• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام آپ کا دشمن، مکہ مدینہ پر ایٹم بم گرا سکتے ہیں:

ابوحتف

مبتدی
شمولیت
اپریل 04، 2012
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
318
پوائنٹ
0
اسلام آپ کا دشمن، مکہ مدینہ پر ایٹم بم گرا سکتے ہیں:
امریکی فوج کے اعلیٰ سکولوں میں اسلام کے بارے میں پڑھائے جانے والے نصاب قا بل مذ مت ہے ۔ امریکا کے ایک سینیئر فوجی افسر نے امریکی فوج کے اعلیٰ سکولوں میں اسلام کے بارے میں پڑھائے جانے والے نصاب کی مذمت کی ہے۔ امریکی سکولوں میں پڑھائے جانے والے کورس میں امریکی فوجیوں کو بتایا جاتا تھا کہ اسلام میں اعتدال پسندی نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور وہ ان کے مذہب کو اپنا دشمن تصور کریں۔انہوں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ امریکہ دنیا کے تمام مسلمانوں کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہے اور یہ ممکن ہے کہ امریکہ مسلمانوں کے مقدس مقامات مکہ اور مدینہ کو جوہری حملوں کے ذریعے تباہ کرائےاور یہ پروا بھی نہیں ہوگی کہ اس میں کتنے شہری ہلاک ہوتے ہیں ۔دوسری جانب امریکی محکمۂ دفاع پینٹا گون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی ویب سائٹ پر موجود نصاب کا مواد اصلی ہے۔
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
لعنت اللہ علی القوم الکافرین۔۔۔۔

البتہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ، ہمارے اختلاف سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔۔۔۔ پر مکہ ، مدینہ پر بمباری کرنے کے خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔۔۔ لیظہرہ علی الدین کلہ ولو کرہ الکافرون۔۔۔۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
اُن کے یہ ضد تھی گرا دیں گے وہ جا کر کعبہ
فیل والے بھی میقات سے آگے نہ بڑھے.
کافروں کا یہ خواب ہے جو وہ ہر سال دیکھتے رہتے ہیں.جو کہ کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا.ان شا ء اللہ
عالم کفر ہمیشہ سے مسلمانوں سے جلتا بھنتا آیا ہے اور ہمیشہ جلتا بھنتا رہے گا. یہاں تک کہ مرنے کے بعد بھی ہمیشہ آگ میں کوئلہ ہوتے رہیں گے.الا ما شاء اللہ کے ان کو مرنے سے پہلے ہدایت نصیب ہو جائے.
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اس میں اتنی حیرانی والی کیا بات ہے؟؟؟۔۔۔ یہ ہمت اور حوصلہ ہمارے حکمرانوں کی ہی دین ہے۔۔۔ اسلامی ممالک میں پڑھائے جانے والے نصاب جس میں جہاد کا ذکر موجود ہوتا ہے اس کے خلاف یورپ اور امریکہ دباؤ ڈال کر وہ تبدیل کروا دیتا ہے اور حیرت کی بات ہے مسلمان ہیں تبدیل بھی کررہے ہیں۔۔۔ تو پھر کندھا تو ہمارے حکمران ہی دے رہے ہیں گرتی ہوئی دیوار کو ویسے بقول شاعر تو تیر آزما ہم جگر آزماتے ہیں۔۔۔

خبر کا متن یہاں ہے
 
Top