• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس حدیث کی تحقیق اور تخریج درکار ہے محترم علمائے کرام سے!

شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم اور بہت ہی عزیز علمائے کرام!!
ایک حدیث میں نے تفسیر "فتح القدیر" للامام الشوکانی میں پڑھی...
اور میرا سوال یہ ہے کہ اس حدیث کا حوالہ کیا صحیح دیا ہے امام رحمہ اللہ نے؟؟
اور اگر صحیح دیا ہے تو اس حدیث کا کیا حکم ہے سند اور متن کے اعتبار سے؟؟

جزاکم اللہ خیرا...

حدیث یہ ہے...

وقد ورد في فضائل هذه الآية بخصوصها ما أخرجه الطبراني وابن مردويه ، عن أبي حكيم قال : قال رسول الله - صلى الله عليه وآله وسلم - : لو لم ينزل على أمتي إلا خاتمة سورة الكهف لكفتهم .

شیخ @اسحاق سلفی حفظہ اللہ
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,634
پوائنٹ
791
ایک حدیث میں نے تفسیر "فتح القدیر" للامام الشوکانی میں پڑھی...
اور میرا سوال یہ ہے کہ اس حدیث کا حوالہ کیا صحیح دیا ہے امام رحمہ اللہ نے؟؟
اور اگر صحیح دیا ہے تو اس حدیث کا کیا حکم ہے سند اور متن کے اعتبار سے؟؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی
اس روایت کوأبو بكر بن أبي عاصم (المتوفى: 287 ھ) نے (الآحاد و المثانی ) میں روایت فرمایا ہے :

حدثنا محمد بن عوف، نا محمد بن إسماعيل، عن أبيه، عن ضمضم بن زرعة، عن شريح بن عبيد قال: قال لي أبو حكيم رضي الله عنه: إن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إنه لو لم ينزل على أمتي إلا خاتمة سورة أصحاب الكهف كفتهم» (الآحاد و المثانی 2741 )
ترجمہ :

ابو حکیم فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اگر میری امت کیلئے سورہ الکہف کی اختتامی آیات کے علاوہ کچھ اور نازل نہ بھی ہوتا ، تو یہی ( سورہ کہف کا خاتمہ ہی ) ان کیلئے کافی ہوتا "
اور اسی روایت کو امام ابو القاسم الطبرانیؒ ( مسند الشامیین )میں یوں نقل کرتے ہیں :

وَعَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: زَعَمَ أَبُو حَكِيمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:
«لَوْ لَمْ تَنْزِلْ عَلَى أُمَّتِي إِلَّا خَاتِمَةُ سُورَةِ الْكَهْفِ لَكَفَتْهُمْ»

( مسند الشامیین )حدیث نمبر 1685 )
اور تفسیر الدرالمنثور کی تحقیق میں ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی لکھتے ہیں کہ یہ روایت ضعیف ہے :

الكهف2.jpg

 
Top