں کچھ حد تک کامیاب بھی ہوگیا۔
ہمیں اس فورم سے اور یہاں کے اہل علم سے محبت ہے۔اسلئے مجھے ہرگز کسی اہل علم کی ذات پر کیچڑ اچھالنا گوارا نہیں ہوگا۔
اللہ سے دعاء کرتا ہوں کہ وہ یہاں کا ماحول پھر سے پہلے والا بنادے آمین یا رب العالمین۔
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
بہت شکریہ ارسلان بھا ئی آپ نے یہ تھریڈ لگا کر بہت اچھا کیا ہم سب علوی بھائی سے بہت محبت کرتے ہیں اور کرتے رہیں اللہ ہم پر رحم فرما ئے امین
ہم نے ان علماء سے بہت کچھ سیکھا ہے ہم دعا کرتے ہیں اپنے علما ء کیلیے اللہ ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور ان کی غلطیوں سے در گزر فرما ئے امین
ہم علوی بھا ئی سے خالص اللہ کے لیے بہت محبت کرتے ہیں علوی بھا ئی کی اس فورم پر محنت اور لگن کو کو ئی بھی پس پشت نہیں ڈال سکتا ہم علوی بھا ئی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور اللہ کے لیے اپنا کام دوبارہ شروع کریں
جزاک اللہ
 
شمولیت
جون 23، 2011
پیغامات
187
ری ایکشن اسکور
977
پوائنٹ
86
جزاک اللہ خیرا محمد ارسلان بھائی آپکی بات سے ہم پوری طرح متفق ہیں اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
ہم فورم کے علماء انتظامیا اورسینئر میمبرس کے ساتھ مل کر باطل کا مقابلہ کریں گے ان شااللہ
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
جزاک اللہ ارسلان برادر
بہت اچھا دھاگہ ہے، ایسے دھاگوں کی ستلی اور ستلیوں کا موٹا رسا بنا کر اختلافِ رائے کو ذاتی مخالفت کا روپ دینے والے دھاگوں کی مشکیں اچھی طرح کس دی جائیں ۔ (ابتسامہ)
مجھ سمیت اس فورم کے تمام سنجیدہ ارکان محترم ابو الحسن علوی صاحب کی علمی خدمات کے معترف ہیں۔ اور ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ بعض غیر سنجیدہ ارکان کی جانب سے آپ کی مخالفت اور ذاتی حملوں سے آپ کے عزت و احترام میں کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ ایسے ارکان خود اپنے ہاتھوں اپنی رسوائی کا سامان کر رہے ہیں۔ جنہیں تمیز کے دائرے میں بات کرنے کا سلیقہ نہ ہو، ان سے کیا مکالمہ کیا جائے۔ آپ جس بات کو حق سمجھتے ہیں، اسے کہتے رہئے۔ اور حق بات کہنے کی پاداش میں اگر کوئی آپ کی ذات پر انگلی اٹھاتا ہے، نازیبا کلمہ تحریر کرتا ہے تو اس پر صبر کیجئے۔کہ اُخروی کامیابی کی چار بنیادی شرائط میں ایمان اور عمل صالح کے بعد حق کی تلقین اور اس حق کی تلقین کے نتیجہ میں پیش آنے والے نا مواقف حالات و رد عمل پر صبر کرنا بھی شامل ہے۔
اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، میں اختلاف رائے کو مخالفت، ذاتی حملوں اور گھٹیا زبان استعمال کرنے والوں سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ اس طرح کی دانستہ یا نادانستہ حرکتوں سے باز آجائیں۔ گفتگو سلیقہ سے کریں۔ اپنی رائے پیش کریں، دوسروں کی رائے سے اختلاف ہو تو، اختلاف ضرورکریں لیکن تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔خود کو عقل کُل اور اسلام کا ٹھیکیدار نہ سمجھیں۔
اللہ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ عطا کرے آمین
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
ارسلان بھائی ، ابوالحسن علوی بھائی فی الوقت آؤٹ آف اسٹیشن ہیں اور اتفاق سے شاکر بھائی بھی اپنی پروفیشنل مصروفیات کے تحت چند روز کے لیے سرگرم نہیں۔
باقی آپ کی خیرخواہی کا جذبہ لائق تحسین ہے لیکن ذاتی طور سے میں سمجھتا ہوں کہ غیرضروری باتوں کو ایشو بنانے میں جن کو ملکہ حاصل ہے وہ اپنی کاروائیوں میں ہمیشہ کی طرح مصروف ہیں لہذا ان پر دھیان دینا وقت کا زیاں ہے۔ ویسے بھی بہتر جواب یوسف ثانی بھائی نے دے دیا ہے۔ آپ بھی اپنے مثبت کاموں میں مصروف رہا کریں جیسا کہ آپ رہتے بھی ہیں ماشاءاللہ
 
Top