ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
خطبہ ــ 18
اللہ و رسول ﷺ کی اطاعت کا بیان
بسم ا للہ الرحمن الرحیم۔ الحمد للہ رب العالمین۔ الرحمن الرحیم۔ مالک یوم الدین۔ والصلوۃ والسلام علی رسولہ المبین سیدنا محمد خاتم النبیین۔ وعلی جمیع الانبیاء والمرسلین۔ وسائر عباد اللہ الصالحین۔ اما بعد! فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم ط بسم اللہ الرحمن الرحیم ط يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللہَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِي الْاَمْرِ مِنْكُمْ۰ۚ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَرُدُّوْہُ اِلَى اللہِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ۰ۭ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَاَحْسَنُ تَاْوِيْلًا۔ (النساء:۵۹)اللہ و رسول ﷺ کی اطاعت کا بیان
سب تعریف اللہ کے لیے ہے، جو سارے جہاں کا پالنے والا ہے، بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، بدلے کے دن (قیامت )کا مالک ہے، اور درودوسلام نازل ہوں، ا للہ تعالیٰ کے رسول پر جو احکام الٰہی کے ظاہر کرنے والے ہیں، ہمارے سردار جن کا نام نامی اسم گرامی محمد ﷺ ہے، جو سب نبیوں کے ختم کرنے والے ہیں، اور اللہ کے تمام نبیوں ا ور رسولوں پر، اور ا للہ کے تمام نیک بندوں پر، حمد و صلوۃ کے بعد، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ا ے ایمان والوفرمانبرداری کرو اللہ کی اور فرمانبرداری کرو رسول ﷺ کی اور تم میں سے اختیار والوں کی، پھر اگر کسی چیز میں اختلاف کرو، تو اسے رجوع کرو اللہ کی طرف اور اس کے رسول کی طرف اگر تمہیں خدا پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہے یہ بہت بہتر ہے، اور باعتبار انجام کے بہت اچھا ہے۔
اطاعت کے معنی فرمانبرداری اور حکم کی بجاآوری کے ہیں، یعنی ہر کام میں اور ہر معاملہ میں خدا اور اس کے رسول کے ارشاد کے مطابق عمل کرنا چاہیے، خواہ دین کا معاملہ ہو یا دنیا کا معاملہ ہو، اس اطاعت اور فرمانبرداری پر قرآن مجید میں بہت زور دیا گیا ہے، اور جگہ جگہ اطیعوااللہ واطیعوالرسول تاکیدی حکم آیا ہے، چند آیتوں کو پڑھئے، سنئے اور سمجھئے تاکہ اطاعت کا مفہوم کما حقہ سمجھ میں آجائے:
وَاَطِيْعُوا اللہَ وَالرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ۔ (آل عمران:۱۳۲)
اور اطاعت کرو اللہ تعالیٰ کی اور اطاعت کرو رسول ﷺ کی تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
وَمَنْ يُّطِعِ اللہَ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰۗىِٕكَ مَعَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَيْہِمْ۔ (النساء:۶۹)
اور جو لوگ اللہ اور رسولﷺ کی اطاعت کرتے ہیں، تو یہ ان لوگوں کیساتھ ہوں گے، جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا۔
مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ۔ (النساء:۸۰)
جو شخص اللہ کے رسول کی اطاعت کرتا ہے، وہ یقینا اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے۔