• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اتباع بالدلیل اور تقلید میں فرق اور مقلدین (جہلاء) کا دجل

شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
حمدللہ اھلحدیث علماء وعامیوں کی محنت سے بہت سے لوگ دینِ حق کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ ہمیں بھی پیدائش کے بعد حنفی مذھب ملا تھا۔۔۔ حالانکہ امی ابو کو خود علم نہیں ، کہ یہ حنفی ہوتا کیا ہے۔
بحرحال اب ہم پوری فیملی اھلحدیث ہوچکے الحمدللہ۔۔۔
@اشماریہ آپ کے خیال میں دنیا کے لوگ (خواہ کسی بھی مذھب مسلک / فرقے سے ہوں) بنا دلیل کسی کی بھی پیروی کرلیتے ہیں؟؟
کیا بنا دلیل آپ روٹی بھی کھاتے ہیں؟
کیا بنا دلیل آپ کپڑے بھی پہنتے ہیں؟
مجھے ، آپ اپنا کوئی ایک (دینی) عمل بتائیں جو بنا دلیل آپ کرتے ہوں؟؟؟؟
حالانکہ متقدمین ومتاخرین کی عبارت سے تقلید کا تو سمجھ آتا ہے ، کہ تقلید بنا دلیل ہوتی ہے، اور آپ تقلید کے وجوب کے قائل بھی ہیں۔ (قطع نظر اس کے ، کہ وجوب تقلید ہے ہی کہیں نہیں) تو آپ کا کون سا عمل بنا دلیل ہے؟؟؟؟؟
۔۔۔۔۔۔
آسان الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں۔۔۔
آپ تقلید یعنی بنا دلیل پر عامل ہیں۔۔
تو کیا اس کا مطلب ہم یہ سمجھیں کہ حنفیوں کے پاس کوئی دلیل ہی نہیں ، بلکہ حنفی بنا دلیل چلتے ہیں؟ (یقیناً نہیں)۔۔۔
یقیناً حنفیوں کے پاس بھی دلیلیں ہیں۔ اور ہر نائی موچی ، عامی ، علماء ، مفتی ، چور ، شرابی ، کافر ، یہودی ، عیسائی ، ہندو ، بدھمت ، الغرض ہر مذھب اور ہر انسان کے پاس ، اپنے نظریات کی حفاظت کے لیئے بے شمار دلیلیں ہوتی ہیں۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ ، جتنے بھی باطل گروہ ہیں ، ان کی دلیلوں کی حیثیت اللہ کے دین میں صفر ہے ،
۔۔۔۔
اب بھی اگر آپ کو سمجھ نہیں آتی ، تو ایک الزامی سوال ہے ،
بقول اکیسویں صدی کے مقلدینِ ، اتباع تقلید اطاعت پیروی، یہ سب ایک ہی چیزیں ہیں، اور اتباع بنا دلیل بھی ہوتی ہے اور دلیل کے ساتھ بھی،۔۔۔۔۔
تو مجھے یہ بتائیں کہ۔ اللہ رب العالمین کا ارشاد پاک ہے،
ولا تتبعوا من دونه اولياء.
اللہ فرمارہے ہیں کہ اتباع کرو اُس کی جو تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے، اور اللہ کو چھوڑ کے ، من گھڑت ولیوں (سرپرستوں) کی اتباع مت کرو۔۔۔۔
تو سوال یہ ہے کہ ، اگر اتباع اطاعت تقلید ایک ہی چیز ہے، تو کیا دلیل کے ساتھ اولیاء کی اتباع ہو سکتی ہے؟؟؟

اگر ہاں۔ اور یقیناً ہاں۔ تو تقلید کی حیثیت ہی کیا رہ گئی ؟ جب اتباع ، بالدلیل ہی کرنی ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
اور میں یہاں نئی ہوں۔ میں سیکھ رہی ہوں ، یہ آئی ڈی بھی کسی نے بنا کردی ہے، نیم ایڈٹ کرنے کا طرءقہ کوئی بتادیں مجھے۔ شکریہ۔۔۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
نیم ایڈٹ کرنے کا طرءقہ کوئی بتادیں مجھے۔ شکریہ۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ یہاں پر نیا نام لکھ دیں! محترم شیخ @خضر حیات حفظہ اللہ تبدیل کر دیں گے..ان شاء اللہ
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی جناب صحیح بات ہے۔ اللہ پاک مغفرت کی دعا قبول کر لیں تب بھی پہلے آپ سے پوچھیں گے کہ کرخیؒ کا معتزلی ہونے کا گناہ رفع کروں یا نہیں۔ اب خوش؟
یہ کسی ملعون کافر کی سوچ ہو سکتی ہے، کہ اللہ کسی کو معاف کرنے سے پہلے کسی سے پوچھیں! اور ایسی بات پر خوش ہونے والا اور خوش کرنے والا دونوں ملعون ہیں!
معاملہ ایسا ہے کہ ابوالحسن الکرخی معتزلی تو فوت ہو چکا، اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے!
اور اس نے اپنے کلام و اقوال و تحریر میں جو اعتزال و انکار حدیث کی جو گمراہی پھیلائی ہے، اللہ تعالی! دوسروں کو اس سے محفوظ رکھے!
اور اسی وجہ سے امام ذہبی نے بھی اس کا معتزلیوں کا سردار ہونا بتلایا ہے، کہ لوگ ابو الحسن الکرخی کے فتنہ سے آگاہ ہوں!
إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُونَ ﴿۱﴾
یہ کوئی نئی بات نہیں! مقلدین حنفیہ میں خوارج کے جراثیم بھی ہیں! کہ وہ خود کو مومن اور اپنے مخالف کو منافقین وکافر گردانتے ہیں!
بے تکی پوسٹ!
جسے سمجھ نہ ہو اس کی نظر میں!
 
Last edited:

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
حمدللہ اھلحدیث علماء وعامیوں کی محنت سے بہت سے لوگ دینِ حق کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ ہمیں بھی پیدائش کے بعد حنفی مذھب ملا تھا۔۔۔ حالانکہ امی ابو کو خود علم نہیں ، کہ یہ حنفی ہوتا کیا ہے۔
بحرحال اب ہم پوری فیملی اھلحدیث ہوچکے الحمدللہ۔۔۔
اس پر الحمد للہ کہتا ہوں اور یہ واقعی شکر کر نے کی بات ہے. بشرطیکہ آپ واقعی اہل حدیث ہوں.
اگر جاننا چاہیں کہ واقعی اہل حدیث کون ہوتے ہیں تو اکابر محدثین کی زندگیوں کا ایک بار مطالعہ کر لیجیے گا.

@اشماریہ آپ کے خیال میں دنیا کے لوگ (خواہ کسی بھی مذھب مسلک / فرقے سے ہوں) بنا دلیل کسی کی بھی پیروی کرلیتے ہیں؟؟
کیا بنا دلیل آپ روٹی بھی کھاتے ہیں؟
کیا بنا دلیل آپ کپڑے بھی پہنتے ہیں؟
دو طریقے دنیا میں ہر زمانے میں رائج رہے ہیں. ایک دلائل باطلہ کا جسے قرآن یوں کہتا ہے:وكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ . یہ کنا ترابا و عظاما دلیل باطل ہے. اپنی قدرت پر خالق کی قدرت کو قیاس کیا جا رہا ہے. لیکن یہ طریقہ کم ہے.
دوسرا طریقہ بلا فہم پیروی کا ہے جسے قرآن کہتا ہے: وكذلك ما أرسلنا من قبلك في قرية من نذير إلا قال مترفوها إنا وجدنا آباءنا على أمة وإنا علىآثارهم مقتدون. یہ ہر قوم میں کثرت سے رہا ہے. یہاں دیکھیں کہ کوئی دلیل نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہمارے آباء ایسا کرتے تھے تو ہم بھی انہی والا کام کریں گے. یہ بلا دلیل طریقہ ہے.
ہر بات اور ہر جملے کو محاورتا تو ہم دلیل کہہ سکتے ہیں لیکن وہ دلیل ہوتا تو نہیں ہے نا. دلیل کا مطلب ہوتا ہے ما یدل علی الشیء. اب ایک چیز دلالت کر ہی نہ رہی ہو جیسے ان کفار کی پیروی تو ہم اسے دلیل کیسے کہہ سکتے ہیں؟

حالانکہ متقدمین ومتاخرین کی عبارت سے تقلید کا تو سمجھ آتا ہے ، کہ تقلید بنا دلیل ہوتی ہے، اور آپ تقلید کے وجوب کے قائل بھی ہیں۔ (قطع نظر اس کے ، کہ وجوب تقلید ہے ہی کہیں نہیں) تو آپ کا کون سا عمل بنا دلیل ہے؟؟؟؟؟
کیسی عجیب بات ہے! علماء ہمیشہ اس کی بھی وضاحت کرتے آئے ہیں کہ اس کا مطلب ہوتا بلا معرفۃ دلیل. یعنی دلیل ہوتی ہے مجتہد کے پاس لیکن مقلد کو اس کا علم نہیں ہوتا.
کسی بھی فن کی تعریف ایک جگہ مجمل ہوئی ہو اور دوسری جگہ مفصل تو مفصل تعریف کو دنیا کا ہر عاقل لیتا ہے. نہ کہ مجمل کو گھس گھس کر اپنی مرضی کے معانی اس سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے. آپ اس فورم پر سرچ کر لیں. آپ کو دونوں تعریفیں مل جائیں گی. (اور ابن داود بھائی مجمل تعریف پر ضد کرتے ہوئے بھی نظر آ جائیں گے. پتا نہیں ان کا مقصد کیا ہوتا ہے.)

تو کیا اس کا مطلب ہم یہ سمجھیں کہ حنفیوں کے پاس کوئی دلیل ہی نہیں ، بلکہ حنفی بنا دلیل چلتے ہیں؟ (یقیناً نہیں)۔۔۔
یقیناً حنفیوں کے پاس بھی دلیلیں ہیں۔ اور ہر نائی موچی ، عامی ، علماء ، مفتی ، چور ، شرابی ، کافر ، یہودی ، عیسائی ، ہندو ، بدھمت ، الغرض ہر مذھب اور ہر انسان کے پاس ، اپنے نظریات کی حفاظت کے لیئے بے شمار دلیلیں ہوتی ہیں۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ ، جتنے بھی باطل گروہ ہیں ، ان کی دلیلوں کی حیثیت اللہ کے دین میں صفر ہے
دیکھیں آپ نے پہلے مقدمہ فرض کیا ہے کہ حنفی باطل گروہ ہیں. پھر اس پر بنیاد رکھی ہے کہ ان کے دلائل بے حیثیت ہیں.
ذرا پہلے اس مقدمے کو سائیڈ پر رکھیں. پھر مجھے بتائیں:
کیا فقہی اختلاف ہونا بے دینی ہے؟ تو صحابہ کرام رض کے فقہی اختلافات کا کیا مطلب ہوگا؟
کیا بلا دلیل مسئلہ پوچھنا یا بتانا بے دینی ہے؟ تو مصنف ابن ابی شیبہ میں مذکور صحابہ کرام رض کے بلا دلیل فتاوی کا کیا حل ہوگا؟
کیا تقلید کرنا بے دینی ہے؟ تو پھر مفتیان صحابہ کرام رض میں جو چند کا نام آتا ہے تو باقی صحابہ کیا کرتے تھے؟ اور اگر سب مجتہد یا غیر مقلد تھے تو ان سے فتوی کون پوچھتا تھا؟ اور فتوی دینے کے بجائے سامنے والے کو تمام روایات کیوں نہیں سناتے تھے؟

آپ کو بہت کچھ غلط بتایا اور سمجھایا گیا ہے. جسے لے کر آپ چل رہی ہیں اور سمجھ رہی ہیں کہ یہ فہم سلف ہے.
آپ کے پاس علم ہے اور آپ تقلید نہیں کرنا چاہتیں تو نہ کریں. لیکن فروعی مسائل میں تقلید کے منع پر آپ کو پورے قرآن و حدیث میں ان شاء اللہ ایک بھی صریح دلیل نہیں ملے گی.
آپ کا کیا خیال ہے کہ شرک کی اتنی بڑی قسم کو نبی کریم ص بغیر بتائے تشریف لے گئے جس میں اتنی کثیر امت نے مبتلا ہونا تھا؟

بقول اکیسویں صدی کے مقلدینِ ، اتباع تقلید اطاعت پیروی، یہ سب ایک ہی چیزیں ہیں، اور اتباع بنا دلیل بھی ہوتی ہے اور دلیل کے ساتھ بھی،۔۔۔۔۔
تو مجھے یہ بتائیں کہ۔ اللہ رب العالمین کا ارشاد پاک ہے،
ولا تتبعوا من دونه اولياء.
اللہ فرمارہے ہیں کہ اتباع کرو اُس کی جو تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے، اور اللہ کو چھوڑ کے ، من گھڑت ولیوں (سرپرستوں) کی اتباع مت کرو۔۔۔۔
تو سوال یہ ہے کہ ، اگر اتباع اطاعت تقلید ایک ہی چیز ہے، تو کیا دلیل کے ساتھ اولیاء کی اتباع ہو سکتی ہے؟؟؟
سوال تو جو آپ نے نکالا ہے اس کا سر پیر تو سمجھ نہیں آیا. اس لیے کہ آیت میں تو ہر طرح کی اتباع سے منع ہے چاہے بالدلیل ہو چاہے بلا دلیل. ورنہ میں آپ سے الٹا یہ سوال کر سکتا ہوں کہ اگر اتباع صرف دلیل سے ہوتی ہے اور قرآن میں اتباع سے روکا گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ کے سوا اولیا کی بالدلیل پیروی نہ کرو باقی بلا دلیل پیروی کرنے میں تم آزاد ہو. کیا آپ اس مطلب سے راضی ہو سکتی ہیں؟
بات یہ ہے کہ تقلید, اتباع وغیرہ کی اصطلاحات قرآن کریم کے نزول کے صدیوں بعد وجود میں آئی ہیں. قرآن میں ان کا استعمال اور مطلب کیا ہے, اس کے لیے ہمیں عرب کی لغت کو دیکھنا ہوگا کہ عرب اتباع کسے کہتے تھے؟ اور لغت میں اتباع ایک عام لفظ ہے جس کا معنی مطلقا پیروی ہے. اس لحاظ سے اس آیت میں ہر قسم کی پیروی سے منع کیا گیا ہے چاہے وہ بلا دلیل ہو یا بالدلیل.

اللہ کرے کہ آپ میری پوسٹس کو پورا پڑھ کر سنجیدہ انداز میں بحث کریں.
والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ یہاں پر نیا نام لکھ دیں! محترم شیخ @خضر حیات حفظہ اللہ تبدیل کر دیں گے..ان شاء اللہ
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ، ’ بنت نواز ‘ کردیا جائے ؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ
 

عبدالعزيز

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 24، 2017
پیغامات
169
ری ایکشن اسکور
78
پوائنٹ
29
سسٹر @بنت عبد السمیع ،
اس موضوع کا کیا فائدہ ہوا؟ ۔۔۔مجھے بتائیں سوائے
احناف پر 'لعن طعن کے' تو میں‌ممنون رہونگا۔
جزاک اللہ خیرا۔
 
Top