اس پر اعتراض بھی بیان فرما دیجیے میرے پیارے سے بھائی۔ اتنا تو خود انہوں نے کہہ دیا کہ مثال ہے تو فحش لیکن ہے بالکل چسپاں۔
فحش بھی مانتا ہوں اور چسپاں بھی۔ اور کیا کہا جائے؟
چونکہ اشماریہ صاحب اس مثال کے عوام کے علماء پر عقیدہ کے ضمن میں فحش کے ساتھ چسپاں بھی مانتے ہیں۔یہاں عوام کے کسی انسان سے اعتقاد کا ذکر ہے یا اسلام کے عقائد و ایمانیات کا؟ آپ نے کیا پیچھے نہیں پڑھا تھا؟ یار لوگوں کو اسکین بھی کیا خوب ملا جس میں پوری بات نہیں آ رہی تھی۔
اور خود انہیں بھی علم کا دعویٰ نہیں، گویا عوام ہی میں شامل ہیں۔
لہٰذا،
اگر تو اس مثال کے ضمن میں اپنے عالم کی تردید کریں اور حق بات کہیں کہ ہاں واقعی ایک دینی کتاب میں، دین کی تعلیم و تعلم میں ایسی فحش مثالیں، چاہے کتنی ہی چسپاں کیوں نہ ہوں، انہیں بیان کرنا، نفرت انگریز اور قابل شرم چیز ہے، ایک عام انسان کے بھی لائق نہیں کہ وہ کسی کو دین کی دعوت دے اور اس میں فحش مثالیں بیان کریں، کجا یہ کہ یہی قابل اعتراض حرکت کسی عالم سے سرزد ہو۔ ،،، تو ایسی صورت میں یہ مثال عوام پر "چسپاں" نہیں رہتی۔
اور اگر اشماریہ صاحب ایسی واضح شرمناک باتوں کا بھی دفاع کریں، تو خود ان پر ہی یہ مثال چسپاں ہو جاتی ہے۔۔!!
نہ جائے ماندن، نہ پائے رفتن!