• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
1.png
کہا جاتا ہے کہ وہی قوم زندہ رہتی ہے جو اپنی اور اپنے آباء کی تاریخ یاد رکھتی ہے!
تاہم یہ بھی مسلمہ ہے کہ اپنے نیک آباء کے اقوال و اعمال کی تذکیر،انسان کا طرزِ حیات و ایمانی حالت بدل ڈالتی ہے اور اس انسان کو تاریخ بھی جگہ دیتی ہے اور لوگوں کے دل بھی!!
اس دھاگہ میں ہم اپنے انہیں اسلاف کی باتیں نقل کریں گے۔۔جو آج بھی اسی طرح تروتازہ اور پر اثر ہیں،جس طرح اپنی ادائیگی کے روز تھیں!!
نوٹ
:عربی اقوال کی صورت میں ترجمہ کرنا مت بھولیں!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ان لوگوں میں نہ ہو جانا جو جلوت میں توشیطان پر لعنت ملامت کرتے ہیں اور خلوت میں اسی کی اطاعت کرتے ہیں!
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ​
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
شیخ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ ان کے شیخ حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کہ آدمی چار کتب ازبر کر لینے سے اعلیٰ درجے کا محدث و فقیہ بن جاتا ہے وہ چار کتابیں فتح الباری، نیل الاوطار، زاد المعاد، اور محلی لابن حزم ہیں۔
حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
"اگر دنیا فنا ہونے والے سونے کی ہوتی اور آخرت لازوال ٹھیکرے کی،تو لازوال ٹھیکرے کو فانی سونے پر ترجیح دینا واجب ہوتا ۔۔چہ جائیکہ آخرت لازوال سونے کی بنی ہوئی ہے اور دنیا فانی ٹھیکرے کی!"
مالک بن دینار رحمہ اللہ​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
" مَا أَنْتَ بِمُحَدِّثٍ قَوْمًا حَدِيثًا لا تَبْلُغُهُ عُقُولُهُمْ ؛ إِلا كَانَ لِبَعْضِهِمْ فِتْنَةٌ "
لوگوں سے ان کی عقل کے مطابق بات کیا کرو،ورنہ ان میں سے بعض کے لیے یہ بات فتنہ بن جائے گی!
سیدنا عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
’’اے اللہ!تو نے مجھے اسلام کی دولت سے نوازا حالانکہ میں نے اس کومانگا بھی نہیں تھا۔اے اللہ!مجھے جنت الفردوس عطا کرنا،جب کہ اب میں تجھ سے مانگ بھی رہا ہوں‘‘
امام شافعی رحمہ اللہ​
 
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
309
پوائنٹ
79
’’اے اللہ!تو نے مجھے اسلام کی دولت سے نوازا حالانکہ میں نے اس کومانگا بھی نہیں تھا۔اے اللہ!مجھے جنت الفردوس عطا کرنا،جب کہ اب میں تجھ سے مانگ بھی رہا ہوں‘‘
امام شافعی رحمہ اللہ​
جزاکم اللہ خیرا سسٹر، اس کا عربی متن مل سکتا ہے؟
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
جزاکم اللہ خیرا سسٹر، اس کا عربی متن مل سکتا ہے؟
وایاک اختی!
حتی الوسعہ تلاش و بسیار کے باوجود عربی متن نہیں ملا۔۔میرے پاس انگریزی متن ہے۔۔بہرحال جیسے ہی عربی متن ملا،یہاں نقل کردوں گی۔
 
Top