• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احکام حیض

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال 59:
اگر عورت جمرہ عقبہ کی رمی کرنے کے بعد اور طواف افاضہ سے پہلے حائضہ ہوجائے , اوروہ اور اس کا شوہر کسی قافلہ (جماعت) کے ساتہ مرتبط بھی ہوں , تو اسے کیا کرنا چاہئے ؟ واضح رہے کہ سفر کر جانے کے بعد اس کے لئے دوبارہ مکہ مکرمہ آنا ممکن نہیں .
جواب:
مذكوره عورت كے لئے اگر دوبارہ مکہ مکرمہ آنا ممکن نہیں ہے تو اسے چاہئے کہ من باب الضرورہ اپنی شرمگاہ پر پٹی باندہ کر طواف کرلے , اور دیگر اعمال حج بھی پورے کرے , ایسی حالت میں اس پر کوئی فدیہ وغیرہ واجب نہیں .
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال 60:
نفاس والی عورت اگر چالیس دن سے پہلے پاک ہو جائے تو کیا اس کا حج درست ہے ؟اور اگر طہر نہ دیکھے تو کیا کرے ؟ واضح رہے کہ وہ حج کی نیت کرچکی ہے.؟
جواب:
نفاس والی عورت اگر چا لیس دن سے پہلے پاک ہو جائے تو وہ غسل کرکے نماز پڑھے اوروہ سارے کام کرے جوپاک عورتیں کرتی ہیں , یہاں تک کہ وہ بیت اللہ کا طواف بھی کرے , کیونکہ نفاس کی اقل مدت کی کوئی حد نہیں .
مذکورہ عورت اگر طہر نہ دیکھے تو بھی اس کی حج درست ہے ,البتہ پاک ہونے تک وہ بیت اللہ کا طواف نہ کرے , کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حائضہ عورت کو بیت اللہ کا طواف کرنے سے منع فرمایا ہے ,اوراس سلسلہ میں نفاس والی عورت بھی حائضہ ہی کے حکم میں ہے
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top