ایک طرف تو اسلام دعویٰ کرتا ہے کہ عورت کو سب سے زیادہ حقوق اس نے دیے ہیں۔
کیا آپ کو اس پر کوئی اعتراض ہے؟؟؟
دوسری طرف "سوکن" کا رنج دینے والا بھی واحد مذہب اسلام ہے۔۔۔
تعددِ ازواج صرف شریعت محمدیہ میں نہیں بلکہ پچھلے انبیاء کے ہاں اور دیگر مذاہب میں بھی ہے۔ بائبل اور دیگر مذاہب کی مقدس کتابوں میں بھی واضح انداز میں اس کا ذکر موجود ہے۔
تفصیل کے لئے درج ذیل آرٹیکل ملاحظہ کیجئے:
http://magazine.mohaddis.com/shumara/110-dec2002/1631-tadud-azwaj-jawaz-hikmat
دوسری شادی صرف رنج ہی نہیں بلکہ ہر طرح کی حق تلفی ہے۔۔۔۔
دوسری شادی صرف ایک فتنہ ہے اور کچھ نہیں۔۔۔۔
صباحت خان صاحب کے نزدیک تعدادِ ازواج ظلم، ہر طرح کی حق تلفی اور ایک بہت بڑا فتنہ ہے، فساد کا باعث ہے۔ العیاذ باللہ! (نقل کفر کفر نہ باشد!)
کیا اسلام ظلم کا حکم دیتا ہے؟ ہر طرح کی حق تلفی کی حمایت کرتا ہے؟؟ فتنوں کو پروان چڑھاتا ہے؟؟؟ فساد کا داعی ہے؟؟؟ نہیں! بالکل نہیں!! ہرگز نہیں!!! اسلام اللہ رب العٰلمین کے احکام (اوامر ونواہی) کا مجموعہ ہے۔ اور اللہ تعالیٰ بالکل بھی ظالم نہیں۔ اللہ رب العٰلمین ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتے۔ فرمانِ باری ہے:
﴿ مَّنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ ٤٦﴾ ۔۔۔ سورة فصلت
جو شخص نیک کام کرے گا وه اپنے نفع کے لیے اور جو برا کام کرے گا اس کا وبال اسی پر ہے۔
اور آپ کا رب بندوں پر بالكل بھی ظلم کرنےوالا نہیں
إِنَّ اللَّـهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ ۖ وَإِن تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِن لَّدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا ﴿٤٠﴾ ۔۔۔ سورة النساء
بے شک اللہ تعالیٰ ایک ذره برابر ظلم نہیں کرتا اور اگر نیکی ہو تو اسے دوگنی کر دیتا ہے اور خاص اپنے پاس سے بہت بڑا ثواب دیتا ہے(
40)
اللہ رب العٰلمین کے نزدیک فتنہ تو قتل سے بھی شدید ہے:
وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ ۔۔۔ سورة البقرة
اگر دوسری شادی فتنہ ہے تو اللہ رب العٰلمین اس کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا نبی کریمﷺ، دیگر انبیاء کرام علیہم السلام وصحابہ کرام فتنوں پر عمل پیرا اور فساد کے مرتکب رہے۔ العیاذ باللہ!
اگر اسلام دین فطرت ہے تو آج تک دوسری شادی کو معاشرے نے خوشی خوشی قبول کیوں نہ کیا؟
ہماری تاریخ گواہ ہے کہ دوسری شادی(تیسری یا چوتھی کی تو بعد کی بات ہے) نے ہر جگہ فساد کھڑا کیا ہے۔۔۔۔کبھی ایک بہن کے بھائی، ایک بیٹی کے باپ بن کر سوچیں۔۔۔۔دوسری شادی صرف ایک فتنہ ہے اور کچھ نہیں۔۔۔۔
کیا لوگوں کی مرضی یا خوشی کو دین اسلام کہا جاتا ہے؟ کہ اگر لوگ کسی اللہ کے کسی حکم کو خوشی خوشی قبول نہ کریں تو وہ اسلام نہیں رہے گا یا اگر وہ حکم الٰہی ہوگا تو لوگوں کے نہ ماننے سے ختم یا منسوخ ہوجائے گا؟!ہرگز نہیں! فرمانِ باری ہے:
وَإِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَن فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ اللَّـهِ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ ﴿١١٦﴾ ۔۔۔ سورة الأنعام
اور دنیا میں زیاده لوگ ایسے ہیں کہ اگر آپ ان کا کہنا ماننے لگیں تو وه آپ کو اللہ کی راه سے بے راه کردیں وه محض بے اصل خیالات پر چلتے ہیں اور بالکل قیاسی باتیں کرتے ہیں (
116)
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّـهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّـهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ ﴿٨﴾ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ ﴿٩﴾ ۔۔۔ سورة الصف
وه چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو کمال تک پہنچانے والا ہے
گو کافر برا مانیں (
8)وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تاکہ اسے اور تمام مذاہب پر غالب کر دے
اگرچہ مشرکین ناخوش ہوں (
9)
میں کسی سخت ترین مجبوری کے باعث تو شاید اسے ٹھیک سمجھ سکتا ہوں ورنہ میں کبھی بھی دوسری شادی کو اچھا نہیں سمجھ سکتا۔
بھئی آپ کے نہ سمجھنے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے؟؟؟ اللہ کے احکامات کو دین اسلام کہا جاتا ہے خواہ وہ کسی کی سمجھ میں آئیں یا نہیں۔ کوئی انہیں مانے یا نہیں؟؟؟