• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقتباسات!

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
علم کلام کا بڑا حصہ جلا دینے کے قابل ہے!​
حکما و فلاسفہ کی دشمنی سے مذہب کو اتنا نقصان نہیں پہنچا،مذہب کے اصلی دشمن اس کے نادان دوست(متکلمین)ہیں،میں بلاخوف خوف لامۃ لائم کہنا چاہتا ہوں کہ علم کلام کا بڑا حصہ قطعاً سوخت کر دینے کے لائق ہے یا زیادہ سے زیادہ زیاں کاری کی یادگار کے طور پر کسی عجائب خانہ میں مجتمع کر دیا جانے کا مستحق ہے۔​
(مولانا عبدالباری ندوی،حکمت ایمانیات،ص56،مرتبہ:ڈاکٹر غلام محمد)​
 

انیب

مبتدی
شمولیت
مئی 22، 2014
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
13
اَلَّذِیْ جَعَلَ لَکُمْ مِنَ الشَّجَرِ الْا َخْضَرِ نَارًا فَاِذَا اَنْتُمْ مِنْہُ تُوْقِدُوْنَ (پ۲۳سورت یٰسین۸۰)
جس نے تمہارے لئے ہرے درخت سے آگ پیدا کی جبھی تم اس سے آگ سلگاتے ہو ۔
یعنی عرب کے علاقوں میں دو درخت ہوتے ہیں جو وہاں جنگلوں میں کثرت سے پائے جاتے ہیں ایک کا نام "مرخ" اور دوسرے کا نام "عفار" ہے ان کی خاصیت یہ ہے کہ جب ان کی سبز شاخیں کاٹ کر ایک دوسرے پر رگڑی جائیں تو ان سے آگ نکلتی ہے باوجودیکہ وہ اتنے تر ہوتے ہیں کہ ان سے پانی ٹپکتا ہے اس میں رب تعالیٰ کی قدرت کی کتنی عظیم نشانیاں ہیں کہ آگ اور پانی کو ایک جگہ جمع کردیا ہے۔(تذکرۃُالانبیاءؑ،ص ۴۸۶)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
دعائیں کیا ہیں؟دراصل التجائیں ہیں جو انسان اپنے رب کے حضور پیش کرتا ہے۔ مشکل ترین اوقات میں بے اختیار اس کی زبان سے "یا اللہ" نکلتا ہے۔ اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کو حکم دیا ہے کہ اس کو پکاریں، وہ ان کی دعاؤں کو قبول کرے گا۔
اگر آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صبح و شام کے معمولات کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر مرحلہ پر آپ نے اپنے رب سے دعا مانگی۔ ان دعاؤں میں یا تو آپ نے اپنے رب سے دنیا و آخرت کی بھلائیاں طلب کیں، یا نقصان دی امور سے اس کی پناہ مانگی، یا اس کی تسبیح و تعریف کی اور اس کا شکر ادا کیا اور پھر اپنے صحابہ کرام کو بھی اپنے رب سے تعلق پیدا کرنے کا حکم دیا اور انہیں کثرت سے دعائیں مانگنے کی تلقین فرمائی۔
سنہری دعائیں
از عبدالمالک مجاہد
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
سمندر میں بحری جہاز بڑے آرام و سکون سے چل رہے ہوتے ہیں کہ اچانک سمندر میں تلاطم برپا ہوتا ہے۔ موجیں اٹھتیں ہیں، ہوائیں زور زور سے چلنا شروع ہو جاتی ہیں اور جہاز ڈگمگانے لگتے ہیں۔ خوف طاری ہوتا ہے مسافروں کے دل دہل جاتے ہیں۔ تو جہاز کے مسافر اور عملہ بے اختیار کہتے ہیں۔ یا اللہ، یا اللہ
جب مسافر صحرا میں بھٹک جاتا ہے۔ قافلہ راستہ سے ہٹ جاتا ہے۔ اس کی راہ گم ہو جاتی ہے۔ تو وہ پکار اٹھتے ہیں۔ یا اللہ، یا اللہ
جب طلبگاروں پر راستے بند ہو جاتے ہیں۔ مانگنے والوں کو نہیں دیا جاتا تو ان کی پکار ہوتی ہے ۔ یا اللہ، یا اللہ
جب تدبیریں ناکام ہو جائیں۔ امیدیں ساتھ چھوڑ جائیں۔ ذرائع مسدود ہو جائیں اور راستے بند ہو جائیں تو لوگوں کے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھتے ہیں اور ایک دلنشیں آواز آتی ہے: یا اللہ، یا اللہ
جب زمین اپنی وسعت کے باوجود تنگ ہو جائے، رنج و الم سے دم گھٹنے لگے تو پھر ایک ہی ذات ہے جو مشکل کشائی اور حاجت روائی کرتی ہے۔ وہی قاضی الحاجات ہے۔ جو رب السماوات والارض ہے۔ دعائے نیم شبی میں ہاتھ اس کی طرف اٹھتے ہیں۔ مصیبتوں میں آنکھیں اسی کی طرف دیکھتی ہیں حادثات میں فریاد اسی سے کی جاتی ہے۔
فریاد، پکار اور سوال میں اسی کا نام زبانوں پر ہوتا ہے قلب و روح اسی سے سکون پاتے ہیں۔
یا اللہ، یا اللہ! تیرا نام کتنا پیارا ہے۔
ڈاکٹر عائض قرنی کی کتاب / لا تحزن سے ماخوذ (تصرف کے ساتھ)
دعاؤں کی قبولیت کے سنہری واقعات
از عبدالمالک مجاہد
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
نجانے’’ لوگ ‘‘بھی کون ہوتے ہیں جن کی طرف ہم اپنی باتیں منسوب کرتے ہیں!!
اقتباس از:درخت کی دعا
آصف فرخی
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
"شاہرا ہِ حیات پر میری آخری منزل قریب آ چکی ہے ،ممکن ہے ہم ایک دوسرے کو دوبارہ نہ دیکھ سکیں ۔لیکن وہ عظیم مقصد جس کی تکمیل کے لئے قدرت نے ہمیں منتخب کیا ہے ہمیشہ زند رہے گا ،اللہ کی راہ میں یقینا وہ لوگ مجھ سے آگے تھے جو سومنات کی دیواروں تلے شہید ہوئے اور تم جیسے نوجوان اس درخت کا پھل ہیں جسے گمنام مجاہدوں نے اپنے خون سے سینچا ہے ۔انہوں نے ظلم و ستم اور کفرو الحاد کی عمارت کو گرایا ہے ،لیکن اس کی جگہ ایک نئی عمارت تعمیر کرنا تمھارا کام ہے ۔میں اس یقین کے ساتھ واپس جا رہا ہوں کہ تم وہ چراغ کبھی نہیں بجھنے دو گے جو شہیدوں نے اپنے لہو سے جلائے ہیں ،تم حق و صداقت کا وہ پرچم کبھی سر نگوں نہیں ہونے دو گے جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں نے بلند کیا۔"
آخری معرکہ
نسیم حجازی
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
"ماضی کے چند واقعات کو دہرا لینا کتنا آسان ہے۔لیکن جب وہ وقت گزر رہا ہوتا ہے تو کتنا کٹھن لگتا ہے"
اقتباس از:حدیثِ دل پذیر
ڈاکٹر شگفتہ نقوی​
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
سچ یہ ہے کہ 57؁ء کے بعد سے اب تک جتنی گم راہیاں مسلمانوں میں پیدا ہوئیں ان سب کا شجرۂ نسب بالواسطہ یا بلاواسطہ سر سیّد تک پہنچتا ہے،وہ اس سرزین میں تجدّد کے امام اوّل تھے اور پوری قوم کا مزاج بگاڑ کے دنیا سے رخصت ہوئے۔(سیّد ابوالاعلیٰ مودودیؒ،ترجمان القرآن،شوال1359؁ھ)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ہٹ دھرمی اور تعصب اور سخن پروری نہ ہو تو پھر ہر بحث کا خاتمہ ہو سکتا ہے!!
علیم اور کلیم کی گفتگو
اقتباس از:توبۃ النصوح
ڈپٹی نذیرا حمد​
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
" بچے کو قرآن چھوٹی عمر میں حفظ کروانا کوئی فخر کی بات نہیں فخر کی بات تو یہ ہے کہ آپ کا بچہ قرآن کا ترجمہ جلد سیکھ لے "
حافظ عبدالستار حامد​
 
Top