• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احادیث صحیحہ اور مقلدین ابی حنیفہ

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
ایک تو اس تھریڈ میں یہ ہو رہا ہے میں ایمان کے حوالہ سے قراں و حدیث سے تشریح کرتا ہوں تو آپ بات احناف پر لے جاتے ہیں ۔ میں احناف کے متعلق لکھتا ہوں تو آپ بات قران و حدیث کی تشریح کی طرف لے جاتے ہیں ۔
جیسا کہ میں پہلے بھی کہ چکا ہوں کہ پہلے قران و حدیث کے حوالہ سے ایمان میں کمی و بیشی کی تشریح پر اتفاق کرلیتے ہیں پھر دیکھ لیتے ہیں کہ احناف اس تشریح کے مخالف ہیں یا نہیں ؟
بہر حال آپ حضرات آیک دفعہ پھر ایمان میں کمی و بیشی کے حوالہ سے احادیث کی طرف لوٹے ہیں ۔ میری آپ سب سے گذراش جب تک ان احادیث کی تشریح اور مفہوم پر اتفاق نہ ہوجائے دوبارہ احناف کے موقف کی طرف نہ لوٹیں ۔ تاکہ ہم کسی نتیجہ کی طرف پہنچ سکیں

عمل بالأركان : نماز پڑھنا۔ زکوٰۃ دینا۔ رمضان کے روزے رکھنا اور یہ کہ مال غنیمت کا پانچواں حصہ (بیت المال میں) دو ۔ صبر اور رواداری
اگر کچھ وضاحتیں کردیں تو مہربانی ہوگي اور احادیث کا مفہوم سمجھنے میں آسانی ہوگي
1- کیا روزہ کا تارک ایمان سے خارج ہوتا ہے ۔
2- جب قبر میں فرشتہ ایک مسلمان کا ایمان کا جائزہ لیں گے تو من ربک ؟ ما دینک ؟ اور من نبیک ؟ پوچھیں گے تو یہ کیوں نہ پوچھيں گے ھل صمت ؟ آپ کے نذریک تو عمل بھی ایمان میں داخل ہیں ۔ اگر فرشتہ بنیادی عقائد کا پوچھ رہے ہیں تو بنیادی اعمال کا بھی پوچھنا چاہئیے
3- اگر کوئی شخص عقائد کے لحاظ سے مومن ہو لیکن اس میں کوئی نفاق کا شعبہ پائے جائے تو وہ مومن ہوگا یا منافق ۔ (اس جواب سے ایمان کے شعبہ جو اعمال کی صورت بیان ہوئے ہیں ان کا اصل مفہوم پتا چل جائے گا )
فقیر الی اللہ صاحب ذرا ان سوالات کے جواببات دے دیجئیے گا تو آپ کی پیش کردہ احادیث کا مفہوم سمجھنا آسان ہوجائے گا
گڈمسلم صاحب نے کہا کہ
دوبارہ سوال پر غور کریں بھائی اور سوال کا جواب دیں۔پوچھا یہ گیا تھا کہ ایمان اور عقیدہ میں فرق ہے یا نہیں ؟
میں نے حدیث پیش کی تھی اور اپنی طرف سے کچھ کہنا مناسب نہ سمجھا ۔ لیکن اگر آپ نہیں سمجھے تو میں بتا دیتا ہوں ۔ اللہ کی توحید ، آخرت میں حساب کتاب وغیرہ اسلام کے عقائد ہیں اور ان کی تصدیق اور اقرار ایمان ہے ۔
 
شمولیت
فروری 01، 2012
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
54
کیا روزہ کا تارک ایمان سے خارج ہوتا ہے ۔
اس کا ایمان ناقص ہوتا ہے

جب قبر میں فرشتہ ایک مسلمان کا ایمان کا جائزہ لیں گے تو من ربک ؟ ما دینک ؟ اور من نبیک ؟ پوچھیں گے تو یہ کیوں نہ پوچھيں گے ھل صمت ؟ آپ کے نذریک تو عمل بھی ایمان میں داخل ہیں ۔ اگر فرشتہ بنیادی عقائد کا پوچھ رہے ہیں تو بنیادی اعمال کا بھی پوچھنا چاہئیے
قبر میں فرشتہ ایمان کی تمام شاخوں کا سوال کرنے کا پابند نہیں

اگر کوئی شخص عقائد کے لحاظ سے مومن ہو لیکن اس میں کوئی نفاق کا شعبہ پائے جائے تو وہ مومن ہوگا یا منافق ۔ (اس جواب سے ایمان کے شعبہ جو اعمال کی صورت بیان ہوئے ہیں ان کا اصل مفہوم پتا چل جائے گا )
ناقص ایمان والا مومن ہوتا ہے

والله تعالی اعلم
 
شمولیت
فروری 01، 2012
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
54
ایمان کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟

عن علي بن الحسين عن أبيه عن علي ـ رضي الله عنهم ـ قال:
قال رسول الله صلى الله عليه و سلم الإيمان إقرار باللسان ومعرفة بالقلب و عمل بالجوارح

( شعب الإيمان )


امام ابن الجزری اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں

فالحديث إما صحيح أو حسن أو صالح محتج به
 
Top