داعیان دین پر مشکلات آتی رہتی ہیں ۔
لیکن کچھ لوگ موقعے کی ’ ٹوہ ‘ میں رہتے ہیں ، اور شیطانوں کی طرح ایک سچ لیکر اس میں کئی جھوٹ ملا کر ’بغلیں ‘ بجانا شروع کردیتے ہیں ۔
شیخ کا بیٹا منحرف ہوا ، اس موقعہ کو بعض لوگوں نے غنیمت جانتے ہوئے ، توحید و سنت کے حق میں اٹھنے والی ان آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ، اور ادھر ادھر چغلیاں لگانا شروع کردیں ، سعودیہ میں بھی اسی شک و شبہ میں شیخین گرفتار کر لیے گئے ، یعنی ان کا گرفتار ہونا بات درست ہے ۔ لیکن ان کا خارجی ہونا ، امریکہ سے تعلقات وغیرہ وغیرہ ۔ یہ سب جھوٹ ہے ۔
شیخ توصیف ، شیخ طالب الرحمن پر ’ داعشی ‘ وغیرہ ہونے کا الزام لگایا گیا ۔
دونوں بھائیوں کے دو کلپ سنیے ، اور اندازہ لگایے کہ یہ اس قسم کی خارجی تنظیموں اور جماعتوں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں :
شیخ طالب الرحمن شاہ حفظہ اللہ
لنک
شیخ توصیف الرحمن حفظہ اللہ
لنک
شیخین کی گرفتاری پر ان کے بھائی طیب الرحمن زیدی صاحب کا موقف سنیں
لنک
ہر ’ جھوٹ ‘ کی ابتداء ’ ذرائع ‘ کے مبہم لفظ کےساتھ کرکے’ اوصاف ‘ والوں نے ابنے ’ اوغاد ‘ ہونے کا بہترین ثبوت دیا ہے ۔ اللہ ایسی جھوٹی اور مکار صحافت کرنے والوں کو انہیں کی صحافت کے ذریعے نشان عبرت بنائے۔