• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احکام حیض

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بسم الله الرحمن الرحيم​
احکام حیض

تاليف :
فضيلت مآب شيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ الله

اردو ترجمۃ :
ابو المكرم عبد الجليل رحمہ اللہ

نظرثا نی :
شفيق الرحمن ضياء الله

طباعت واشاعت :
دفترتعاون برائےدعوت وارشاد سلطانہ-ریاض
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تقد يم

الحمد لله ,والصلاة والسلام علي رسول الله ,محمد بن عبد الله ,وآله وصحبه ومن سار علي دربه إلي يوم الدين ,أما بعد:
اسلامی بہنو! عبادات میں حیض کے احکام سے متعلق علمائے کرام سے بکثرت کئے جانے والے سوالات کے پیش نظر ہم نے یہ منا سب سمجھا کہ جو سوالات ہمیشہ اور بکثرت پیش آتٍے رہتے ہیں انہیں تفصیل کے بغیر مختصراً مرتب کردیا جائے-
اسلامی بہنو! ہم نے ان سوالات کی جمع وترتیب کا اہتمام اس لئے کیا ہے کہ یہ کتاب ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے ,کیونکہ شریعت الھی کی فقہ ومعرفت کی بڑی اہمیت ہے , اور اس لئے بھی کہ آپ علم وبصیرت کے ساتھ اللہ تعالی کی عبادت وبندگی کریں-
نوٹ:
پہلی مرتبہ کتاب کی ورق گردانی کرنے والا شخص یہ محسوس کر سکتا ہے کہ اس کے اند ر بعض سوالات مکرر ہیں ,لیکن بغور مطالعہ کرنے کے بعد اسے معلوم ہو گا کہ ابک سوال کے جواب میں بعض علمی اضافہ ہے جو دوسرےسوال کے جواب میں نہیں ہے ,اور اس علمی اضافہ کو ہم نے نظر انداز کردینا مناسب نہیں سمجھا-
وصلی اللہ وسلم علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ أجمعین-
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
نماز اور روزہ سےمتعلق حیض کے بعض احکام

سوال1:
عورت اگر فجر کے فوراً بعد پاک ہو جائے تو کیا وہ کھا نے پینے اور دیگر مفطرات سے رک کر اس دن کا روزہ رکھے گی ؟ اور کیا اس کے اس دن کے روزہ کا شمار ہوگا یا اسے اس دن کی قضا کرنی ہوگی ؟
جواب:
عورت اگر طلوع فجر کے بعد پاک ہوتی ہے تو اس دن اس کے کھانے پینےاور دیگر مفطرات سے باز رہنے کے سلسلہ میں علماء کے دو قول ہیں :
پہلا قول:
یہ ہے کہ اسے اس دن کھانے پینے اور دیگر مفطرات سے رک جانا ضروری ہے ,لیکن اسکا یہ روزہ شمار نہ ہوگا ,بلکہ اس کی قضا کرنی ہوگی ,امام احمد رحمہ اللہ کا مشہور مذہب یہی ہے-
دوسرا قول:
یہ ہے کہ اس کیلئے اس دن کھانے پینے اور دیگر مفطرات سے باز رہنا ضروری نہیں , کیونکہ اس کے لئے اس دن کا روزہ رکھنا درست نہیں , اسلئے کہ دن کے ابتدائی حصہ میں وہ حائضہ تھی جس کا روزہ رکھنا درست نہیں, اور جب اس کا روزہ درست نہیں تو کھانے پینے اور مفطرات سے رکے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں, اور یہ وقت ایسا ہے جس کا احترام اس پر ضروری نہیں کیونکہ دن کے ابتدائی حصہ میں وہ روزہ نہ رکھنے کی پا بند تھی , بلکہ اس وقت اس کا روزہ رکھنا حرام تھا ,اور شرعی روزہ جیساکہ ہم سب جانتے ہیں یہ ہے کہ اللہ عزوجل کی عبادت کی نیت سے طلوع فجر سےلیکرغروب آفتاب تک مفطرات سے باز رہا جائے-
یہ دوسرا قول جیسا کہ آپ ملاحظہ کر رہے ہیں پہلے قول سے زیادہ راجح ہے, بہر حا ل دونوں قو ل کی روشنی میں مذکورہ عورت کو اس دن کے روزہ کی قضا کرنی ہوگی-
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال 2:
ایک صاحب سوال کرتے ہیں کہ اگر حائضہ عورت (فجرسے پہلے) پا ک ہوئی اور فجر کے بعد غسل کیا اور نماز پڑھی اور اس دن کا روزہ مکمل کیا ,تو کیا اس پر اس روزہ کی قضا واجب ہے ؟
جواب:
حائضہ اگر طلوع فجر سے ایک منٹ بھی پہلے پاک ہو اور اسے طہر کا یقین ہو تو اگر یہ رمضان کا مہینہ ہے تو اس پر اس دن کا روزہ واجب ہے اور وہ روزہ صحیح شمار ہو گا ,اس کی قضا واجب نہیں ہوگی کیونکہ اس نے طہر کی حالت میں روزہ رکھا ہے ,اور اس نے غسل اگر چہ فجر بعد کیا ہے ,تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ,جس طرح مرد اگرجماع یا احتلام کے سبب جنبی ہو جائے اور سحری کرلے ,اور غسل طلوع فجر کے بعد کرے, تو اسکا روزہ صحیح ہے-
اس مناسبت سے میں عورتوں سے متعلق ایک اورمسئلہ کی جانب متنبہ کرنا چا ہتا ہوں , وہ یہ کہ بعض عورتیں یہ سمجھتی ہیں کہ عورت جب دن کا روزہ مکمل کرلے اور اسے افطار کے بعد اور عشاء کی نماز پڑھنے سے پہلے حیض آجائے تو اس دن کا روزہ فاسد ہوجاتا ہے ,اسکی کوئی اصل نہیں ,بلکہ اگر غروب آفتاب کے ایک لمحہ کےبعد بھی حیض آجائے تو وہ روزہ مکمل اور صحیح ہے-
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال3:
نفاس والی عورت اگر چالیس دن سے پہلے پاک ہوجائے تو کیا اس پر روزہ رکھنا اور نماز پڑھنا واجب ہے؟
جواب:
ہاں, نفاس والی عورت پر چالیس دن سے پہلے جب بھی پاک ہو جائے اور رمضان کا مہینہ ہو تو اس پر روزہ رکھنا اور نماز پڑھنا واجب ہے اور اس کے شوہر کیلئے اس سے مجامعت کرنا بھی درست ہے کیونکہ وہ عورت اب پاک ہے, اور روزہ اور نماز کے وجوب سے اور جماع کی اباحت سے کوئی چیز مانع نہیں-
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال4:
اگر عورت کے حیض کی معروف عادت آٹہ دن یا سات دن ہو ,پھر کبھی ایک یا دو مرتبہ اس کا حیض معروف عادت سے زیادہ دن تک رہ جائے ,تواسکا کیا حکم ہے؟
جواب:
کسی عورت کی معروف عادت اگر 6 دن یا سات دن ہو ,لیکن پھر یہ مدت لمبی ہوجائے اور اسکا حیض 8 دن یا نودن یا دس دن یا گیارہ دن تک باقی رہ جائے تو وہ پاک ہونے تک نماز نہ پڑھے,کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض کی کوئی خاص مدت متعین نہیں کی ہے ,اور اللہ تعالی کا ارشاد ہے :( ويسألونك عن المحيض قل هو أذىً )(البقرۃ222)
ترجمہ"وہ آپ سے حیض کےمتعلق دریافت کرتے ہیں, آپ فرما دیجئے کہ وہ ناپاکی ہے "
اسلئے جب تک حیض کا خون باقی رہے عورت بھی اپنی حالت پر باقی رہے گی, یہاں تک کہ وہ پاک ہو کر غسل کرے اور پھر نماز پڑھے .پھر دوسرے مہینہ میں اگر اسے گزشتہ مہینہ سے کم مدت حیض آ ئے تو جیسے ہی وہ پاک ہو غسل کرلے ,اگر چہ اس مہینہ کی مدت سے کم ہو . الغرض عورت جب تک حیض سے ہو نماز نہ پڑھے ,خواہ یہ حیض سابقہ عادت کے مطابق ہو یا اس سے زیادہ ہو یا اس سے کم ہو, اور جب حیض سے پاک ہو جائے نماز پڑھے-
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال6:
کیا نفاس والی عورت چالیس دن تک نماز اور روزہ ترک کئے رہے گی ,یا اس سلسلہ میں نفاس کے خون کے بند ہونے کا اعتبار کیا جائے گا کہ جیسے ہی خون ہوجائے وہ غسل کرکے نماز شروع کردے؟ نیز طہر کیلئے اقل مدت نفاس کیا ہے؟
جواب :
نفاس کی کوئی متعین مدت نہیں ہے , بلکہ جب تک خون آئے عورت نمازو روزہ ترک کئے رہے اور اس کا شوہر اس سے مجامعت بھی نہ کرے , اور جب طہردیکھ لے نماز اور روزہ شروع کردے , اور اب اسکا شوہر اس سے مجامعت بھی کرسکتا ہے, بھلے ہی ابھی چالیس دن پورے نہ ہوئے ہوں, اور اگر چہ اس نے نفاس میں دس دن یا پانچ دن ہی گزارے ہوں - الغرض نفاس ایک حسی چیزہے اور احکام اس کے وجود یا عدم سے تعلق رکھتے ہیں ,لہذا
جب نفاس موجود ہوگا اس کے احکام ثابت ہوں گے ,اور جب عورت پاک ہو جائے گی تو نفاس کے احکام بھی اس سے ساقط ہو جائیں گے , البتہ اگر نفاس کا خون60 دن کےبعد بھی جاری رہے تو اس صورت میں عورت مستحاضہ سمجھی جائے گی ,اس لئے اس حیض کی جو معروف مدت تھی صرف اتنی مدت گزار کر وہ غسل کرے گی اور نماز پڑھےگی –
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال6:
عورت كو رمضان كے مہینہ میں دن میں خون کے معمولی قطرے آگئے ,اور اس طرح کا خون پورے ماہ اسے آتا رہا اور وہ روزہ رکھتی رہی ,تو کیااسکا روزہ درست ہے ؟
جواب:
ہاں, اسکا روزہ درست ہے, اور خون کے ان قطرو ں کا کوئی اعتبار نہیں , کیونکہ وہ رگوں سے آتے ہیں ,اور علی رضی اللہ عنہ سے یہ منقول ہے کہ خون کے یہ قطرے جو نکسیر کی طرح ہوتے ہیں حیض نہیں –
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال7:
حائضہ یا نفاس والی عورت اگرفجرسے پہلے پاک ہوجائے ,لیکن طلوع فجر کے بعد غسل کرے ,تو کیا اسکا روزہ درست ہے؟
جواب:
ہاں, حائضہ اور اسی طرح نفاس والی عورت اگر فجر سے پہلے پاک ہو جائے ,لیکن طلوع فجر کے بعد غسل کرے تو اسکا روزہ درست ہے ,کیونکہ وہ جس وقت پاک ہوئی روزہ رکھنے کے لائق ہوگئی اور وہ بعینہ اس مرد کی طرح ہے جو طلوع فجرکے وقت حالت جنابت میں تھا ,تو اسکا روزہ درست ہے ,
کیونکہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے : (فالآن باشروهن وابتغو ما كتب الله لكم وكلوا واشربوا حتى يتبين لكم الخيط الأبيض من
الخيط الأسود من الفجر)
البقرة:187
پس اب تم اپنی بيويوں سے مباشرت کرو , اور جو چیز اللہ نے تمہارے لئے لکھی ہے اسے تلاش کرو ,اور کھاتے پیتے رہو , یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ سیاہ دھا گے سے ظاہر ہو جائے –
تو جب اللہ تعالی نے طلوع فجرتک جماع کرنے کی اجازت دی ہے تو اسکا لازمی مطلب یہ ہے کہ غسل طلوع فجرکے بعد ہوگا-
نیز عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے, کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ازواج مطہرات سے جماع کے بعد جنابت کی حالت میں صبح کرتے, حالانکہ آپ ﷺ روزہ سے ہوتے تھے - یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم طلوع فجر کے بعد غسل جنابت فرماتے تھے –
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال8:
عورت نے خون محسوس کیا یا حیض کی تکلیف محسوس کی, لیکن غروب آفتاب سے پہلے خون نہیں آیا, توکیا اس کا یہ روزہ درست ہے یا اس کی قضا کرنا ہو گی؟
جواب:
اگر پاک عورت نے حالت صیام میں حیض آنامحسوس کیا یا حیض کی محسوس کی لیکن حیض غروب آفتاب کے بعد آیا ,تو اسکا اس دن کا روزہ درست ہے, لہذااگر وہ فرض روزہ تھا تو اسکا اعادہ نہیں کرنا ہوگا, اور اگر نفل روزہ تھا تو اسکا اجروثواب متاثر نہیں ہوگا –
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top