• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
9- بدشگونی لینا :

نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"بیماری کا ایک سے دوسرے کو لگ جانا اور بدشگونی لینا کوئی چیز نہیں۔"
(بخاری کتاب الطب باب الطیرہ، مسلم کتاب السلام باب الطیرہ والفال)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
10- مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان یا فروخت کرنا:

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص کسی کو مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے سنے تو یہ کہے۔ (لا ردها الله عليك) اللہ تعالیٰ تجھے یہ چیز نہ لوٹائے اس لئے کہ مسجدیں اس کام کے لئے نہیں بنائی گئی ہیں۔"
(مسلم کتاب المساجد باب النھی عن نشد الضالۃ فی المسجد)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جب تم کسی کو مسجد میں خرید و فروخت کرتا ہوا دیکھو تو کہو ’’لا أربح الله تجارتك‘‘ اللہ تیری تجارت کو نفع بخش نہ کرے۔"
(ترمذی ابواب البیوع باب النھی عن البیع فی المسجد۔ح۔۱۲۳۱۔ امام ترمذی نے حسن، حاکم اور ذہبی نے صحیح کہا ہے)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
11- مسجد میں اونچی آواز میں گفتگو کرنا :

مسجد نبوی میں طائف کے رہنے والے دو آدمی اونچی آواز میں گفتگو کر رہے تھے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا:
"اگر تم مدینہ کے رہنے والے ہوتے تو میں تمہیں ضرور سزا دیتا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں اونچی آواز میں گفتگو کر رہے ہو۔"
(بخاری کتاب الصلاۃ باب رفع الصوت فی المساجد)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
12- بادشاہ کو شہنشاہ کہنا :

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے ذلیل ترین نام اس شخص کا ہے جو اپنا نام شہنشاہ( بادشاہوں کا بادشاہ) رکھے۔"
(بخاری کتاب الادب باب ابغض الاسماء الی اللّٰہ، مسلم کتاب الاداب باب تحریم التسمی بملک الاملاک)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
13- بخار کو برا کہنا:

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"بخار کو برا بھلا مت کہو۔ اس لئے کہ یہ انسان کے گناہوں کو اس طرح دور کر تا ہے جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو دور کرتی ہے۔"
(مسلم کتاب البر والصلۃ با ب ثواب المومن فیمایصیبہ من مرض او حزن)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
14- ہوا کو برا کہنا:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ہوا اللہ کی رحمت ہے۔ یہ رحمت لے کر آتی ہے اور کبھی عذاب لاتی ہے۔ پس جب تم اسے دیکھو تو اسے برا بھلا مت کہو۔ اللہ سے اس کی بھلائی کا سوال کرو اور اس کی برائی سے پناہ مانگو۔‘‘
(ابو داؤد کتاب الادب باب مایقول اذا حاجت الریح۔ح۔۷۹۰۵۔ حاکم، ذہبی اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے)

جب تیز ہوا چلتی تو نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے۔
’’اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ‘‘
(مسلم کتاب صلاۃ الاستسقاء باب التعوذ عند رؤیۃ الریح)
’’اے اللہ میں تجھ سے اس کی بھلائی کا اور اس میں جو کچھ ہے اس کی بھلائی کا اور اس چیز کی بھلائی کا جس کے ساتھ اس کو بھیجا گیا ہے۔ سوال کرتا ہوں۔ اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس کی برائی سے اور اس چیز کی برائی سے جو اس میں ہے اور اس چیز کی برائی سے جس کے ساتھ اسے بھیجا گیا ہے۔ ‘‘
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
15- رات کو جاگنا:

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"رات کے وقت اپنے بچوں کو گھروں میں روک رکھو اور قدموں کے پر سکون ہو جانے کے بعد رات کو جاگنے سے بچو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ اللہ اپنی کس مخلوق کو نکالے گا دروازے بند کر دو چراغ بجھا دو برتن ڈھانپ دو اور مشکیزوں کے منہ بند کر دو۔"
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ۴۵۴۳)

اور ایک روایت میں ہے کہ رات کو اندھیرے کے بعد جاگنے سے بچو۔
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ۲۵۷۱)

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’نماز پڑھنے والے اور مسافر کے علاوہ کسی اور کے لئے رات کو جاگنا درست نہیں‘‘۔
(سنن ترمذی کتاب الاستئذان والادب۰۳۷۲)

عشا کے بعد بات چیت کرنے کی کراہت:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشا سے پہلے سونے کو اور عشا کے بعد بات چیت کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔1

عشا کے بعد دینی گفتگو کرنے کا جواز:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کے آخری ایام میں عشا کی نماز پڑھائی۔ سلام کے بعد فرمایا۔ بے شک جو شخص آج روئے زمین پر زندہ ہے۔ سوسال کے پورے ہونے تک وہ زندہ نہیں رہے گا۔
(بخاری کتاب العلم باب العلم باب السمر فی العلم، مسلم کتاب فضائل الصحابۃ قولہ لاتاتی ماءۃ سنۃ وعلی الارض نفس)

ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشا کی نماز آدھی رات کو پڑھائی پھر فرمایا:
"سنو بے شک بعض لوگ نماز پڑھ کر سو گئے اور تم جتنی دیر نماز کا انتظار کرتے رہے برابر نماز ہی میں رہے۔"
(بخاری کتاب مواقیت الصلاۃ باب السمر فی الفقہ والخیر بعد العشاء)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
16- کچھ دھوپ کچھ سائے میں بیٹھنا:

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب تم میں کوئی شخص سائے میں ہو پھر سایہ اس سے ہٹ جائے اور اس کا کچھ حصہ دھوپ میں اور کچھ سائے میں ہو تو وہ کھڑا ہو جائے۔‘‘
(السلسلہ الصحیحہ :۷۳۸)

ایک اور روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سائے اور دھوپ کے درمیان بیٹھنے سے منع کیا ہے اور فر مایا:
’’یہ شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے ۔‘‘
(مسند احمد:۴۷۸۴۱)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
17- فضول بحث و مباحثہ :

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ تمہارے لئے تین چیزوں کو پسند فرماتا ہے۔"
(۱)۔۔۔ اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ۔
(۲)۔۔۔ تم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو۔
(۳)۔۔۔ باہم اختلاف نہ کرو۔ اور تمہارے لئے تین باتوں کو نا پسند فرماتا ہے:
(۱)۔۔۔ بحث و تکرار کو
(۲)۔۔۔ زیادہ سوال کرنے کو
(۳)۔۔۔ مال ضائع کرنے کو۔
(مسلم کتاب الاقضیۃ باب النھی عن کثرۃ المسائل من غیرحاجۃ)

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فضول بحث و تکرار، مال ضائع کرنے اور زیادہ سوال کرنے سے منع فرمایا نیز ماؤں کی نافرمانی کرنے، لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے، واجب الادا حق نہ دینے اور بغیر استحقاق کے کسی چیز کو طلب کرنے یا پیچھے پڑ کر مانگنے سے منع فرمایا ہے۔
(بخاری کتاب الرقائق باب ما یکرہ من قیل وقال، مسلم کتاب الاقضیۃ باب النھی عن کثرۃ المسائل)

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو ذر سے فرمایا:
"دو خصلتیں جو پشت پر ہلکی اور میزان میں بھاری ہوں گی کیا میں تمہیں نہ بتاؤں"
ابو ذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!
آپ نے فرمایا:
’’اچھا اخلاق اور طویل خاموشی کو لازم کر لو اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے مخلوق نے ان دونوں جیسا کوئی عمل نہیں کیا‘‘۔
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی۸۳۹۱)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
18- موت کی آرزو کرنا:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
’’تم میں سے کوئی موت کی آرزو نہ کرے۔ اگر وہ نیک ہے تو اس کی نیکیاں زیادہ ہو جائیں گی۔ اور اگر وہ بدکار ہے تو شاید وہ توبہ کر لے کیونکہ موت سے عمل کا سلسلہ ختم ہو جاتا ہے۔‘‘
(بخاری کتاب المرضی باب تمنی المریض الموت، مسلم کتاب الذکر والدعاء باب کراھۃ تمنی الموت لضرنزل بہ)
 
Top