ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
خطبہ ــ 12
توحید کی خوبی اور شرک فی العبادت کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ اللھم لک الحمد انت قیم السموات والارض ومن فیھن ولک الحمد انت ملک السموات والارض ومن فیھن ولک الحمد انت نور السموات والارض ومن فیھن ولک الحمد انت الحق ووعدک الحق ولقآء ک حق وقولک حق والجنۃ حق والنار حق والنبیون حق ومحمد حق والساعۃ حق اللھم لک اسلمت وبک امنت وعلیک توکلت والیک انبت وبک خاصمت والیک حاکمت فاغفرلی ماقدمت وما اخرت وما اسررت وما اعلنت وما انت اعلم بہ منی انت المقدم وانت الموخر لاالہ الا انت ولا حول ولا قوۃ الا باللہ اللّٰھم صل علی محمد و علی ال محمد کما صلیت علی ابراھیم وعلی ال ابراھیم انک حمید مجید۔ اللّٰھم بارک علی محمدوعلی ال محمدکما بارکت علی ابراھیم وعلی ال ابراھیم انک حمید مجیدo اما بعد: فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم فَاعْلَمْ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ۰ۭ وَاللہُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوٰىكُمْ۱۹ۧ (سورئہ محمد)
اے اللہ سب تعریف تیرے ہی لیے ہے، تو ہی آسمانوں اور زمینوں اور ان کے اندر رہنے والوں کو قائم کرنے والا ہے، اور تیرے ہی لیے تعریف ہے، تو ہی آسمانوں اور زمینوں اور ان میں بسنے والی چیزوں کا بادشاہ ہے اور تیرے ہی لیے تعریف ہے، تو ہی آسمانوں اور زمینوں اور جو کچھ ان میں ہے سب کو روشن کرنے والا ہے، اور تیرے لیے ہی تعریف ہے تو ہی ثابت ہے اور تیرا وعدہ سچا ہے، اور تیرا دیدار حق ہے اور تیری ہی بات سچی ہے، اور جنت ثابت ہے، اور دوزخ موجود ہے، اور سب انبیاء علیہم السلام برحق ہیں، اور محمدﷺ برحق ہیں، اور قیامت برحق ہے، اے اللہ میں تیرا ہی فرمانبردار ہوگیا، اور تجھ پر ایمان لے آیا، اور تجھ ہی پر بھروسہ کیا، اور تیری ہی طرف رجوع کیا، اور تیری ہی مدد سے جہاد کرتا ہوں، تیری ہی طرف فریاد لاتا ہوں،تو میرے اگلے پچھلے، ظاہر پوشیدہ اور ان گناہوں کو جن کو تو جانتا ہے معاف کر دے ، تو ہی آگے پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں اور نیکی کرانے کی طاقت اور گناہوں سے باز رکھنے کی قوت تیرے سوا کسی میں نہیںہے، اے اللہ! رحمت اتار محمد ﷺ پر اور آل محمد ﷺ پر جیسا کہ رحمت اتاری تو نے ابراہیم پر اور آل ابراہیم علیہ السلام پر، بے شک تو تعریف کیا ہوا بزرگ ہے اے اللہ! تو برکت نازل فرما محمد ﷺ اور آل محمد ﷺ پر جس طرح ابراہیم اور آل ابراہیم علیہ السلام پر برکت اتاری، تو ہی لائق تعریف اور بزرگ ہے، پس اعوذ اور بسم اللہ کے بعد، اس بات کو جان لو کہ یقینا اللہ ہی سچا معبود ہے، اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی معافی چاہو، اور مومن مردوں اور مومنہ عورتوںکے لیے مغفرت مانگا کرو اور اللہ تمہاری آمدورفت اور رہنے سہنے کی جگہ کوخوب جانتا ہے۔
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیت اور معبودیت بیان فرمائی ہے، کہ اللہ تعالیٰ کو ایک جانو، اور اسی کو ہر قسم کی عبادتوں کا مستحق سمجھو، اور اپنے گناہوں اور مسلمانوں کے گناہوں کی بخشش طلب کرو وہ تمہاری تمام حرکات و سکنات سے واقف ہے ، عبادت کے معنی اطاعت و فرمانبرداری کے ہیں، یعنی اللہ تعالیٰ کے ہر حکم و قانون کو مان کر اس کے مطابق عمل کرنے کا نام عبادت ہے، اور خدا معبود ہے، ہر قسم کی عبادت اسی کے لیے کی جائے، وہ معبود حقیقی صرف ایک اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، نہ ذات میں کوئی شریک ہے نہ صفات میں ، شرک کی بہت سی قسمیں ہیں،یہاں پر صرف چار قسمیں بیان کی جاتی ہیں۔توحید کی خوبی اور شرک فی العبادت کا بیان