محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہچند دنوں سے مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے محدث فورم کا پُرامن ماحول بدامنی کا شکار ہو گیا ہے،اس کی وجہ جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے وہ یہ کہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کے متعلق ایک تھریڈ میں ابوالحسن علوی بھائی نے عورتوں کے غیر فقہیہ اور مجتہدہ نہ ہونے کے متعلق بات شروع کی جس میں اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کی فقاہت پر بھی لکھا،یہ بات تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ یہ تمام باتیں لکھتے وقت شیخ ابوالحسن علوی بھائی کی کیا نیت تھی لیکن بظاہر دیکھنے سے ان کی باتیں قابل اعتراض تھیں جن کا بہترین اور احسن طریقے سے علمی انداز اپناتے ہوئے شیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ،شیخ کفایت اللہ حفظہ اللہ،انس نضر حفظہ اللہ اور ابن داود حفظہ اللہ نے جواب دیا،اور ان تمام لوگوں کی گفتگو عورتوں کی فقاہت اور مجتہد ہونے کے متعلق بات کو سمجھنے کے لیے بہترین تھیں،لیکن چند لوگوں نے شیخ ابوالحسن علوی بھائی کی اس بات کو منفی لیا اور بحث کا ایک طوفان اُمڈ آیا،اور طرح طرح کی باتیں ہونا شروع ہو گئیں ،ذاتی تنقید اور شخصی حملے شروع ہو گئے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے تھریڈ کو مقفل کر دیا۔لیکن بات (میرے خیال میں) کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔
میں نے یہ تھریڈ محض اس لیے لکھا ہے کہ ابوالحسن علوی بھائی سے گزارش کروں کہ وہ اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کی فقاہت او ان کے فضائل پر ایک جامع اور مستند حوالہ جات سے ایک مضمون لکھ کر محدث فورم پر لگائیں،تاکہ جن لوگوں نے شیخ صاحب کی بات کو منفی لیا ہے اُن کے مغالطے دور ہو جائیں اور محدث فورم پر ایک بہترین مضمون بھی شئیر ہو جائے ۔یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لیے ہو۔
اور میں اُن تمام لوگوں سے جنہوں نے شیخ صاحب کی بات کو منفی لیا ہے گزارش کروں گا کہ اگر اُن کو کسی بات پر اعتراض ہے تو اس کا اقتباس لے کر اچھے اور احسن انداز میں اس کا رد لکھیں یا پھر تحریر لکھنے والے کا موقف پوچھ لیں کہ آپ کا اس بات سے کیا مطلب ہے؟
یہ میری رائے ہے اس پر عمل کرنے کے لیے کوئی زبردستی نہیں اور میری ان باتوں سے اختلاف بھی کھل کر کیا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو پیارومحبت کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔