چلیں پھر ایسا کریں مکمل بات پڑھ لیجیے۔
بہت شکریہ جناب "سیاق و سباق" دکھانے کا
یہاں عوام کے کسی انسان سے اعتقاد کا ذکر ہے یا اسلام کے عقائد و ایمانیات کا؟ آپ نے کیا پیچھے نہیں پڑھا تھا؟ یار لوگوں کو اسکین بھی کیا خوب ملا جس میں پوری بات نہیں آ رہی تھی۔
عقائد و ایمانیات کا ذکر تو واقعی نہیں ہے لیکن کیا دیوبندی عوام کا اپنے علماء پر اعتقاد (لفظ "عقیدہ" کے ساتھ) ظاہر کرنے کے لیے یہ مثال مناسب ہے؟
جب کہ حقیقت بھی اس کے خلاف ہے ہم نے اس ضمن میں آپ سمیت دیوبندی عوام کے عقیدے کو ہمیشہ "لٹکتے" ہوئے پایا ہے مجال ہے جو اپنے کسی عالم کی بڑی سے بڑی غلط مثال (اکاذیب، توحید کی مخالفت اور لچر وغیرہ) پر ان کے ماتھے پر جوں تک رینگ جائے اور عقیدہ "اوپر کو چڑھ جائے"۔۔۔۔۔ مثلا آپ کبھی نہیں کہیں گے کہ واقعی مولوی نے غیر مناسب یا غلط الفاظ استعمال کیے ہیں کیونکہ اس طرح وہ "معصوم عن الخطا" نہیں رہیں گے۔۔۔۔
ایک عام آدمی اگر داڑھی رکھ لے یا "اسلام کو پریکٹس" کرنا شروع کردے تو لوگ اس سے توقع رکھتے ہیں کہ یہ شخص بدکلامی یا گالی گلوچ نہیں کرے گا لیکن یہ مولوی صاحب اس قسم کی مثالیں دینے پر بھی "حکیم الامت"۔۔۔۔۔۔ واقعی دیوبندی عوام کا اعتقاد "فل" نکلا ہوا ہے۔
اور یہ بات بھی غور کرنے کے قابل ہے کہ یہ "پھول" اس منہ سے جھڑ رہے ہیں جو خود کو اس نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وارث کہتے ہیں جس کی زبان سے کبھی کوئی غلط بات کسی نے نہیں سُنی۔۔۔۔۔۔ افسوس
ویسے اگر یہ ڈھونڈنے کے بجائے ملفوظات کو دوسری نظر سے دیکھ کر پڑھ لیتے تو اس میں کام کی باتیں بھی کافی ہیں۔
بالکل جناب جہاں سے یہ پوسٹ شروع ہوئی ہے وہ بھی "ملفوظات" ہی ہیں۔۔۔۔۔۔ میرے پیارے بھائی اس کے علاوہ جو ہمارے "کام کی باتیں" ہیں وہ ہمیں "قرآن اور حدیث" سے مل جاتی ہیں الحمد للہ۔
اب یہ دفتر کے ساتھی کو دکھائیں گے؟ اللہ پاک کو گواہ بنا کر بتائیے۔
بالکل دکھائیں گے جناب کہ آپ کا اپنے مولویوں پر اعتقاد (بلفظ عقیدہ) آپ کے مولویوں کی نظر میں یہ ہے۔۔۔۔
اللہ ہم سب کو ہدایت والے رستے پر چلائے جو انعام یافتگان کا رستہ ہے اور حشر میں محمدِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت نصیب فرمائے۔ آمین