اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بجا فرمایا بلکہ ہمارے یہاں تو کہاوت ہے کہ وہ ادب ہی کیا جس میں بے ادبی نہ ہو))میں نے کبھی کسی بڑے لکھاری کو نہیں پڑھا کچھ عرصے سے شوق ہوا تو ہارڈ کاپی دستیاب نہیں اور سافٹ کاپی سے کتاب پڑھی جا سکتی ہے لیکن لطف نہیں اٹھایا جا سکتا۔ایک کتاب جو میں نے پڑھی تھی وہ مختار مسعود کی تھی۔ایسی دلچسپ کتاب کہ ابھی تک نہیں بھولی۔قدرت اللہ شہاب صاحب کےشہاب نامہ کا دینی حلقہ جات میں بھی بہت تذکرہ سنا تھا۔پہلے نمبر پر اسے ہی پرسوں نکالا ہے اور حالت یہ کہ ابھی شروع کی اور اسلام متعلق کچھ نامناسب باتوں پر سکریں شاٹس لے لیے ہیں))اب ہم جیسے کہاں ادب پڑھنے کے قابل))بہرحال پاکستان بننے سے قبل مسلمانوں کے حالات کے متعلق بہت تلخ آگاہی ہے اور ان افراد کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے کہ جنہیں پاکستان بننے پر اعتراض تھا اور ہے۔مجھے امید ہے کہ بطور فارن سروسز افسر ان کے اچھے فیصلے پڑھنے کو ضرور ملیں گے کیونکہ مقدمہ میں انہوں نے تعریف کی ہے))اسے مکمل کر کے یوسف بھائی کے اوپری لنکس کو ضرور دیکھوں گی۔اوپر یوسف بھائی نے لکھا کہ ادب کو ادب سمجھ کر پڑھا جائے تو زیادہ مناسب ہو گا
میں نے یہی موضوع اپنے شوہر سے ڈسکس کیا تو کہنے لگے ادبی لٹریچر کا مزاج کم و بیش تمام زبانوں میں ایک ہی ہے عربی زبان کو ہی لے لیں تو میں عربی شاعری نہیں پڑھی لیکن بقول ان کے فحاشی کی کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی
لیکن اس کے ساتھ اچھا ادبی ذوق بھی موجود ہے اور یہ ہر زبان میں موجود ہے
میں نے ابن صفی کا نام بہت سب رکھا تھا پڑھنے کی زحمت پچھلے مہینے کی۔۔نام تو یاد نہیں کیونکہ میں کہانیوں کے نام کم ہی پڑھتی ہوں))لیکن قتل اور جواہرات کی آڑ میں جوے کے کھیل پر چند صفحات کی کہانی تھی۔مجھے تو بالکل پسند نہیں آئی۔جملوں میں شاید حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے روانی نہیں تھی بلکہ ایک لمحے کو تو خیال پیدا ہوا کہ شاید انگریزی سے اردو میں ترجمہ کی گئی کہانی ہے۔اس میں جولیا نامی لڑکی کا عجیب سا ذکر تھا سو مجھے تو مشتبہ معلوم ہوا۔بہرحال ہم نے شروع سے اشتیاق احمد کو ہی پڑھا۔پر مزاح،تربیتی،شائستگی اور جاسوسی ایک ساتھ ملیں۔ہمارے تایا زاد بھائی چونکہ بڑے تھے اس لیے چھپ چھپا کر ابن صفی پڑھا کرتے اور ہمارے "اشتیاقی جنون" کا کھل کھلا کر مزاق اڑایا کرتے تھے))مجھے صرف اشتیاق احمد کو پڑھنے کا اتفاق ہوا اور میں نہیں سمجھتی کہ اس سے کسی طور منع کیا جا سکتا ہے۔ہاں یہ بات ضرور ہو سکتی کہ "ناول" متعلق ہمارے معاشرے میں رجحان غالب ہو یا انہوں نے کسی اور جاسوسی سیریز کے متعلق کچھ سنا ہو۔دو سال پہلے تک ابن صفی کو پڑھنے کا شوق جنون کی حد تک تھا. کسی نے بتایا کہ ناول خصوصی طور پر جاسوسی ناول پڑھنا صحیح نہیں. تب سے میں نے ابن صفی کو خیر باد کہ دیا.