• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
7- لوگوں کو اپنے شر سے بچانا:
ابو ذر جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون سا عمل سب سے افضل ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ پر ایمان رکھنا اور اس کے راستے میں جہاد کرنا۔ "
میں نے کہا پھر کون سا ؟
فرمایا :
"وہ غلام آزاد کرنا جو مالک کی نگاہ میں عمدہ اور قیمتی ہو۔ "
عرض کیا اگر میں یہ نہ کر سکوں؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"کسی کاریگر کی مدد کرو یا بے ہنر کا کام کرو۔"
میں نے عرض کیا۔ اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں؟
فرمایا:
"تم لوگوں کو اپنے شر سے بچائے رکھو یہ بھی تمہارا اپنے آپ پر صدقہ(نیکی) ہے۔"
(بخاری کتاب العتق، باب ای الرقاب افضل، مسلم کتاب الایمان باب بیان کون الایمان باللہ افضل الاعمال)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
8- راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹانا :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
"ایک آدمی نے درخت کی کانٹے دار شاخ دیکھی اور کہا اللہ کی قسم میں اس کو مسلمانوں سے دور کر دوں گا تاکہ یہ انہیں تکلیف نہ پہنچائے اللہ نے اسے اس عمل کی وجہ سے جنت میں داخل کر دیا۔"
(بخاری کتاب الاذان باب فضل التھجیر الی الظھر، مسلم کتاب البر باب فضل ازالۃ الاذی عن الطریق)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"مجھ پر میری امت کے اچھے اور برے عمل پیش کئے گئے۔ میں نے اچھے اعمال میں راستے سے تکلیف دہ چیز (پتھر کانٹے وغیرہ) کا ہٹانا بھی پایا اور اس کے برے اعمال میں وہ تھوک پایا جو مسجد میں تھوکا گیا اور اس کو صاف نہ کیا گیا ہو۔"
(مسلم کتاب المساجد باب النھی عن البصاق فی المسجد فی الصلاۃ وغیرھا)
معلوم ہوا شادی بیاہ کے موقعوں پر یا دوکاندار تجاوزات کھڑی کر کے راستوں کو تنگ یا بند کر دیتے ہیں۔ یہ برا عمل ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
اللہ کے منع کردہ کام

1- شیطان کی مشابہت اختیار کرنا:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تم بائیں ہاتھ سے نہ کھاؤ نہ پیؤ۔ اس لئے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا پیتا ہے۔"
(مسلم کتاب الاشربۃ باب اداب الطعام والشراب واحکامھا)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
2- یہود و نصاریٰ کی مشابہت :

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"یہودی اور عیسائی (داڑھی اور سر کے سفید بال) نہیں رنگتے تم ان کی مخالفت کرو۔"
(بخاری کتاب اللباس باب الخضاب، مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب مخالفۃ الیھود فی الصبغ)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرے گا وہ انہی میں سے ہو گا۔‘‘
(ابوداؤد ۔ح۔۱۳۰۴)
یقیناً مشابہت اختیار کرنے سے آپس میں محبت و الفت اور مناسبت و موافقت پیدا ہوتی ہے جو شرعاً حرام ہے اور مسلمانوں میں احساس کمتری بھی اسی وجہ سے ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
4- بالوں کو سیاہ رنگنا:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے والد ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں حکم دیا کہ ان کے سفید بالوں کو بدل دو اور ان کو سیاہ کرنے سے بچو۔
(مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب صبغ الشعر وتغیرالشیب)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
4- داڑھی اور سر کے سفید بال اکھاڑنا:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"سفید بالوں کو نہ اکھیڑو اس لئے کہ قیامت کے دن یہ مسلمان کے لئے نور ہوں گے۔"
(ابوداؤد کتاب الترجل باب نتف الشیب۔ح۔۲۰۲۴۔ ترمذی ابواب الادب ۔ح۔۱۲۸۲۔ نسائی کتاب الزینۃ باب النھی عن نتف الشیب۔ح۔۱۷۰۵۔ امام ترمذی نے حسن کہا ہے)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
5- مشرکین کی مشابہت:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"مشرکین کی مخالفت کرو ۔مونچھیں صاف کرو ‘داڑھیوں کو بڑھاؤ۔"
(بخاری ۔ح۔۳۹۸۵، مسلم ۔ح۔۹۵۲)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
6- سر کے بال مونڈنا :

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بالوں کے مونڈنے اور کچھ کو چھوڑنے سے منع فرمایا۔
(بخاری کتاب اللباس باب القزع، مسلم کتاب اللباس باب کراھۃ القزع)

آپ نے ایک بچے کو دیکھا کہ اس کے سر کے کچھ بال مونڈے ہوئے تھے اور کچھ چھوڑے ہوئے تھے۔ آپ نے انہیں اس سے منع فرمایا اور حکم دیا کہ اس کے سارے بال مونڈدو یا سارے بال چھوڑ دو۔
(ابوداؤد کتاب الترجل باب الذؤبۃ ۔ح۔۵۹۱۴)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
7- مصنوعی بال (وگ) :

ایک عورت نے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میری بیٹی کے بال جلد کی بیماری کی وجہ سے جھڑ گئے ہیں اور میں نے اس کی شادی کر دی ہے۔ کیا میں اس میں مصنوعی بال جوڑ سکتی ہوں۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے بال جوڑنے والی پر بال جڑوانے والی پر اور اس پر جس کے بال لے کر جوڑے جائیں لعنت فرمائی ہے۔
(بخاری کتاب اللباس باب الموصولۃ، مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب تحریم فعل الواصلۃ والمستوصلۃ)

اللہ کی پیدا کردہ صورت میں تبدیلی کرنا :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ نے بدن گودنے والیوں اور گدوانے والیوں اور پلکوں کے بال اکھڑوانے والیوں اور خوبصورتی کے لیے دانتوں کے درمیان فاصلہ کرنے والیوں پر جو اللہ کی پیدا کردہ صورت میں تبدیلی کرتی ہیں لعنت فرمائی ہے۔‘‘
(بخاری کتاب اللباس باب المتفلجات للحسن، مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب تحریم فعل الواصلۃ والمستوصلۃ)
بدن گودنا سے مراد حسن و جمال کے اضافے کے لئے جلد میں سوئی چبھو کر خون نکالنا اور اس جگہ سرمہ یا نیل بھر دینا ہے تاکہ وہ جگہ سیاہ یا سبز ہو جائے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
8- ایک جوتا پہن کر چلنا:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"کوئی مومن ایک جوتا پہن کر نہ چلے چاہے تو دونوں جوتے پہنے یا دونوں پیروں کو ننگا کرے"۔
(بخاری کتاب اللباس باب لایمشی فی نعل واحدۃ، مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب اذا انتعل فلیبدا بالیمین)
 
Top