• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصل بریلوی مسلک (بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اللہ کے سوا کسی اور کو پکارنا
غیر اللہ کو خالق ، موحد ، نافع و ضار مستقل جان کر نداء کرے یا مطلب اور حاجات طلب کرے تو شرک ہے ، حرام قطعی ( اعلا کلمۃ اللہ ص 190)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
قبروں پر چڑھا وے ، روپے ، دیگیں ، دودھ ، چادریں ، اور تیل چراغ وغیرہ
اگر کوئی شخص کھانا وغیرہ کسی بزرگ کی قبر پر اس کے تقرب کی خاطر لائے تو یہ درست نہیں اور حرام ہے اور وہ درہم اور شمع اور تیل اور دوسری اشیاء جو اولیاء کے مزاروں پر لوگ لے جاتے ہیں اور ان سے غرض ان اولیاء اللہ کا تقرب ہوتا ہے ، وہ حرام ہیں۔ ( اعلاکلمۃ اللہ ص 137)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بزرگوں کی ارواح سے مانگنا
ارواح سے مانگنا اس امت سے بہت واقع ہے اور وہ جو جہال اور عوام کرتے ہیں کہ ان ارواح پر ہر کام میں مستقل اعتقاد رکھتے ہیں ، بلاشبہ شرک ہے ۔ ( اعلاکلمۃ اللہ ص 135)
اگر کوئی شخص قبروں کا طواف یا سجدہ کرے یا اس قسم کی دعاء مانگے کہ اے صاحب مزار میرا فلاں کام سرانجام دو تو بتوں کے پجاریون کےساتھ مشابہت ہو جائے گی جو ناجائز ہے ۔
(اعلاکلمۃ اللہ ص 105)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
غیر اللہ کی نذر ونیاز
کوئی جانور کسی تہان یا قبر کے نزدیک ذبح کیا گیا ہے اور اس ذبح سے تقرب الہٰی کی بجائے یعنی تقرب صاحب قبر یا صاحب نشان مقصود ہے اور اللہ تعالیٰ کا نام بھی ذکر کیا ہے تو وہ جانور حلال نہ ہو گا ۔ (اعلاکلمۃ اللہ ص 61)
غیر خدا کی تعظیم اور اکرام کے لئے جانور ذبح کرنے سے ذبیحہ حرام ہو جاتا ہے اور ذابح مرتد ہوجاتا ہے ، اس کی عورت بائن ہو جاتی ہے ۔ (اعلاکلمۃ اللہ ص 73)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
کسی پیر یا پیغمبر کے لئے جانور زندہ مقرر کر لیں یہ سب حرام ہے اور حدیث شریفل میں وارد ہے ، ملعون من ذبح لغیرہ یعنی جو شخص غیر خدا کے لئے ذبح کرے وہ ملعون ہے ذبح کے وقت خدا کا نام لے یا نہ لے کیونکہ جب اس نے مشہور کر دیا کہ یہ جانور فلاں شخص کے لئے ہے تو پھر ذبح کے وقت خدا کا نام لیناکوئی فائدہ نہ کرے گا کیونکہ نسبت اور شہرت سے اس جانور میں اس قدر خبث پیدا ہوچکا ہے جومردار سے بھی زائد ہے کیونکہ مردار نے اللہ تعالیٰ کے نام سے کے سوا جان دی ہے اور اس جانور کو غیر خدا کے لئے مقرر کر ذبح کیا گیا ہے اور یہ بالکل شرک ہے ، جب یہ خبث اس میں سرایت کر گیا تو پھر خدا کا نام لینے سے حلال نہ ہو سکے گا ، کتے اور سور کی طرح جواللہ تعالی ٰ کا نام لے کر ذبح کرنے سے بھی حلال نہیں ہو سکتے اس مسئلہ کی حقیقت یہ ہے کہ جان کو جان پیدا کرنے والے کے سوا کسی کے نام پر نثار کرنا درست نہیں ہے ، کھانے پینے کی چیزوں کو بھی تقرب بغیر اللہ کے لئے دینا شرک اور حرام ہے ۔(اعلاکلمۃ اللہ ص 34-35طبع چہارم )
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
شیخ سدو اور دیگر بزرگوں کی نذر حرام ہے ۔ ( اعلاکلمتہ اللہ ص 137) (شیخ سدو ایک خیالی بزرگ ہیں جن کا کوئی وجوہ نہیں ، ہندوستانی عورتیں اپنی نذر پوری ہونے پر ان کے نام کا بکرا ذبح کرتیں ( فرہنگ آصفہ ج3ص 198) (ناقل)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اس فتویٰ کی روشنی میں غور کیجئے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی پیران پیر کی نسبت سے گیارہویں کا دودھ اور کھانا ، امام جعفر رضی اللہ عنہ کی نذر اور نسبت سے کونڈے ، حضرت امام حسین کی نذر اور نسبت سے محروم کا حلیم اور سبیل ، حضرت علی ہجویری اور دیگر بزرگان دین ، اولیاء اللہ  کے عروس کے نام پر دیگیں اور دودھ اور مختلف قسم کے رنگا رنگ کے کھانے ، چڑھاوے، نقدی ، روپے اور چادریں کس طرح حلال ہو سکتے ہیں ؟ (ناقل)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
حضور اقدس ﷺ کانام لے کر پکارنا حرام ہے
ارشاد خداوندی ہے :
''رسول کا پکارنا آپس میں ایسا نہ ٹھہرا لو جیسے ایک دوسرے کو پکارتے ہو '' (القرآن )
اس آیت کی تشریح کرتے ہوئے امام احمد رضا خان صاحب بریلوی لکھتے ہیں '' پہلے حضورﷺ کو یامحمد، یا اباالقاسم کہا جاتا ، اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کی تعظیم کو اس سے نہیں فرمایا، حضور اقدس ﷺکو نام لے کر نداء کرنی حرام اور واقعی محل انصاف ہے جسے اس کا مالک و مولیٰ تبارک وتعالیٰ نام لےکر نہ پکارے ، غلام کی کیا مجال کہ راہ ادب سےتجاوز کرے ۔
(تجلی الیقین ص 26)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ایسے نام جو رکھنے حرام ہیں
مسئلہ نمبر 21...... کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرح متن اس مسئلہ میں کہ بعض شخص اس طرح نام رکھتے ہیں :
تاج دین ، محی الدین ، غلام علی ، غلام حسین ، غلام غوث ، غلام جیلانی ، ہدایت علی ہیں ، اس طرح کے نام رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟مولوی عبد الحئی لکھنوی نے اپنے فتاویٰ میں ہدایت علی نام رکھنا ناجائز ہے اس میں کیا حق ہے ؟ بینواتوجروہ
الجواب : یہ رکھنا حرام ہیں ۔
(احکام شریعت حصہ اول 72، 73)
پھر ارقام فرماتے ہیں کہ یونہی یٰسین وطہٰ نام رکھنا منع ہے ۔ ( ایضا74)
نیز فرماتے ہیں کہ ...... نظام الدین ، محی الدین ، تاج دین اور اسی طرح وہ تمام نام جن میں مسمی کا معظم فی الدین بلکہ معلم الدین ہونا نکلے جیسے شمس الدین ، بدرالدین ، نورالدین ، فخر الدین، شمس الاسلام ، محی الاسلام ، بدر الاسلام وغیرہ سب کو علمائے کرام نے سخت ناپسند رکھا اور مکروہ و ممنوع رکھا ۔ ( احکام شریعت حصہ اول ص 77)
(کیونکہ اس طرح کے ناموں سے توہین مصطفیٰ ﷺ ، صحابہ کرام ، بزرگان دین اور دین اسلام کا پہلو نکلتا ہے ، کوئی بھی شخص اپنے کردار کی وجہ سے ان ناموں کاحق دار نہیں ہو سکتا ۔ ناقل )
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
نماز کے بعد آہستہ آواز میں ذکر افضل ہے
مسئلہ .... وظیفہ یا درود شریف با آواز پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟
الجواب....... مکرمی السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ، درود شریف خواہ کوئی وظیفہ باآواز بلند جبکہ اس کے باعث کسی نمازی یا سوتے مریض کی ایذاء ہو یا ریاء آنے کااندیشہ ہو اور اگر کوئی عذر نہ موجود ہو نہ مظنون تو عنہ التحقیق کوئی حرج نہیں تاہم اخفاء افضل ہے ۔ ( فتاویٰ رضویہ ج3ص 106)
(یعنی مسجد میں نماز کے بعد نمازیوں کا خیال کریں اور سپیکر پر محلے میں ہوسوتے مریضوں کا خیال کریں ۔ ناقل )
 
Top