گذشتہ شام کو ایک دوست نے اطلاع دی کہ حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب تشریف فرما ہیں آپ کچھ دیر رکیں تو ملاقات ہو سکتی ہے۔ راقم حافظ صاحب کو نہیں پہچانتا تھا۔ لیکن دوست کے یاد کروانے پر پتہ چلا کہ میں نے ایک جمعہ حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب کے پیچھے ادا بھی کیا ہے جس میں ان کا موقف میرے موقف کے قریب تھا۔ پھر مجھے کچھ کچھ یاد آیا کہ وہ جمعہ جس میں ایک خطیب صاحب نے کچھ ایسی گذارشات پیش کیں کہ میں یہ سمجھنے لگا کہ خطیب صاحب شاید حامد کمال الدین صاحب کے شاگرد ہیں۔ بعد میں دوست نے اس بات کی نفی فرمائی اور میری الجھن دور ہو گئی۔
کیا کیجیے کہ اور بھی غم ہیں دنیا میں محبت کے سوا۔ چنانچہ اسی دوست کے لئے کیبورڈ خریدنے کے لئے حفیظ سینٹر جانا تھا اور گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ شدید تھکن اور وقت کی نزاکت کے باعث حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب کی دوبارہ زیارت اور ملاقات کا شرف حاصل کرنا ممکن نہ رہا۔
اللہ تعالی نے توفیق عطا فرمائی تو آئندہ ایسا موقعہ نہیں گنوائیں گے۔
حافظ صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ