ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
خطبہ ــ 10
خدا کی ہستی کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الحمد للہ نحمدہ نستعینہ و نستغفرہ و نؤمن بہ ونتوکل علیہ ونعوذ باللہ من شرورانفسنا ومن سیئات اعمالنا من یھدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضللہ فلا ھادی لہ ونشھد ان لاالہ الااللہ وحدہ لا شریک لہ ونشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ ارسلہ بالحق بشیرا ونذیرا۔امابعد! فان خیرالحدیث کتاب اللہ وخیر الھدی ھدی محمدﷺ وشر الامور محدثاتھا وکل محدثۃ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ و کل ضلالۃ فی النار من یطع اللہ و رسولہ فقد رشد و من یعصھما فانہ لا یضر الا نفسہ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ط بسم اللہ الرحمن الرحیم قَالَتْ رُسُلُہُمْ اَفِي اللہِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۭ يَدْعُوْكُمْ لِيَغْفِرَ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَيُؤَخِّرَكُمْ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى۰ۭ (ابراھیم:۱۰)
سب تعریف اللہ کے لیے ہے، ہم سب اس کی خوبی بیان کرتے ہیں، اور اسی سے مدد اور معافی چاہتے ہیں، اور اس کے ساتھ ا یمان لاتے ہیں، اور اس پر بھروسہ کرتے ہیں، اور اپنے نفسوں کی برائی اور اپنے کاموں کی برائی سے اللہ ہی کی پناہ چاہتے ہیں، جس کو خدا راہ بتائے، اس کو کوئی بے راہ کرنے والا نہیں ہے، اور جسے بے راہ کر دے، اسے کوئی راہ بتانے والا نہیں، ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں، کہ اللہ ہی ایک سچا معبود ہے، اس کے ساتھ کوئی شریک نہیں ہے، وہ ایک ہے، اور اس بات کی شہادت دیتے ہیں، کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں، آپؐ کو حق کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کے بھیجا، اس کے بعد یہ معلوم کرو کہ اللہ کی کتاب سب کتابوں سے بہتر ہے، اور محمد صلی ا للہ علیہ وسلم کا طریقہ سب طریقوں سے اچھا ہے، اور سب کاموںسے برا کام نیا کام ہے، اور ہر نیا کام بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہی ہے، اور ہر گمراہی دوزخ میں لے جانے والی ہے جس نے اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کی وہ کامیاب ہوگیا اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی اس نے اپنا ہی نقصان کیا میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے ، اور اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، اللہ نے فرمایا: ان کے رسولوں نے لوگوں سے کہا کہ کیا ا للہ تعالیٰ کے بارے میں تمہیں شک ہے جو زمین و آسمان کا بنانے والا ہے وہ تمہیں اس لیے بلارہا ہے کہ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے اور تمہیں ایک مقررہ وقت کی مہلت عطا فرمائے۔
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ کی ہستی کا بیان ہے، کہ یقینا اللہ تعالیٰ موجود ہے، اور اس کے موجود ہونے میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہے، اس کے وجود پر کائنات عالم کی ہر چیز شاہد عدل ہے، ذرے سے آسمان تک ہر چھوٹی بڑی چیز اللہ تعالیٰ کے وجود کا پتہ بتاتی ہے، کیونکہ بغیر صانع کے کسی مصنوع کا وجود ہو ہی نہیں سکتا ۔خدا کی ہستی کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الحمد للہ نحمدہ نستعینہ و نستغفرہ و نؤمن بہ ونتوکل علیہ ونعوذ باللہ من شرورانفسنا ومن سیئات اعمالنا من یھدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضللہ فلا ھادی لہ ونشھد ان لاالہ الااللہ وحدہ لا شریک لہ ونشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ ارسلہ بالحق بشیرا ونذیرا۔امابعد! فان خیرالحدیث کتاب اللہ وخیر الھدی ھدی محمدﷺ وشر الامور محدثاتھا وکل محدثۃ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ و کل ضلالۃ فی النار من یطع اللہ و رسولہ فقد رشد و من یعصھما فانہ لا یضر الا نفسہ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ط بسم اللہ الرحمن الرحیم قَالَتْ رُسُلُہُمْ اَفِي اللہِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۭ يَدْعُوْكُمْ لِيَغْفِرَ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَيُؤَخِّرَكُمْ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى۰ۭ (ابراھیم:۱۰)
سب تعریف اللہ کے لیے ہے، ہم سب اس کی خوبی بیان کرتے ہیں، اور اسی سے مدد اور معافی چاہتے ہیں، اور اس کے ساتھ ا یمان لاتے ہیں، اور اس پر بھروسہ کرتے ہیں، اور اپنے نفسوں کی برائی اور اپنے کاموں کی برائی سے اللہ ہی کی پناہ چاہتے ہیں، جس کو خدا راہ بتائے، اس کو کوئی بے راہ کرنے والا نہیں ہے، اور جسے بے راہ کر دے، اسے کوئی راہ بتانے والا نہیں، ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں، کہ اللہ ہی ایک سچا معبود ہے، اس کے ساتھ کوئی شریک نہیں ہے، وہ ایک ہے، اور اس بات کی شہادت دیتے ہیں، کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں، آپؐ کو حق کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کے بھیجا، اس کے بعد یہ معلوم کرو کہ اللہ کی کتاب سب کتابوں سے بہتر ہے، اور محمد صلی ا للہ علیہ وسلم کا طریقہ سب طریقوں سے اچھا ہے، اور سب کاموںسے برا کام نیا کام ہے، اور ہر نیا کام بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہی ہے، اور ہر گمراہی دوزخ میں لے جانے والی ہے جس نے اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کی وہ کامیاب ہوگیا اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی اس نے اپنا ہی نقصان کیا میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے ، اور اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، اللہ نے فرمایا: ان کے رسولوں نے لوگوں سے کہا کہ کیا ا للہ تعالیٰ کے بارے میں تمہیں شک ہے جو زمین و آسمان کا بنانے والا ہے وہ تمہیں اس لیے بلارہا ہے کہ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے اور تمہیں ایک مقررہ وقت کی مہلت عطا فرمائے۔
ہیچ چیزے خود بخود چیزے نہ شد
ہیچ آہن خود بخود تیغے نہ شد