گڈمسلم
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 10، 2011
- پیغامات
- 1,407
- ری ایکشن اسکور
- 4,912
- پوائنٹ
- 292
اقرارِ سہج: دس رفعوں میں سے چھ رفعوں کا اثبات بالقیاس۔۔۔۔مگر کیسے؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم sahj صاحب جب میں نے اس موضوع ’’ کیا مختلف فیہ رفع الیدین منسوخ ہے۔؟ ‘‘ کی پوسٹ نمبر12 میں آپ کی بار بار بچوں کی طرح ضد کو دیکھتے ہوئے (کہ دس رفعوں کا اثبات اور اٹھارہ کی نفی پر دلیل پیش کریں) دس رفعوں کا اثبات بخاری کی حدیث سے پیش کیا۔ (حالانکہ میں نے ایسا کوئی دعویٰ کیا ہی نہیں کہ ہم لوگ چار رکعات میں اتنی بار رفع کرتے ہیں۔ اتنی بار نہیں کرتے۔ جتنی بار کرتے ہیں اور جتنی بار نہیں کرتے۔ دونوں کو قرآن وحدیث کے صریح دلائل سے ثابت کرونگا۔وغیرہ وغیرہ۔۔ بلکہ میرا دعویٰ صرف اتنا تھا اور ہے کہ مختلف فیہ رفع منسوخ نہیں ہے۔ چاہے وہ ایک رکعت ہو، چاہے وہ دو رکعات ہوں، چاہے وہ تین ہو یا چار یا زیادہ رکعات ۔یعنی رکعات کا میں نے بالکل ذکر ہی نہیں کیا۔ اور نہ میں نے کوئی گنتی کی ہے۔بلکہ میں نے یہ کہا کہ ہم جن جن مقام پر رفع الیدین کرتے ہیں وہ ثابت کرونگا۔(اور اللہ کے فضل سے ثابت کر بھی دیا ہے)۔۔جب ایک بات نہ میری ہے، اور نہ میرا دعویٰ ہے۔ تو پھر اس بات کا مجھ سے مطالبہ کیے جانا۔ اور اس پر مزید بحثیں کیے جانا۔۔ عقل کی خرابی کے علاوہ کچھ نہیں۔) تو آپ نے اس پر کہا کہ گڈمسلم صاحب آپ نے چار کا اثبات دلیل سے اور چھ کا اثبات قیاس سے کیا ہے۔۔کیونکہ آپ قیاس کے منکر ہیں۔ لہذا آپ باقی چھ رفعوں کو بھی دلیل صریح سے ثابت کریں۔
اس تھریڈ میں آپ نے جو یہ اقرار کیا ہے کہ گڈمسلم نے باقی چھ رفعوں کو قیاس سے ثابت کیا ہے۔ پر بات ہوگی کہ کیسے یہ چھ رفعیں قیاس سے ثابت ہیں؟۔۔۔ قوی امید ہے، ٹائم ضائع کیے بناء آپ اس پر یوں بات کریں گے۔
1۔ پہلے قیاس کی لغوی اور اصطلاحی تعریف پیش کریں گے۔ اور اگر کوئی شرائط وغیرہ ہیں یا ارکان ہیں تو وہ بھی پیش کریں گے۔
2۔ اور اس کے بعد بالتفصیل یہ ثابت کریں گے کہ چھ رفعیں کیسے قیاس سے ثابت ہیں۔
اور اس پر مجھے کوئی سوال یا اعتراض یا وضاحت کرنا ہوگی، وہ میں پیش کرونگا۔ ان شاءاللہ۔۔۔جزاک اللہ۔۔ پھر ۔۔۔ مجھے آپ کی جوابی پوسٹ کا انتظار رہے گا۔۔والسلا
گزارش:
قارئین کرام۔فورم سب کا سانجھا ہے، اس تھریڈ میں لکھنے کےلیے روک تو کسی کو نہیں سکتا۔ لیکن میری اس بات کا جواب سہج ماسٹر کی طرف سے آنا ہی ضروری ہے۔ کیونکہ ہم لوگ پہلے ایک تھریڈ میں بات کررہے ہیں۔ وہاں پر یہ بات ذکر ہوئی، جس کے تفصیلی جواب کےلیے الگ تھریڈ بنا دیا تاکہ وہ تھریڈ موضوع سے ہٹ نہ جائے۔شکریہ