السلام علیکم
پھر سہ رنگا چاول کیا ہوئے؟
یہ متنجن میں استعمال ہوتے ہیں۔
زرد رنگ، گلابی رنگ، سبز رنگ، پاؤڈر میں بھی ملتے ہیں اور شیشیوں میں لیکوئیڈ بھی۔
اناڑی ہیں تو تین حصوں میں چاول بگھو کر ان کو الگ الگ رنگ دے دیں۔
اگر ایکسپرٹ ہیں تو پھر دم پر رکھے چاولوں پر کراس کی شکل میں ایک ایک لائن میں ایک رنگ دیں چاہیں تو 6 لائینیں کر لیں جب دم لگ جائے تو پھر چمچ سے نیچے سے اوپر کو چاول اٹھائیں اسطرح کہ پھینٹیں یا تھڑکیں، اسطرح کچھ دیر تک ایسا کریں، چاول رنگین ہو جائیں گے یہ طریقہ لکھنے میں تھوڑا مشکل ھے کسی ایکسپرٹ کو دیکھیں اور سامنے جاننے سے ہی معلوم ہو گا۔
والسلام