• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسامہ بن لادن کے متعلق سلفی علماء کے اقوال

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
اسامہ بن لادن کے متعلق سعودی فتویٰ کمیٹی کا فتویٰ

ثالثًا: تقرر اللجنة أن ما جاء في هذه الفتوى المزورة المكذوبة هو - بحمد الله تعالى - ظاهر البطلان ، بيّن الكذب ، لا ينطلي على من له أدنى معرفة بالبيانات والقرارات الصادرة عن هيئة كبار العلماء وفتاوى اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء وعلماء هذه البلاد ، فإن المدعو الضال أسامة بن لادن وتنظيم القاعدة متقرر لدى العلماء ضلال مسلكهم ، وشناعة جرمهم ، وأنهم بأقوالهم وأفعالهم ما جرّوا على الإسلام والمسلمين إلا الوبال والدمار ، وكل عاقل فضلاً عن عالم يدرك انحراف هذا المسلك ، وأنه لا يجوز لمسلم أن ينتسب إلى تنظيم القاعدة ، ولا أن يرضى بأفعاله ، ولا أن يتكتم على المنتسبين إليه لقول النبي صلى الله عليه وسلم في الحديث الصحيح : « لعن الله من آوى محدثًا » رواه مسلم .

ثالثاً: .....گمراہ اسامہ بن لادن اور اس کی تنظیم القاعدہ کے گمراہ مسلک اور طریقے اور ان کے جرم کی ہولناکی کے متعلق علماء جانتے ہیں، ان لوگوں نے اپنے اقوال و افعال کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں پر سوائے وبال اور فساد کے کچھ نہیں لایا۔ عالم تو دور ہر عقلمند آدمی بھی اس مسلک کے انحراف اور گمراہی کے متعلق جانتا ہے، اور کسی مسلم شخص کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنی نسبت تنظیم القاعدہ کی طرف کرے، اور کسی بھی شخص کو اس تنظیم کے افعال سے راضی نہیں ہونا چاہئے، اور اس تنظیم کی طرف منسوب لوگوں کی پردہ پوشی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اللّٰہ کے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: « لعن الله من آوى محدثًا » اللّٰہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جس نے کسی بدعتی کو پناہ دی۔ (رواه مسلم) .
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اسامہ بن لادن کو کئی سعودی علما ہی مجاہد اسلام اور’ شہید‘ سمجھتے ہیں۔
بلکہ پاکستان میں تو کئی سلفی علما نے ان کا غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھا تھا۔
خود سعودیہ کے علما و حکومت روس کے خلاف افغان جہاد میں القاعدہ و طالبان وغیرہ کو سپورٹ کرتے رہے ہیں، بعد میں ان کا نظریہ تبدیل ہوا تھا۔
بہر صورت وقتی طور پر ایسی شخصیات کے بارے میں اتنا شدید اختلاف پہلی دفعہ نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی کئی بڑی بڑی شخصیات کو بعض لوگ خارجی و فسادی اور دوسرے لوگ مجاہد اسلام اور مجدد و مجتہد سمجھتے رہے ہیں۔
شیخ محمد بن عبد الوہاب، سید احمد شہید، مولانا اسماعیل شہید رحمہم اللہ جمیعا، اس کی واضح مثال ہیں۔
ہمارے مطابق اسامہ بن لادن جیسی شخصیات کتنی ہی متنازعہ ہوں، تاریخ نے انہیں مجاہدین کی صف میں شامل کرلیا ہے۔ واللہ اعلم۔
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
اسامہ بن لادن کو کئی سعودی علما ہی مجاہد اسلام اور’ شہید‘ سمجھتے ہیں۔
چند سعودی سلفی علماء کے اقوال پیش کریں جنہوں نے بن لادن کو مجاہدِ اسلام اور شہید کہا ہو۔
پاکستان میں تو کئی سلفی علما نے ان کا غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھا تھا۔
پاکستان کے کن سلفی علماء نے بن لادن کی غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھی تھی، ان علماء کے نام بتائیں، اور ہو سکے تو فوٹو، ویڈیو وغیرہ بطور ثبوت بھی پیش کریں۔

خود سعودیہ کے علما و حکومت روس کے خلاف افغان جہاد میں القاعدہ و طالبان وغیرہ کو سپورٹ کرتے رہے ہیں، بعد میں ان کا نظریہ تبدیل ہوا تھا۔
شیخ صاحب یہ بتائیں کہ اگر کوئی عالم یا مجتہد فتویٰ دیتا ہے پھر بعد میں اپنے ہی فتویٰ کے بالکل خلاف فتویٰ دیتا ہے تو اس کے پہلے فتویٰ کو مانا جائے گا یا دوسرے؟ اور اس نے اپنے ہی فتویٰ کے خلاف فتویٰ دیا تو اس کے پہلے فتویٰ کی کیا حیثیت رہے گی؟

بہر صورت وقتی طور پر ایسی شخصیات کے بارے میں اتنا شدید اختلاف پہلی دفعہ نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی کئی بڑی بڑی شخصیات کو بعض لوگ خارجی و فسادی اور دوسرے لوگ مجاہد اسلام اور مجدد و مجتہد سمجھتے رہے ہیں۔
شیخ محمد بن عبد الوہاب، سید احمد شہید، مولانا اسماعیل شہید رحمہم اللہ جمیعا، اس کی واضح مثال ہیں۔
واضح مثالوں میں آپ نے صرف اہل حدیث اور سلفی علماء کے نام ہی گنوائے ہیں، کسی غیر سلفی کی مثال کیوں نہیں دی؟ پاکستان کے شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی مثال پیش کر دیتے، اور بولتے کہ بعض لوگ اس کو شیخ الاسلام کہتے ہیں اور بعض لوگ کذاب کہتے ہیں۔

ارے بھائی اگر میری بات سمجھ میں نہیں آئی تو کم سے کم بحث کا عنوان ہی پڑھ لیتے۔
عنوان میں "سلفی علماء کے اقوال" کی شرط ہے، شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللّٰہ کے متعلق سلفی علماء میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
اگر یہی بات کہی جائے تو پھر ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ کی شخصیت میں بھی اختلافی اور متنازع ہے، اہل بدعت انہیں گالیاں دیتے اور ان سے پہلے کے کئی بڑے بڑے آئمہ سلف کو گالیاں دیتے ہیں۔
بات کو سمجھیں، بات اہل بدعت کی نہیں اہل سنت، اہل حدیث، سلفی علماء کے اقوال کی ہو رہی ہے۔

ہمارے مطابق اسامہ بن لادن جیسی شخصیات کتنی ہی متنازعہ ہوں، تاریخ نے انہیں مجاہدین کی صف میں شامل کرلیا ہے۔
ہمارے اور آپ کے مطابق کیا ہے کیا نہیں اس کی بات رہنے دیں، سلفی علماء کے اقوال کیا ہیں بن لادن کے متعلق وہ پیش کریں۔

"تاریخ نے انہیں مجاہدین کی صف میں شامل کرلیا ہے" اس جملے کا مطلب سمجھا دیں، بڑی مہربانی ہوگی۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
میں خود ایک سلفی طالبعلم ہوں، اپنی معلومات کی بنا پر کہا ہے، جسے اعتماد ہوگا، قبول کرلےگا۔ جسے نہیں نہ کرے۔
علما کانام لینا ضروری نہیں۔
غائبانہ جنازہ پڑھنے والی جماعۃ الدعوۃ ہے، اور اس میں شامل تمام علما کاتعلق مسلک اہل حدیث سے ہے۔ انہوں نے اپنے مرکز میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا تھا۔
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
میں خود ایک سلفی طالبعلم ہوں، اپنی معلومات کی بنا پر کہا ہے، جسے اعتماد ہوگا،
اگر آپ سلفی طالب علم ہیں تو سلفی کبار علماء کی مخالفت کیسے کر رہے ہیں؟ وہ بھی بغیر کسی ثبوت کے؟ بغیر کوئی دلیل دیئے کہ اسامہ بن لادن کس طرح مجاہدِ اسلام اور شہید کہلائے گا؟ یہ کونسی سلفیت ہے آپ کی کہ آپ سلفی طالب علم ہونے کا دعویٰ تو کر رہے ہیں لیکن سلف صالحین کی بات نہیں مانتے،، عجیب و غریب سلفیت ہے بھائی آپ کی، سلفی منہج پر کونسی کتاب میں یہ عجیب اصول ہے ذرا مجھے بھی بتا دیں، تا کہ میں بھی اپنی من مانی کر سکوں اور سلفیت سے خارج بھی نہ ہوں۔ اپنے آپ کو اہل حدیث اور سلفی بھی بولتا رہوں اور سلف صالحین کے فتاویٰ کے خلاف بھی فتویٰ دے سکوں، اور سلفی علماء و طلاب علم کو دھوکے دیتا پھروں۔ اور ہر مسئلے میں سلف صالحین کے فتاویٰ و اقوال تلاش کرنے کی جھنجھٹ سے بھی آپ کی طرح آزاد ہو جاوں۔ مہربانی کر کے کتاب کا نام بتا دیں۔

علما کانام لینا ضروری نہیں
یہ کیا بے کار بات ہے بھائی؟ علماء کا نام پوچھ رہا ہوں دہشت گردوں کا نہیں، جو آپ بتانے کے لیے اس طرح ڈر رہے ہیں۔
اور سلفی علماء کا نام بتانے میں حرج ہی کیا ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جن کو آپ سلفی علماء سمجھتے ہیں وہ سلفی علماء کے نزدیک سلفی نہ ہوں۔
اس لیے ان پاکستانی سلفی علماء کے نام بتائیں جنہوں نے اسامہ بن لادن کا جنازہ پڑھا، اور اسے مجاہد اسلام اور شہید کہا ہے۔
(قال ابن سيرين : لم يكونوا يسألون عن الإسناد فلما وقعت الفتنة قالوا : سموا لنا رجالكم . فينظر إلى أهل السنة فيؤخذ حديثهم ، وينظر إلى أهل البدع ، فلا يؤخذ حديثهم).
یہ اصول تو پڑھا ہوگا آپ نے، تو اپنے علماء کے نام بتائیں، ہم بھی دیکھیں کہ وہ اہل سنت ہیں یا اہل بدعت ہیں؟

غائبانہ جنازہ پڑھنے والی جماعۃ الدعوۃ ہے، اور اس میں شامل تمام علما کا تعلق مسلک اہل حدیث سے ہے۔ انہوں نے اپنے مرکز میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا تھا
جماعۃ الدعوہ کے علماء اہل حدیث ہیں تو پھر جماعتِ اہلِ حدیث کے علاوہ الگ سے نئی جماعت کیوں بنائی ہے انہوں نے؟ اور الگ سے مرکز بھی بنایا ہے؟ وہ ایسا کیا الگ کام کرنا چاہتے ہیں جو اہل حدیث جماعت کے علاوہ الگ سے نئی جماعت بنانے کی ضرورت محسوس کی ان لوگوں نے؟
اور جماعت الدعوہ میں موجود اہل حدیث علماء کون ہیں نام بتائیں بھائی۔

[USERGROUP=2]@رجسٹرڈ اراکین[/USERGROUP] آپ لوگوں میں کون کون ہیں جو اہل حدیث اور سلفی بھی ہیں اور سلف صالحین کے فتاویٰ بھی نہیں مانتے پھر بھی سلفی ہی رہتے ہیں۔
اور کون کون اسامہ بن لادن کو مجاہدِ اسلام اور شہید مانتے ہیں؟
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
گمراہ اسامہ بن لادن اور اس کی تنظیم القاعد
اپنوں اور غیر کی زبانوں میں فرق ہونا چاہیے.
یہ لنک ایک ادنی سی کوشش ہے. شیخین، ابن عثيمين اور ابن جبرین کا شیخ اسامہ کے بارے میں مؤقف بھی ملے گا.

دینی بہن ہونے کے ناطے مشورہ دے رہی ہوں ،،، محاذ پر 2 ،3 سال لگانے چاھییں تاکہ زمینی حقائق کا اندازہ ہو سکے اور آئمہ جھاد کے کردار کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملے.

آئمہ جھاد کا ایک گروہ وہ ہے جو لگژری چھتوں کے نیچے بیٹھ کر شہادت کی دعا کرتا ہے، اور ایک گروہ جو پورا خاندان شہید (ان شاءاللہ) کروا کر عیش کوشی کی زندگیاں چھوڑ کر امت مسلمہ کی خاطر نکل کھڑے ہوئے.
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اگر آپ سلفی طالب علم ہیں تو سلفی کبار علماء کی مخالفت کیسے کر رہے ہیں؟ وہ بھی بغیر کسی ثبوت کے؟ بغیر کوئی دلیل دیئے کہ اسامہ بن لادن کس طرح مجاہدِ اسلام اور شہید کہلائے گا؟ یہ کونسی سلفیت ہے آپ کی کہ آپ سلفی طالب علم ہونے کا دعویٰ تو کر رہے ہیں لیکن سلف صالحین کی بات نہیں مانتے،، عجیب و غریب سلفیت ہے بھائی آپ کی، سلفی منہج پر کونسی کتاب میں یہ عجیب اصول ہے ذرا مجھے بھی بتا دیں، تا کہ میں بھی اپنی من مانی کر سکوں اور سلفیت سے خارج بھی نہ ہوں۔ اپنے آپ کو اہل حدیث اور سلفی بھی بولتا رہوں اور سلف صالحین کے فتاویٰ کے خلاف بھی فتویٰ دے سکوں، اور سلفی علماء و طلاب علم کو دھوکے دیتا پھروں۔ اور ہر مسئلے میں سلف صالحین کے فتاویٰ و اقوال تلاش کرنے کی جھنجھٹ سے بھی آپ کی طرح آزاد ہو جاوں۔ مہربانی کر کے کتاب کا نام بتا دیں۔
سلفیت کسی فرد، یا دھڑے کی بات ماننے کا نام نہیں۔
صاحب علم اپنے علم کی روشنی میں کسی بھی فتوی کے قبول یا رد کا حق رکھتا ہے۔ اگر کسی کی ہوائے نفس کا دخل ہوگا، تو اللہ کے ہاں جوابدہ ہے۔
جماعۃ الدعوۃ میں شامل لوگ اہل حدیث ہی ہیں، اگر آپ کے نزدیک اسامہ بن لادن کا جنازہ پڑھنے والے یا اس کو شہید ماننے والے اہل حدیث یا سلفی نہیں ہوسکتے، تو یہ آپ کا اپنا مزاج ہے۔
اسلامی جماعتیں متعدد ہیں، جس طرح اسلامی ملک متعدد ہیں، ورنہ تو پہر کوئی یہ بھی پوچھنے کو حق بجانب ہوگا کہ اتنے سارے اسلامی ملک بنانے کا جواز کیاہے؟ ایک ہی کافی تھا۔
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
اگر آپ سلفی طالب علم ہیں تو سلفی کبار علماء کی مخالفت کیسے کر رہے ہیں؟ وہ بھی بغیر کسی ثبوت کے؟ بغیر کوئی دلیل دیئے کہ اسامہ بن لادن کس طرح مجاہدِ اسلام اور شہید کہلائے گا؟ یہ کونسی سلفیت ہے آپ کی کہ آپ سلفی طالب علم ہونے کا دعویٰ تو کر رہے ہیں لیکن سلف صالحین کی بات نہیں مانتے،، عجیب و غریب سلفیت ہے بھائی آپ کی، سلفی منہج پر کونسی کتاب میں یہ عجیب اصول ہے ذرا مجھے بھی بتا دیں، تا کہ میں بھی اپنی من مانی کر سکوں اور سلفیت سے خارج بھی نہ ہوں۔ اپنے آپ کو اہل حدیث اور سلفی بھی بولتا رہوں اور سلف صالحین کے فتاویٰ کے خلاف بھی فتویٰ دے سکوں، اور سلفی علماء و طلاب علم کو دھوکے دیتا پھروں۔ اور ہر مسئلے میں سلف صالحین کے فتاویٰ و اقوال تلاش کرنے کی جھنجھٹ سے بھی آپ کی طرح آزاد ہو جاوں۔ مہربانی کر کے کتاب کا نام بتا دیں۔

یہ کیا بے کار بات ہے بھائی؟ علماء کا نام پوچھ رہا ہوں دہشت گردوں کا نہیں، جو آپ بتانے کے لیے اس طرح ڈر رہے ہیں۔
اور سلفی علماء کا نام بتانے میں حرج ہی کیا ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جن کو آپ سلفی علماء سمجھتے ہیں وہ سلفی علماء کے نزدیک سلفی نہ ہوں۔
اس لیے ان پاکستانی سلفی علماء کے نام بتائیں جنہوں نے اسامہ بن لادن کا جنازہ پڑھا، اور اسے مجاہد اسلام اور شہید کہا ہے۔
(قال ابن سيرين : لم يكونوا يسألون عن الإسناد فلما وقعت الفتنة قالوا : سموا لنا رجالكم . فينظر إلى أهل السنة فيؤخذ حديثهم ، وينظر إلى أهل البدع ، فلا يؤخذ حديثهم).
یہ اصول تو پڑھا ہوگا آپ نے، تو اپنے علماء کے نام بتائیں، ہم بھی دیکھیں کہ وہ اہل سنت ہیں یا اہل بدعت ہیں؟

جماعۃ الدعوہ کے علماء اہل حدیث ہیں تو پھر جماعتِ اہلِ حدیث کے علاوہ الگ سے نئی جماعت کیوں بنائی ہے انہوں نے؟ اور الگ سے مرکز بھی بنایا ہے؟ وہ ایسا کیا الگ کام کرنا چاہتے ہیں جو اہل حدیث جماعت کے علاوہ الگ سے نئی جماعت بنانے کی ضرورت محسوس کی ان لوگوں نے؟
اور جماعت الدعوہ میں موجود اہل حدیث علماء کون ہیں نام بتائیں بھائی۔

[USERGROUP=2]@رجسٹرڈ اراکین[/USERGROUP] آپ لوگوں میں کون کون ہیں جو اہل حدیث اور سلفی بھی ہیں اور سلف صالحین کے فتاویٰ بھی نہیں مانتے پھر بھی سلفی ہی رہتے ہیں۔
اور کون کون اسامہ بن لادن کو مجاہدِ اسلام اور شہید مانتے ہیں؟

آپکو تحقیقی مطالعہ کی اشد ضرورت ہے.
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
ذكر الإمام عبد العزيز بن باز – رحمه الله - في (جريدة المسلمون والشرق الأوسط - 9 جمادى الأولى 1417ھ) : أن أسامة بن لادن من المفسدين في الأرض، ويتحرى طرق الشر الفاسدة وخرج عن طاعة ولي الأمر.
امام عبد العزیز بن باز رحمہ اللّٰہ (جریدہ: المسلمون والشرق الأوسط - 9 جمادى الأولى 1417ھ) میں کہتے ہیں: اسامہ بن لادن زمین میں فساد پھیلانے والوں میں سے ہے، اس نے فاسد شر والے طریقے کا انتخاب کیا ہے اور ولی الامر کی اطاعت سے نکل گیا ہے۔
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
في جريدة الرأي العام الكويتية بتاريخ 19/12/1998 العدد : 11503 قال الشيخ مقبل -رحمه الله- : (( أبرأ إلى الله من بن لادن فهو شؤم وبلاء على الأمة وأعمــاله شر )).
شیخ مقبل رحمہ اللّٰہ کہتے ہیں: میں بن لادن سے اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک بری ہوں، وہ امت کے لئے منحوس اور مصیبت ہے اور اس کے اعمال برے ہیں۔
 
Top