اے اللہ! ہمارے اردو کو صحت و تندرستی عطا فرما دیجیے۔بھائ بات تو سچ ہے کہ جب سے ہم نے درس و تدریس میں انگریزی طریقہ تعلیم کو اپنایا ہے اردو کی طبیعت اکثر ناساز ہی رہتی ہے۔ بہر حال ہماری دعا ہے کہ وہ آپ کو جلد از جلد مکمل صحت سے نواز دے۔ آمین!
کسی مستند انگریزی ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
السلام علیکم
میں آج تک اسی کنفیوزن میں ہوں کہ یہ ’’Urdu‘‘ محترم ہیں یا محترمہ
مجھے توایسالگتا ہے کہ دعاء بھی پریشان ہوگی کہ محترم کےحق میں جائے یا محترمہ کے
تو بھائی حضرات پہلے اس مسئلہ کو حل کرنا چاہئے ؟!!!
وعلیکم السلام،السلام علیکم
دعا کے ساتھ دوا کی بھی ضرورت ھے، ایسی چھوٹی چھوٹی بیماریاں جسم کے لئے بہتر ہوتی ہیں۔ پھر بھی 3 دن بعد ہی کوئی دوا استعمال کرنی چاہئے اس سے پہلے استعمال کرنے پر خطرہ ہوتا ھے کیونکہ جس چیز نے جسم سے نکلنا ھے اگر اسے کسی میڈیسن سے روک لیا جائے تو مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ حکیم یا ڈاکٹر جس پر اعتماد ہو اس سے علاج کروائیں، بہتری آئے گی۔
والسلام
آمین۔جزاک اللہ خیرااے اللہ! ہمارے اردو کو صحت و تندرستی عطا فرما دیجیے۔
بابر بھائی۔ میرے فقرے میں موجود غلطی سے درگزر کیجیے گا۔ ابتسامہ۔
بہت خوب اُردو بھائی۔
آپ کے یوزر نیم پر کیا ادبی لطیفہ بن گیا ہے۔
اللہ تعالی آپ کوایمان والی صحت مند زندگی عطا فرمائے اور آپ کی توانائیوں کو دین اسلام کو نافذ کرنے کی خاطر استعمال فرمائے آمین