• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اف یہ رشتے

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
فاطمہ کہ رہی تھی’’باجی میری امی کی جو نند ہیں نند کے جو بھائی ہیں بھائی کی جو بہن ہیں ان کا دین مین اتنا رجحان نہیں ہے۔‘‘
’’کیا دوبارہ بتانا‘‘میں نے کہا۔
’’میری امی کی جو نند ہیں نند کے جو بھائی ہیں بھائی کی جو بہن ہیں ان کا دین مین اتنا رجحان نہیں ہے‘‘۔
’’ایک منٹ رکو مجھے سوچنے دو وہ تمہاری کیا لگیں‘‘میں نے سوچتے ہوئے کہا۔
’’آسان سا تو رشتہ ہے۔‘‘فاطمہ نے حیرت سے کہا۔
یہ کیا امی کی نند نند کےبھائی بھائی کی بہن‘‘میں بڑبڑائی۔کافی دیر بعدمجھے اس رشتے کی سمجھ آئی
’’اچھا وہ تو آپ کی پھوپھو لگیں اس طرح بتا دیتی مجھے‘‘میں نےکہا۔
’’میں نے کوئی غلط رشتہ تو نہیں نا بتایا‘‘فاطمہ نے مسکرارتے ہوئے کہا۔
ماشاءاللہ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔
جب میں فاطمہ کی یہ بات سوچتی ہوں اتنا مسئلہ ہوتا ہے۔ کل سے اس رشتے کو یادکر رہی ہوں کے کہیں غلط رشتہ نہ بن جائے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
حیرت ہے کہ خواتین کو بھی رشتوں کی "پیچان" نہیں رہی۔ ہم تو اب تک یہی سنتے چلےےےےےے آئے تھے مردوں کو رشتوں ناطوں کی خبر نہیں ہوتی۔ یقیناً یہ انٹرنیٹ کا کمال ہے۔ انٹرنیٹ جنریشن اپنووووووں سے دووووووور اور دووووور بہت دووووور والوں سے نیٹ کی بدولت بہت قریب ہوتی جاتی ہے۔ ہے نا "اینٹی سوشیل" بنانے والا یہ سوشیل میڈیا (سوچنے والا آئی کون)
واقعی ہی جتنی سہولتیں آتی جا رہی ہیں، فاصلے جتنے مٹتے چلے جا رہے ہیں، دنیا ایک عالمی گاؤں بنتی چلی جا رہی ہے۔ صحیح معلومات کا پہنچنا اتنا ہی مشکل ہوتا جا رہا ہے، اتنا ہی دوریاں پیدا ہوتی رہی ہیں، رشتے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک وقت تھا کہ لوگوں کو دور دور کی رشتے داریاں یاد ہوتی تھیں، دادا پڑدادا اور اوپر تک کے رشتے داروں اور ان کی اولادوں کی رشتے داری کا بھی پاس اور میل ملاپ رکھا جاتا تھا۔ آج تو صورتحال یہ ہے فرسٹ کزنز سے بھی ملے ہوئے عرصہ ہوجاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!

نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے:
تعلموا من أنسابكم ما تصلون به أرحامكم ۔۔۔ صحيح الجامع
اپنی رشتہ داریاں سیکھو تاکہ تم ان سے صلہ رحمی کر سکو۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
فاطمہ کہ رہی تھی’’باجی میری امی کی جو نند ہیں نند کے جو بھائی ہیں بھائی کی جو بہن ہیں ان کا دین مین اتنا رجحان نہیں ہے۔‘‘
’’کیا دوبارہ بتانا‘‘میں نے کہا۔
’’میری امی کی جو نند ہیں نند کے جو بھائی ہیں بھائی کی جو بہن ہیں ان کا دین مین اتنا رجحان نہیں ہے‘‘۔
’’ایک منٹ رکو مجھے سوچنے دو وہ تمہاری کیا لگیں‘‘میں نے سوچتے ہوئے کہا۔
’’آسان سا تو رشتہ ہے۔‘‘فاطمہ نے حیرت سے کہا۔
یہ کیا امی کی نند نند کےبھائی بھائی کی بہن‘‘میں بڑبڑائی۔کافی دیر بعدمجھے اس رشتے کی سمجھ آئی
’’اچھا وہ تو آپ کی پھوپھو لگیں اس طرح بتا دیتی مجھے‘‘میں نےکہا۔
’’میں نے کوئی غلط رشتہ تو نہیں نا بتایا‘‘فاطمہ نے مسکرارتے ہوئے کہا۔
ماشاءاللہ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔
جب میں فاطمہ کی یہ بات سوچتی ہوں اتنا مسئلہ ہوتا ہے۔ کل سے اس رشتے کو یادکر رہی ہوں کے کہیں غلط رشتہ نہ بن جائے۔
فاطمہ کی صحبت کا اثر ہے آپ پر مجھے تو پڑھ کے بھی سمجھ نہیں آئی تھی:(
فارغ ہو کر شارٹ کورس کرتی ہوں اس کے پاس ۔۔۔
ویسے کم تو یشفع ،ثانیہ بھی نہیں ہیں۔پتہ نہیں اپنا بھی فاطمہ کے ساتھ رشتہ بتاتی ہیں جو وقتی طور پر سمجھ آتا ہے اور پھر برمودا ٹرائنگل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
عکاشہ بھائی اکثر معاملات میں کافی کمزور ہیں اور رشتوں کے معاملات میں تو۔۔۔۔۔۔۔

میں یحٰی بھائی کی شادی کی تھکاوٹیں کم کرنے میں مصروف تھی کہ عکاشہ بھائی کا میسج آیا

’’بہنا سارے سارے مجھے کہہ رہے ہیں تمہارے بھائی کی شادی ہوئی ہے،تویحٰی بھائی کی بیوی میری کیا لگتی ہیں مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آرہی ہیں؟؟؟‘‘

’’بھابھی لگتی ہیں‘‘ میں نے جواب دیا

’’اچھا وہ میری بھابھی لگتی ہیں تو میں ان کا کیا لگا؟؟؟؟؟؟‘‘

میں نے مذاق میں کہا’’ آپ بھابھی کےدیورانی لگتے ہو۔‘‘

’’اچھا اور طلحہ ‘‘

میں نے کہا’’وہ بھا بھی کی جیٹھانی۔‘‘

’’یہ کیا بات ہوئی میں دیوارنی کیوں لگتا ہوں اورطلحہ جیٹھانی کیوں لگتا ہے۔ ؟؟؟؟؟؟‘‘

میں نے کہا ’’یہ تو رشتوں کے نام رکھنے والوں سے پوچھو۔‘‘(آپی اور بھابھی سے)
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اللہ اکبر!
مجھے تو ابھی تک یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ بھائی کے بچوں اور بہن کے بچوں سے کیا رشتہ ہوتا ہے ہمیشہ دوسروں سے پوچھنا پڑتا ہے کہ بہن کے بچوں کو بھانجا بھانجی کہتے ہیں یا بھتیجا اور بھتیجی۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اللہ اکبر!
مجھے تو ابھی تک یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ بھائی کے بچوں اور بہن کے بچوں سے کیا رشتہ ہوتا ہے ہمیشہ دوسروں سے پوچھنا پڑتا ہے کہ بہن کے بچوں کو بھانجا بھانجی کہتے ہیں یا بھتیجا اور بھتیجی۔
پہلے میں بھی اکثر یہی پوچھا کرتا تھا لیکن اب تو پوچھ پوچھ کر ”منہ زبانی“ یاد ہوگیا ہے۔ سناؤں کیا ؟؟؟ (فخریہ بتلانے والا آئی کون)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
کسی وقت میں بھی بہت الجھا کرتا تھا ان رشتوں سے لیکن بعد میں وقت کے ساتھ ساتھ سر کھپا کر سمجھ آئی کون سا رشتہ کیا ہے اور ہمارا اُن سے سے کیا رشتے ہے ، ویسے کسی نے اپنا دماغ خراب کرنا ہو تو اپنے رشتے داروں کے بارے مین سوچنا شروع کر دے کہ فلاں ہمارا کیا لگتا اور فلاں کیا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
اوپر والے مراسلات تو بطور مزاح پیش کئے گئے۔ لیکن ایک نظر سنجیدگی سے ادھر بھی ڈال لیجئے۔جزاک اللہ خیرا۔
فضائلِ صلہ رحمی
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
گھر بھر میں آئے مہمانوں کے ساتھ ساتھ بیس تیس رشتے بھی بھاگتے ہوئے آ گئے۔۔ایک نانو جی کا رشتہ ہی ۔۔نانو۔۔بڑی نانو۔۔امی۔۔بڑی دادو ۔۔نانو ساس پر محیط تھا۔امی ۔ہماری امی تھیں تو بریرہ ،ثویبہ کی خالہ ۔۔ہانیہ کی دادی۔۔عز کی نانو۔۔بھابھی کی آنٹی۔۔علی بھائی کی چچی۔۔۔۔۔چھوٹی خالہ امی کی بڑی بیٹی (وہ خود ہی کہتی ہیں آپ کے پاس آ کر لگتا ہے میکے آئی ہوں کیونکہ خالہ کا میکہ ان کے گھر سے پانچ سات منٹ کے فاصلے پر ہے)آپی کی بڑی بہن(کیونکہ آپی امی کی چھوٹی بیٹی ہیں )اپنے بچوں کی امی ۔ہم بہن بھائیوں اور بھابھی کی خالہ۔نانو کی سب سے چھوٹی بیٹی۔۔ہانیہ کی چھوٹی دادو۔عز کی چھوٹی نانو۔سمجھ رہے ہیں نا آپ؟؟ اور ہم بچے ہانیہ کی پھپھو۔۔عز کی خالائیں۔۔اپنے سے چھوٹوں کی آپیاں ۔۔دونوں بھائی بچ گئے جو ابو،ماموںاور بھائی ،بھیا،تایا تک ہی محدود تھے۔۔
تو رشتے کچھ یوں مکس ہوئے کہ ہانیہ کی ممانی (جن کا ابھی علم نہیں ) ،عز کی دادی ،ایمن کی پھپھو بن گئیں :(اور ہماری شامت یہ ہانیہ کو اس کی خنساء خالہ کو دے دو اوہ خالہ نہیں پھپھو۔۔۔اوہو عز جاؤ اپنی آپی کی پاس او آپی نئیں خالہ۔۔۔ایمن سکون کر جاؤ۔۔۔ جاؤ خالہ کے ساتھ جا کر کھیلو۔۔۔اور میرے گھورنے پر خنساء آپی(دانت باہر)
سب سے زیادہ ایمن کے رشتے بنتے جو گھر بھر کو آگے لگائے ہوتی۔
ایمن اپنی نانو کو لیپ ٹاپ پر کام کرنے دو ،تنگ نہ کرو نانو پڑھ رہی ہیں ۔۔۔ماما جی نانو؟؟ بریرہ ثویبہ ہنستیں تو خالہ فورا کہتیں نہیں مشکٰوۃ آپی کو۔۔۔۔نقل چڑھانے والا آئیکون
ایمن ۔۔ایمن اپنی ممانی کے اوپر نہ گرو دھیان سے۔۔۔ماما ایمن کی ممانی لاہور ہیں ۔۔۔۔بھابھی کی بات کر رہی ہوں میں ۔۔نہ تنگ کرو بھابھی کو ایمن۔۔۔۔۔!
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
کبھی کبھی رشتے ”بدل“ بھی جایا کرتے ہیں۔ کوئی ساڑھے چار دہائی قبل والے ہمارے بچپن میں ہمارے ایک ماموں کی شادی ان کی ایک کزن (جو ہماری خالہ ہوا کرتی تھیں) سے ہوئی تو اس ”موقع“ پر کسی نے سہرا وغیرہ کہتے ہوئے ایک شعر کچھ اس قسم کا پڑھا تھا کہ ع یہ کیا عجیب بات ہوگئی۔ کل تک جو خالہ تھی، آج ممانی ہوگئی۔ وغیرہ وغیرہ
 
Top